2025-07-28@07:25:33 GMT
تلاش کی گنتی: 6617

«یہ بجٹ»:

    آئی ایس او لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جو قیامت برپا کر رکھی ہے، یہاں تک کہ خوراک و ادویات کی فراہمی بھی بند ہے، غزہ کے معصوم بچے قحط کا شکار ہو کر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ایسے میں عالمی برادری، بالخصوص عربوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے ’’نابودی اسرائیل مہم‘‘ کے تحت لاہور کی تاریخیی مال روڈ پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے امریکہ و اسرائیل کے پرچم آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس او لاہور...
    کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان طارق جعفری نے کہا کہ اس پابندی سے زائرین کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔ بائی روڈ سفر پر پابندی ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق احمد جعفری نے کہا ہے کہ زائرین کے براستہ سڑک عراق جانے پر پابندی کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔ وفاقی حکومت فوری طور پر فیصلے پر نظرثانی کرے۔ یہ بات انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وفاقی وزیر داخلہ نے تہران میں ایران، عراق اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کے بعد کہا تھا کہ اس مرتبہ...
    لندن: برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 221 اراکین پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ خط اقوام متحدہ کی ایک اہم کانفرنس سے چند روز قبل 25 جولائی کو لکھا گیا، جو 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ: "اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ صرف برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کا فیصلہ نہیں کر سکتا، لیکن برطانیہ کی طرف سے باضابطہ تسلیم کیا جانا ایک تاریخی اور مؤثر قدم ہوگا۔" پارلیمنٹیرینز نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ کی...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) ایئر عربیہ ابوظہبی نے دو بڑے شہروں کے لیے مزید پروازوں کے ساتھ پاکستان میں اپنے فلائٹ آپریشن میں اضافہ کردیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ایئرعربیہ ابوظہبی نے دو اہم شہروں فیصل آباد اور ملتان میں پروازوں کی تعدد میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو بڑھایا دیا ہے، یہ اضافہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطے کو مزید مضبوط کرتا ہے، جس سے ایئرلائن کے اپنے بڑھتے ہوئے کسٹمر بیس کو سستی، قابل بھروسہ اور آسان سفری آپشنز فراہم کرنے کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرعربیہ کے فلائٹ اپریشن میں توسیع کے نتیجے میں ملتان کے لیے پروازیں ہفتے میں 2 سے...
    برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے کچھ علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے فوجی کارروائیاں روکنے کے اعلان کو ناکافی قرار دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ قدم ضروری تو ہے، لیکن بہت دیر سے اٹھایا گیا ہے اور یہ غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اعلان کے باوجود غزہ کے محصور شہریوں کو اب بھی فوری اور مکمل امداد کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول صرف یہی اقدام غزہ کے بحران کا حل نہیں، بلکہ ایک مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے داخل کی جا سکے اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لاین کے ساتھ اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی محصولات عائد ہوں گے، جبکہ چند اہم شعبوں میں رعایت بھی دی جائے گی۔ یہ ملاقات اسکاٹ لینڈ کے شہر ٹرن بیری میں صدر ٹرمپ کے ذاتی گالف ریزورٹ میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کہا کہ یہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے ’’اچھا اور متوازن‘‘ ہے۔ ٹرمپ نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ اگر یکم اگست تک معاہدہ نہ ہوا تو یورپی اشیاء پر 30 فیصد امریکی ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔ تاہم اب اس...
    شام میں نئی انتظامیہ کے تحت پہلا پارلیمانی انتخاب ستمبر میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق انتخابی عمل کے نگران محمد طٰہٰ نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 15 سے 20 ستمبر کے درمیان متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ انتخابات نئی انتظامیہ کے قیام کے بعد ایک اہم سیاسی پیشرفت سمجھے جا رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں حماس کے سینئر رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم فضائی امداد کہلانے والی تمسخرانہ کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ نسل کشی کے جرم کو چھپانے کیلئے محض پروپیگنڈہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "خلیل الحیه" نے کہا کہ غزہ کے عوام کی قربانیوں اور مظلومیت کی صدا ہمارے کانوں میں امانت ہے۔ اس لئے ہم کبھی بھی اپنی عوام کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے غزہ کی عوام کی ثابت قدمی کو سراہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے حریت پسند ایک ایسا بوجھ اٹھا رہے ہیں جسے پہاڑ بھی برداشت نہیں کر سکتے اور عالمی طاقتیں اس کے سامنے بے...
