2025-11-19@23:36:00 GMT
تلاش کی گنتی: 63
«اہلکاروں کے خلاف»:
کراچی: ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن سمیت متعلقہ جرائم میں سہولت کاری یا ملزم کو بچانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت یہ کارروائی کی جائے گی جس کے لئے ایک سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث یا اس سے متعلق کسی بھی جرم میں معاونت فراہم کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان افسران کے خلاف قوانین کے تحت مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایئرپورٹ اور سی پورٹ امیگریشن حکام کو مزید ہدایات دی گئی ہیں۔...
علامتی تصویر۔ نارووال کے نواحی گاؤں ڈہے میں مبینہ پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی خاتون کے بیٹے کا ایک شخص سے لین دین کا تنازع تھا، تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے گزشتہ شب ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر پرچھاپہ مارا۔ ایف آئی آر میں درج موقف کے مطابق اہلکاروں نے چھاپے کے دوران خاتون پر تشدد کیا۔ ڈی پی او نارووال کے مطابق اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
لاہور میں لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے دوران دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، لیسکو ٹیم نے ایئرپورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اور پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا تھا، جس کے بعد نامعلوم افراد نے دفتر پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران فاروق لائن مین اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ آر اے بازار میں درج کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور بچوں کی گرفتاری کے معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کریں، پولیس اہلکار واقعہ کی شفاف تحقیقات میں ناکام رہے، پولیس بااثر مدعی کے زیر اثر ہے اور لاہور میں عدالت کی اجازت کے بغیر چھاپہ مارا، پولیس اہکاروں نے ملزمان کیخلاف پولیس مقابلے کی جعلی ایف آئی آر درج کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ پولیس اہلکاروں کی معطلی کا آرڈر جاری کیا جائے، آئی جی اسلام آباد نے پیش ہوکر شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی تھی۔ وکیل سردار لطیف کھوسہ...
عدالت کا خاتون، بچوں کی گرفتاری کےمعاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور بچوں کی گرفتاری کے معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کریں، پولیس اہلکار واقعہ کی شفاف تحقیقات میں ناکام رہے، پولیس بااثر مدعی کے زیر اثر ہے اور لاہور میں عدالت کی اجازت کے بغیر چھاپہ مارا، پولیس اہکاروں نے ملزمان کیخلاف پولیس مقابلے کی جعلی ایف آئی آر درج کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ...
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ لیویز فورس کی خدمات کسی بھی فورس سے کم نہیں، بلکہ اسکے جوان آج بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں لیویز فورس کے جوانوں نے فورس کو پولیس کے ساتھ ضم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کے اس فیصلے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔ ریلی لیویز ہیڈ کوارٹر سے شروع ہوکر میر چاکر خان رند چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مظاہرین نے انضمام نامنظور کے نعرے لگائے اور لیویز فورس کی بحالی کے مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رسالدار میجر صابر علی کچکی، دفعدار محمد...
کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کیخلاف مقدمات درج کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہرشہریوں کے اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو کم سن بچیوں کی والدہ کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک شہری محمد وقاص کی مشرف رسول کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا ویڈیو میں واضح ہے کہ تین بچیوں اور والدہ کو اغواء کیا گیا۔ بچیوں کے والد نے جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد کے علاقے میں ایم کیو ایم کارکن عبید عرف کے ٹو کی 27 سال قبل رینجرز اہلکار کو شہید کرنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہوچکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا۔ جنید اور نادر شاہ سمیت کچھ کو سزا ہوئی تھی کچھ کو بری کردیا تھا۔ ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہوچکے ہیں، صرف عبید کے ٹو جیل کے اندر ہے۔ ملزم عبید...
حیدرآباد©: افغان پناہ گزینوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران پولیس اہلکار باچا خان چوک پر غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کو تلاش کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان
پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے ایک مذہبی جماعت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس کے دوران اب تک 2500 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور سے سب سے زیادہ 251 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی بڑی تعداد میں گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ گوجرانوالہ سے 135، شیخوپورہ سے 178، سیالکوٹ سے 128، گجرات سے 80، راولپنڈی سے 196 اور منڈی بہاءالدین سے 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اٹک اور صادق آباد سمیت دیگر اضلاع سے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے حملوں اور پرتشدد کارروائیوں...
