سندھ پولیس میں گٹکا اور ماوا کھانے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
سندھ پولیس میں گٹکا اور ماوا کھانے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن میں محکمہ پولیس میں تعینات اہلکاروں و افسران کے گٹکا اور ماوا کھانے کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سرکلر جاری کردیا۔
سندھ پولیس کے آئی کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام ایڈیشنل آئی جیز ، کراچی کے زونل سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز و ڈویژن ایس پیز کو ہدایت جاری گی گئی ہیں۔
سرکلر میں افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گٹکا یا ماوا کھانے والے افسران و اہلکاروں کے نام، بیلٹ نمبر، تعیناتی کی جگہ متعلقہ تھانے یا دفتر کی فوری اور مکمل تفصیلات فراہم کریں۔
آئی جی سندھ کی جانب سے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی) عمران قریشی کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کی گئیں یہ ہدایات تمام تھانوں ، پولیس چوکیوں اور دفاتر کے انچارجز تک پہنچا دیئے جائیں اگر کسی اہلکار یا پولیس افسر کے خلاف ایسی شکایت موصول ہوئی اور وارننگ کے باوجود گٹکا یا ماوا کھانے کی عادت ترک نہیں کرتا تو ایسے اہلکار یا افسر کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس کا انجام ملازمت سے برطرفی بھی ہوسکتا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لہذا آئی جی سندھ کی ہدایات پر تمام عملہ سنجیدگی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت و لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماوا کھانے کی جانب سے کے خلاف
پڑھیں:
سندھ بلڈنگ کے مرکزی دفتر پر چھاپا، 9 افسران زیر حراست
ایس بی سی اے افسران کو لیاری میں بلڈنگ گرنے کے واقعے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار افسران میں ڈائریکٹر آصف رضوی، جلیس صدیقی، اشفاق کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر فہیم مرتضی، عاصم انصاری، دیگر شامل ہیں۔ افسران کو ڈی جی کے سامنے ان کے ناموں سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا
گرفتار ڈائریکٹر میں آصف رضوی گزشتہ سال ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔ آصف رضوی کو ڈی جی ایس بی سی اے نےاجلاس میں شرکت کے لئےبلایا تھا۔ چھاپے کے وقت ڈی جی ایس بی سی اے افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کے سامنے ان کی میٹنگ سے 6افسران کوحراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اوپر سے گرفتاری کے احکامات ہیں۔ گرفتار ایس بی سی اے کے افسران نامعلوم مقام پر منتقل کر دیے گئے۔ چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے آنے جانے والے راستے سیل کر دیے گئے۔ کسی بھی شخص کو دفتر کے اندر یا باہر انے کی اجازت نہیں تھی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کے ہمراہ ٹیکنیکل ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ 2021 سے 2025 کے عرصے میں ڈسٹرکٹ ساوتھ میں اضافی پورشنزڈالنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