سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائیاں کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

دریائے سوات میں 13 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کردی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ایڈوائزری پر صحیح معنوں میں عمل نہیں کیا گیا، محکمہ پولیس، ریونیو، ایری گیشن، ریسکیو، سیاحت، پولیس اور دیگر محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا فقدان رہا۔

صوبائی معائنہ ٹیم کی تیار کردہ انکوائری رپورٹ 63 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ میں ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات بھی تجاویز کیے گئے ہیں۔

سانحہ سوات: بے بس اور مجبور باپ آنکھوں کے سامنے دنیا اُجڑتے دیکھتا رہا

نصیر احمد نے ریسکیو اداروں کے پاس ساز و سامان کی کمی کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دریا میں پھنسے اپنے بچوں کو دیکھتا رہا، ریسکیو کی گاڑی آئی تو اس میں صرف ایک رسہ موجود تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ریسکیو 1122 کی طرف سے ریسپانس میں تاخیر، تربیت یافتہ اہلکاروں اور درکار آلات کی عدم دستیابی بھی سامنے آئی،  دریا کنارے سیفٹی کےلیے مخلتف محکموں اور اداروں کی ذمہ داریوں کا واضح تعین نہیں، دریاؤں کے اطراف سیاحتی مقامات میں درپیش خطرات کی کوئی درجہ بندی نہیں کی گئی ہے، مون سون سیزن میں پبلک سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی سطح پر منظم ایس او پیز موجود نہیں۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ آبی گزرگاہوں پر تعمیرات میں مروجہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے، دریاؤں کے کنارے سرگرمیوں کو موثر انداز میں ریگولیٹ کرنے کےلیے خصوصی قانون کے نفاذ کی ضرورت ہے، دفعہ 144 کے نفاذ پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کا فقدان ہے، سیاحوں کو خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے ہوٹل مالکان کی طرف سے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔

سوات میں وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئی

امیر مقام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بلڈنگ کا این او سی موجود ہے۔ ان کا ہوٹل تجاوزات کی ضمن میں نہیں آتا۔

سانحے کے بعد صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات بھی انکوائری رپورٹ کا حصہ ہیں، جس میں بتایا گیا کہ سانحے کے فوری بعد صوبے بھر میں دریاؤں کے کنارے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کیا گیا، گزشتہ دس دنوں کے اندر 127 غیر قانونی عمارتوں کو سیل کیا گیا، 682 کنال رقبے پر بنی تعمیرات کو گرایا گیا، 1874 کنال رقبے پر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی، 1019 کنال رقبے پر قائم تجاوزات کو ہٹادیا گیا، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان کوآرڈینیشن کے نظام کو بہتر بنایا گیا۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ریور ریسکیو پلان کی منظوری دی گئی، مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کےلیے 66 ملین روپے کی لاگت سے 36 پری فیب ریسکیو اسٹیشنز کی منظوری دی گئی، 739 ملین روپے کی لاگت سے ریسکیو کیلئے جدید آلات خریدنے کی منظوری دی گئی، 608 ملین روپے کی لاگت سے 70 کمپیکٹ ریسکیو اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دی گئی، 200 ملین روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سنگوٹہ تک 49 ہوٹلز اور ریستوران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری دے دی، متعلقہ محکمے غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور افسران کے خلاف 60 دن میں کارروائیاں کریں گے، محکمے اور ادارے 30 دنوں میں نئے پروٹوکولز اور ریگولیٹری فریم ورکس کے اجراء کے لیے اقدامات کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 دنوں کے اندر ریور سیفٹی اور بلڈنگ ریگولیشن کے لیے جامع ریگولیٹری فریم ورک تیار کیے جائیں گے، فوری طور پر نئے قوانین اور قواعد و ضوابط نافذ کیے جائیں، تمام متعلقہ محکموں موجودہ قوانین اور قواعدو ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ، مزید انکشافات سامنے آگئے

سیاحوں نے دریا کے اندر سیلفییاں لینا شروع کیں، مقامی لوگوں نے سیاحوں کو سیلابی پانی آنے کے خدشہ کا بتایا، سیاح سیلفیاں لیتے لیتے دریا کے مزید اندر گئے اور مقامی افراد کی نہیں مانی۔

رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں اوور سائٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی سفارشات پر عملدرآمد کے سلسلے میں پیشرفت سے متعلق ماہانہ رپورٹ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو پیش کرے گی، کمیٹی ریور سیفٹی ماڈیولز کو اگلے مون سون کنٹیجنسی کا حصہ بنائے گی، کمیٹی ریسکیو 1122 کی استعداد کو بڑھانے کے لیے منصوبے پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملین روپے کی لاگت سے رپورٹ میں کہا گیا کی منظوری دی گئی ضلعی انتظامیہ کی نشاندہی وزیر اعلی کی گئی ہے کے مرتکب سوات میں کیا گیا کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

کیا مہیما چوہدری اور سنجے مشرا نے شادی کرلی؟

بالی ووڈ اداکارہ مہیما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب تہلکہ مچا دیا ہے، جسے دیکھ کر صارفین حیران اور کمشکش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ مہیما چوہدری سرخ ساڑھی پہنے دلہن کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ سنجے مشرا روایتی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Namaste Bollywood (@namastebollywood.in)


مختصر ویڈیو میں مہیما فوٹوگرافرز سے کہتی ہیں کہ آپ شادی میں نہیں آ سکے، لیکن مٹھائی تو کھا لیجیے۔

فوٹوگرافرز اداکارہ کو شادی کی مبارک باد دیتے بھی دکھائی دیئے، جبکہ اداکارہ نے اس جملے نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ان دونوں کی شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

تاہم اس ویڈیو کی حقیقت بھی جلد منظر عام پر آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار مہیما اور اداکار سنجے مشرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’دُرلپ پرساد کی دوسری شادی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

سدھانت راج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں مہیما چوہدری اور سنجے مشرا ایک شادی شدہ جوڑے کا کردار نبھا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے مناظر صرف پروموشنل مقصد کے لیے ترتیب دیے گئے تھے، دونوں اداکاروں نے حقیقی شادی نہیں کی۔

متعلقہ مضامین

  • ریچھ ’رانو‘ کی حالت تشویشناک، مشاہداتی رپورٹ میں مبینہ غفلت کا انکشاف
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • یکم نومبر 1984 کا سکھ نسل کشی سانحہ؛ بھارت کی تاریخ کا سیاہ باب
  • نواب شاہ، قبضہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ، سرکاری زمینوں پر قابض
  • سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری
  • کیا مہیما چوہدری اور سنجے مشرا نے شادی کرلی؟
  • آباد کے وفد کی ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات، کراچی میں تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں اور جرائم میں 60 فیصد اضافہ
  • وبائی امراض خطرناک صورت اختیار کر گئے، سردار عبدالرحیم
  • سندھ میں ڈینگی وائرس کے وار، حکومت نے تشخیصی ٹیسٹ کی قیمت میں نمایاں کمی کردی