تحریک لبیک کیخلاف رات کے اندھیرے میں آپریشن (تصادم میں ایس ایچ اوسمیت 5 افراد جاں بحق، 48 اہلکار زخمی)
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہریوں اور اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا،پنجاب پولیس کا دعوی مرید کے (مانیٹرنگ ڈیسک)مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) پشاور کے 2 اہلکاروں کی شہادت کا سبب بننے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ایف بی آر کے مطابق دونوں اہلکار قومی مہم کے دوران ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 40D کے تحت قائم کردہ چیک پوسٹ پر کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔ پشاور میں ایف بی آر کی سینیئر قیادت، چیف کمشنر اور کمشنرز نے شہدا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ ایف بی آر نے اپنے بیان میں گہرے...
ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ڈرائیور کی جانب چلی جانے کے بعد، لواحقین کیجانب سے احتجاج کیا گیا۔ مطالبات منظور ہونے پر پولیس نے فائرنگ کرنیوالے ایف سی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈرائیور کو فائرنگ کرکے جانبحق کرنے والے ایف سی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مذکورہ ایف آئی آر لواحقین کی جانب سے احتجاج کے بعد درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مبینہ طور پر ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ایک تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور سمیع خان جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ واقعہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر میجر چوک کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں...
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کھٹن باغی میں لیویز فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار محسن علی اعوان شہید ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن بدنام زمانہ شفو گینگ کے خلاف کیا گیا تھا، اس کارروائی کے دوران 2 ڈاکو بھی زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا لیویز فورس میں اصلاحات کا اعلان، پرانے نوٹیفکیشنز منسوخ بدنام زمانہ شفو گینگ کے خلاف سرچ آپریشن ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی سربراہی میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شفو گینگ کے ساتھیوں کے گھروں کا محاصرہ کیا گیا، لیویز حکام کے مطابق شفو گینگ کے اہم کارندے میر حسن ہالہ سمیت 15 سے زائد ٹھکانے نذرِ آتش کر...
کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس کا ڈاکوں کے خلاف آپریشن گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک پانچ زخمی ہوگئے،پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے گزشتہ روز انڈس ہائی وے قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوں کےحملے میں ایک پولیس اہلکار اغوا ہونے کے بعدپولیس کا ایس ایس پی کشمورمحمد مرادکی نگرانی میں ڈاکووں کےخلاف جدید اسلحہ کےساتھ آپریشن جس کے نتیجے میں انعام یافتہ دو ڈاکوشفیق ڈاہانی اورصحبت جاگیرانی مارے گئے جبکہ پانچ ڈاکو زخمی ہوگئے۔ پولیس نےمارے جانےوالے ایک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لےکرکندھ کوٹ اسپتال منتقل کردی ایس ایس پی کشمور کےمطابق ڈاکو اور پولیس میں جدید اسلحہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہےجلد مغوی پولیس اہلکار کو...
بھارت میں پہلی بار ایک غیرمعمولی صورت حال دیکھنے میں آئی جب ریاست بہار میں بڑی تعداد میں سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکاروں نے مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے وردی میں سڑکوں پر نکل کر اپنی بنیادی ضروریات اور مراعات کے حصول کے لیے آواز بلند کی۔ مظاہرے کے دوران فوجی اہلکاروں نے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھامے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کرنے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے بنیادی سہولیات اور مراعات سے محروم چلے آ رہے ہیں، اور اس حوالے سے کئی بار حکومت سے...
بھارتی فوجی اہلکار مراعات نہ ملنے پر مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز مودی سرکار اپنے سپاہیوں کے لیے موذی حکومت بن گئی ہے۔ بھارت کی ریاست بہار میں متعدد فوجی اہلکار بھارتی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔11 سمبر سے شروع ہونے والے احتجاج میں بھارتی آرمی کے اہلکار ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں نکلے ہوئے ہیں۔احتجاج کرنے والوں میں سابق اور حاضر سروس فوجی اہلکار دونوں شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی کے اہلکاروں نے ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا...
پشاور(نیوز ڈیسک) ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، افغان شہری عبداللہ عرف جواد بھی مارا گیا پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 3 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری اور مطلوب دہشت گرد **عبداللہ عرف جواد** بھی شامل ہے، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ پشاور میں 18 حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار...
کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدی کے فرار ہونے کا واقعے کا مقدمہ گرفتار 2 پولیس کانسٹیبلز کے خلاف درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی شاہراہ پر واقع ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدی محمد جاوید کے فرار ہونے کا واقعے کا مقدمہ بجرم دفعات 223 اور 34/224 کے تحت شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں کورٹ پولیس کے اے ایس آئی طلعت انور کی مدعیت میں گرفتار 2 پولیس کانسٹیبل محمد خالد اور نور احمد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق منگل کو سٹی کورٹ سے پرانے 14 قیدی اور 24 نئے قیدی جمع کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے گیٹ پر پہنچا تھا، پرانے 14 قیدیوں کو میں جیل...
—فائل فوٹو سانحۂ دریائے سوات کی انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد شروع ہو گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایری گیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی، انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔رپورٹ میں محکمۂ اری گیشن کے 3 افسران سمیت 5 افراد غفلت کے ذمے دار قرار دے دیے گئے، افسران میں پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایگزیکٹیو انجینئر، گیج ریڈر، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر شامل ہیں۔ سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق...
اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر، میئر ایریک ایڈمز اور شہر کے کئی دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گلیوں میں گشت اور کمیونٹی میں گھناونے جرائم کی اجازت دیتا ہے۔ اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیویارک شہر اپنے شہریوں کے...
---فائل فوٹو لاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سندھ پولیس میں گٹکا اور ماوا کھانے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن میں محکمہ پولیس میں تعینات اہلکاروں و افسران کے گٹکا اور ماوا کھانے کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سرکلر جاری کردیا۔ سندھ پولیس کے آئی کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام ایڈیشنل آئی جیز ، کراچی کے زونل سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز و ڈویژن ایس پیز کو ہدایت جاری گی گئی ہیں۔ سرکلر میں افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گٹکا یا ماوا کھانے والے افسران و اہلکاروں کے نام، بیلٹ نمبر، تعیناتی کی جگہ متعلقہ تھانے...
سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائیاں کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دریائے سوات میں 13 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کردی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ایڈوائزری پر صحیح معنوں میں عمل نہیں کیا گیا، محکمہ پولیس، ریونیو، ایری گیشن، ریسکیو، سیاحت، پولیس اور دیگر محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا فقدان رہا۔صوبائی معائنہ ٹیم کی تیار کردہ انکوائری رپورٹ 63 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ...
خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں میں ملوث سی سی ڈی کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان اور 5 سے 6 دیگر ملازمین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)سکھر میں قتل ہونے والے ایل ایس فہیم سمیجو کے قتل کیخلاف واپڈا ہائیڈرو یونین سراپا احتجاج واپڈا ہائیڈرویونین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے آفیس کے باہر دھرنا کیمپ قائم کرلیا۔ دھرنا واپڈا ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل چیئرمین فاروق کلہوڑو،ڈویژنل سیکرٹری شاہد سموں، ژونل وائس چیئرمین ولی محمد بھاگت، ڈویژنل وائس چیئرمین یعقوب عالمانی، اسلم شر کی قیادت میں جاری ہے۔ مقتول لائن سپرنٹنڈنٹ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید نعرے بازی جاری ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں ہمارے ورکرز اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اب ان کی زندگیاں بھی محفوظ نہیں ۔مقتول ایل ایس فہیم سمیجو کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو دمادم مست قلندر ہوگا ۔سکھر پولیس فوری طور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے دو والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔(جاری ہے) انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پرائم منسٹر آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے دو پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔(جاری ہے) انہوں نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل...
راولپنڈی: نان کسٹم سگریٹ کے خلاف کارروائی، ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ،ایک اہلکار شدید زخمی fbr WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)راولپنڈی میں نان کسٹم سگریٹوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایف بی آر ٹیم پر جان لیوا حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ ایف بی آر کے ملازم عمران کے سر پر آہنی راڈ لگنے سے گہرے زخم آئے۔حکام کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ٹیم سرکاری گاڑی میں ضبط شدہ 20 کارٹن نان کسٹم سگریٹ لوڈ کر رہی تھی۔ اس دوران 35 کے قریب مسلح افراد نے، جو بظاہر پٹھان تھے، حملہ کر دیا۔ انہوں نے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور...
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے بدعنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت خوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے 18 اضلاع کے 62 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار برطرف، اب تک کتنے اہلکاروں کو گھر بھیجا جا چکا؟ معطل کیے گئے اہلکاروں میں رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، حوالدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل ہیں جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، کچھی، خضدار، موسیٰ خیل، بارکھان، شیرانی، لورالائی، ژوب، سبی، واشک، چاغی، جھل مگسی، مستونگ، سوراب، پنجگور اور نوشکی سے ہے۔ ڈی جی لیویز نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے راولاکوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ہلاک محسن نقوی نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے اعلیٰ مثال قائم کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے...
بلوچستان کے 18 اضلاع کے 62 اہلکاروں کو ڈی جی لیویز کیجانب سے مبینہ بدعنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت خوری میں ملوث ہونیکی بنا پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے مبینہ بدعنوانی اور چیک پوسٹوں پر رشوت خوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے 18 اضلاع کے 62 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ معطل شدہ اہلکاروں میں رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، حوالدار، سپاہی اور ڈرائیور شامل ہیں، جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، پشین، چمن، کچھی، خضدار، موسیٰ خیل، بارکھان، شیرانی، لورالائی، ژوب، سبی، واشک، چاغی، جھل مگسی، مستونگ، سوراب، پنجگور اور نوشکی سے ہے۔ ڈی جی لیویز نے واضح...
راولپنڈی: شہری کے اغوا اور تاوان طلب کرنے میں ملوث راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں سمیت ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بازیاب کیے گئے مغوی جاوید مسیح کی درخواست پر حبس بیجا میں رکھنے، بھتہ طلب کرنے، ناجائز اسلحہ اور پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے نجی ہوٹل کی بار سے فیملی فنکشن کے لیے دو بھائیوں کے ساتھ پرمٹ پر شراب لیکر نکلا۔ کچہری چوک کے قریب پہنچے تو پنجاب پولیس کی وردی پہنے موٹر سوار افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔ پولیس اہلکار گاڑی میں بٹھاکر مختلف شاہراؤں پر گھوما کر بتھیجے کو کالیں کرا کے تین لاکھ روپے بھتہ...
پاکستانی ہائی کمیشن دہلی—فائل فوٹو بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے مذکورہ اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔ 2پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو بھارت سے نکالنا ویانا کنونشن کی خلاف ورزیاسلام آباد،نئی دہلی بھارت نے سرحدی خلاف ورزیوں... بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق سفارت خانے کے مذکورہ اہلکار کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی بی ٹیم دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی اے اور بی ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دورانِ ڈیوٹی سوشل میڈیا سرگرمی مہنگی پڑ گئی، ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے 7 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) نے ایس ایچ او سید ایاز اور ایک سب انسپکٹر (ایس آئی) سمیت تمام اہلکاروں کو لائن حاضر کرتے ہوئے معطلی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہلکار سرکاری وردی میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہے تھے، جو بعد ازاں وائرل ہو گئیں۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر ویڈیوز کے وائرل ہونے سے محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر ہوئی، جس پر ڈی...
کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر میں ٹرانسپورٹر کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے پر شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 ملزمان کے خلاف اغوا اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن امین کھوسہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ سرفراز نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ پولیس موبائل اور سفید ڈبل کیبن میں سوار سادہ لباس اہلکاروں نے مجھے اور میرے دوست کو اغوا کیا اور ہماری آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ مدعی کے مطابق اغوا کاروں نے فون پر میری کسی شخص سے بات...
زیرِ حراست افراد میں بلدیہ کے سیکریٹری جنرل، امام اوغلو کے چیف آف اسٹاف، بلدیہ کے پانی اور سیوریج ایڈمنسٹریشن (آئی ایس کے آئی) کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ ساتھ محکمے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکیہ کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں استنبول بلدیہ کے 18 ملازمین کو ایک زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ اپوزیشن اور شہر کے جیل میں بند میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف امام اوغلو کو مارچ میں بدعنوانی کے الزام میں زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج...
لاہور پولیس نے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف پولیس وردی کا تمسخر اڑانے پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر نے پولیس کا مذاق اڑایا بلکہ قانون کی بالادستی کو چیلنج کرنے کی کوشش بھی کی۔ اس واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نہ صرف کاشف ضمیر بلکہ پولیس اہلکار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں...
انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر مجاز استعمال پر فوری ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال جبکہ زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبر کے سامنے پیش کرنے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبرز کے سامنے پیش کر کے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ زیر تفتیش ملزمان کے سوشل میڈیا ٹرائل سے متعلق شکایات پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔...
پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال جبکہ زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبر کے سامنے پیش کرنے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا نے زیر تفتیش ملزمان کو یوٹیوبرز کے سامنے پیش کر کے انٹرویوز کروانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ زیر تفتیش ملزمان کے سوشل میڈیا ٹرائل سے متعلق شکایات پر خیبر پختونخوا پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر مجاز استعمال پر فوری ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔...
ویب ڈیسک : کراچی میں صدر مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے والے پولیس افسر کو پیکا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق صدرپاکستان کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا، ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سکھن پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی جس میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ ملزم کے خلاف مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر...
خیبرپختونخوا کےعوام فتنہ الخوارج کیخلاف متحد، سکیورٹی اہلکار کے اغواء کی کوشش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے عوام فتنہ الخوارج کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور سکیورٹی اہلکار کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سکیورٹی اہلکار کے گھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے، مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ کے رہائشیوں نے واضح کیا کہ ہمارا دہشت گردوں سے کوئی لینا دینا نہیں، ہمیں امن سے جینے دیں، ہم فوجی کو حوالے نہیں کریں گے۔...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف کھڑے ہو گئے، سکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے، مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں نماز عشاء کے وقت عباسہ خٹک میں قائم مسجد کے باہر سکیورٹی پر مامور مقامی رہائشی کا خوارج سے سامنا ہوا، مسجد میں موجود تمام نمازیوں نے ملکر خوارج کو مار بھگایا،مقامی افراد اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،ڈی پی او لکی مروت کی طرف سے...
خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف کھڑے ہو گئے۔ سیکورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سیکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے۔ مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ کے رہائشیوں نے واضح کیا کہ ہمارا دہشت گردوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ہمیں امن سے جینے دیں۔ ہم فوجی کو حوالے نہیں کریں گے۔ اس سے قبل کرک میں بھی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر خوارج کے حملے کو پسپا کیا تھا۔ اسی طرح بنوں میں 14 اور 15...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن میں 3 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ Post Views: 1
اپنے بیان میں ڈی جی لیویز فورسز نے کہا کہ لیویز فورس دہشتگردی کا مقابلہ کریگی۔ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا، تو اسے فوری طور پر برطرف کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ شدت پسندوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانی ہوگی۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔ ڈی جی لیویز نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا یا دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا، تو...
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق خاتون کی درخواست پر ایف آئی اہلکاروں کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ہراساں کرنے کے الزام سے متعلق خاتون کی درخواست کی سناعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ ایف آئی اے شازیہ خاتون کو باربار نوٹسز جاری کررہاہے، خاتون کے شوہر کے خلاف زرمبادلہ کے قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہے، کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، جواب جمع کرادیا ہے، خاتون کا شوہر کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں وہ گھریلو اور پردہ نشیں خاتون ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ایم ایل سرکل مسعود احمد بار بار انہیں طلبی کے نوٹسز جاری کررہا...
—فائل فوٹو مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک لڑکی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارشسندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کے تحت دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے شرکاء کو ریڈزون جانے سے منع کیا اور پریس کلب جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جس پر بعض مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا مظاہرین کے تشدد سے ایس ایچ او صدر تھانہ اور ایس ایس پی جنوبی کا گن مین زخمی ہو گئے بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچے جہاں خطاب میں مقررین نے کہا کہ سندھو دریا کا پانی چرایا...
سروسز اسپتال لاہور میں سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے قیدی کے لیے خصوصی دعوت کے اہتمام کا انکشاف پر ہونے والی انکوائری کے بعد اہلکاروں کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف درج ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے قیدی کی اہلخانہ سے غیر قانونی طور پر ملاقات کروائی اور کھانے کا انتظام کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے قیدی کے گرد ہجوم اکٹھا کیا اور تفریح کا بندوست کیا۔ خطرناک ملزم اس دوران فرار ہوسکتا تھا۔ انکوائری کے بعد 2 اہلکاروں شفاقت اور امداد کے خلاف مقدمہ درج کیا...
پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ اور صدر موبائل مارکیٹ کے دکاندار سرپا احتجاج بن گئے، ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او سمیت 9 اہلکاروں و افسران کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موبائل مارکیٹ کے تاجر وقاص کی دوران حراست ہلاک پر مشتعل افراد نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے واقعہ میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کاررروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر صدر لیکٹرونکس ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کی...
٭ایسی قربانیاں ہمارے بہادر فوجیوں کے ارادے کو مزید مضبوط کریں گی (آئی ایس پی آر)دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ، صدر ،وزیراعظم ٭پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قلات میں دہشت گر دانہ حملے کی مذمت ، شہداء کو خراج عقیدت (جرأت نیوز) پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کے حملے میں اٹھارہ سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے ہیں،دوکارروائیوں کے دور ان23دہشتگرد مارے گئے جبکہ صدر مملکت آصف علی زر داری ، وزیر اعظم شہبازشریف ، قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ضلع قلات میں دہشت گرد حملے...
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔اپوزیشن لیڈر نے قلات میں دہشت گردی حملے کی مذمت کی اور 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور 12 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
انسانی اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 13 اہلکاروں کو برطرف اور ویزا فراڈ اور غیر قانونی امیگریشن اسکیموں میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم اے پی پی کے مطابق کریک ڈاؤن وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے جس میں ایجنسی کے اندر احتساب اور اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے ایک سماعت کی جس کے بعد فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبلز کو برطرف...
ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں شامل محکمہ انصاف کے ایک درجن سے زائد اہلکار برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں ملوث ایک درجن سے زائد عہدیداروں کو برطرف کر دیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام اٹارنی جنرل جیمز میک ہنری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ مقدمات میں شامل رہنے والے ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔ قائم مقام اٹارنی جنرل کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں اہم کردار ادا کرنے والے ناقابل اعتبار ہیں اور وہ صدر کے ایجنڈے...
امریکی محکمہ انصاف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں ملوث ایک درجن سے زائد عہدیداروں کو برطرف کر دیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام اٹارنی جنرل جیمز میک ہنری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ مقدمات میں شامل رہنے والے ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو برطرف کردیا ہے۔ قائم مقام اٹارنی جنرل کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمات میں اہم کردار ادا کرنے والے ناقابل اعتبار ہیں اور وہ صدر کے ایجنڈے پر ایمانداری سے عمل نہیں کریں گے۔ محکمہ انصاف کے برطرف عہدیداروں کی اکثریت بطور پراسیکیوٹر کام کررہی تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف...
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی شامی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اہل کاروں کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد بننے والی نئی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی حمص کے علاقے میں خلاف ورزیوں پر بڑی تعداد میں گرفتاریاں کیں۔ حکام نے ایک مجرمانہ گروہ کے ارکان پر الزام عائد کیا، جنہوں نے سیکورٹی سویپکے ذریعے رہائشیوں کے خلاف بدسلوکی کی اور خود کو سیکورٹی سروسز کا رکن ظاہر کیا۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے 35افراد میں میں زیادہ تر اسد حکومت کے سابق افسران ہیں، جنہوں نے خود کو نئی حکومت کے مراکز میں پیش کیا تھا۔آبزرویٹری کا...
اے بی سینیا لائین کے مکین کے الیکٹرک کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور کرپشن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے بریگیڈ تھانے کے سامنے جمع ہیں
اے بی سینیا لائین کے مکین کے الیکٹرک کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور کرپشن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے بریگیڈ تھانے کے سامنے جمع ہیں
گلوکار جواد احمد اور لیسکو اہلکاروں کے درمیان تکرار کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو کے مطابق جواد احمد نے لیسکو اہلکار سے میٹر چھین کر کہا کہ چیکنگ کس بات کی کر رہے ہیں، یہ کون سی چیکنگ ہے؟ آپ پولیس کو بلا لیں۔لیسکو اہلکار نے کہا کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے، میٹر نہیں چھین سکتے۔ گلوکار جواد احمد نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، میں بجلی چوری میں ملوث نہیں، میرا گرین میٹر تھا اس پر چوری ممکن ہی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیسکو ملازمین میرے اسٹاف سے بدتمیزی کر رہے تھے، اس پر وہاں گیا تھا، میں لیسکو اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گلشن شہباز کالونی کوٹری کے رہائشیوں نے کوٹری پولیس کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے نو روز خان، اجمل خان اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات کوٹری پولیس اہلکاروں نے رات کی تاریکی میں چوروں کی طرح ہمارے گھروں میں داخل ہو کر گھروں میں موجود لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موٹر سائیکل اور ہمارے گھروں کے اصل کاغذات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹنے کے بعد ایک شخص علی شیربوزدار کو بھی اپنے ساتھ لے جا کر غائب کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بلا جواز ہمارے گھروں پر چڑھائی کر کے...