    کراچی: شہر قائد میں مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 5 آئشہ مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ غلام رسول ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی۔  جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ۔
    کراچی میں چینی کی قیمت کو پُر لگ گئے اور انتظامیہ بھی گراں فروشوں کیلیے کارروائی سے گریزاں نظر آتی ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے چینی کی تھوک قیمت 170 روپے اور خوردہ قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود شہر بھر میں سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔مارکیٹ میں چینی ہول سیل سطح پر 175 روپے جبکہ خوردہ سطح پر 190 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ گلی محلوں کی چھوٹی دکانوں پر چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے اور موجودہ نرخ 175 روپے فی کلو پر آ گیا ہے،...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) ضلع خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں پیش آنے والے واقعے پر ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کا قبائلی عمائدین سے جرگہ کامیاب ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کی وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ و پاک فوج کے بریگیڈیئر اور قبائلی عمائدین کے درمیان تفصیلی جرگہ ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ واقعے کے ہر شہید کے لواحقین کو 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کا فوری مالی تعاون دیا جائے گا، زخمیوں کا علاج ریاستی خرچ پر کرایا جائے گا۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ اس افسوسناک واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور جہاں ضروری ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی...
    سعودیہ میں 8گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) سعودی عرب میں 8 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا۔سعودی عرب میں ایک خصوصی سرجیکل ٹیم نے 8گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ڈیڑھ سالہ دھڑ جڑی شامی بچیوں سلین اور ایلین کو کامیابی کے ساتھ الگ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ آپریشن ریاض کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں کیا گیا۔سرجیکل ٹیم کے سربراہ اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ اس آپریشن میں 24 ماہرین اور اسپیشلسٹس پر مشتمل میڈیکل...
    کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار نے کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی ہے، تاہم گولی لگنے سے خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام ایس ایچ او سائٹ بی نے بتایا کہ بلدیہ نمبر 02 کے قریب افشین نامی 30 سالہ خاتون پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون پولیس اہلکار اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بلدیہ دو نمبر میں موجود تھی۔اس ہی دوران گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئیں۔زخمی پولیس اہلکار کی شناخت...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف مارکیٹوں میں چینی نایاب ہو چکی ہے جبکہ دکانداروں نے انتظامیہ کے چھاپوں کے باعث چینی کی فروخت بند کر دی ہے۔ اسلام آباد میں چینی کا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا جہاں شہر کے مختلف علاقوں میں چینی کی عدم دستیابی کے باعث شہری پریشان ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بعد بیشتر دکان داروں نے چینی بیچنے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کا مؤقف ہے کہ چینی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اگر ہے بھی تومہنگے داموں مل رہی ہے۔ دوسری جانب دکان داروں...
    ایک بیان میں سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے نے کہا کہ زیارت کے سفر کو تحفظ فراہم کرکے ریاست کی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا جائے، پابندی سے غریب زائرین مقدس سفر سے محروم ہو جائیں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کو بلا تفریق تحفظ اور بنیادی حقوق فراہم کرے جس سے پہلو تہی کسی صورت نہیں کرنے دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے حکومت زمینی راستے سے زیارات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے، پابندی سے دہشت گردوں کے سامنے ریاست کی بے بسی کا تاثر ابھرے گا، زیارت کے سفر کو تحفظ فراہم کرکے ریاست کی طاقت کا عملی مظاہرہ...
    شکارپور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے وکلاء کو منظم ہو کر ملت کے عزت و وقار اور قومی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کورٹ کچہری اور آئینی و قانونی معاملات میں ملت جعفریہ کے وکلاء کا کردار نہایت اہم اور قابل تحسین ہے۔ عزاداری امام حسین علیہ السلام اور ذکر اہل بیت علیہم السلام کے خلاف ناصبی دشمن مقدمات قائم کرکے ہمارے جوانوں کو جعلی مقدمات میں الجھا رہا ہے۔ ایسے میں شیعہ وکلاء آگے بڑھ کر دین مذہب اور ملت کے تحفظ کے لئے اپنا...
    بھارتی فضائیہ (IAF) کی تاریخ میں طویل ترین خدمات انجام دینے والا لڑاکا طیارہ مگ-21 ستمبر 2025  کو اپنی آخری پرواز کرے گا، یوں اس کا اہم لیکن متنازعہ دور اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ جہاں ایک طرف مگ-21 کو 1971 کی جنگ سمیت کئی محاذوں پر اہم کامیابیوں کا سہرا دیا جاتا ہے، وہیں اسے  اڑتا ہوا تابوت کہہ کر بدنام بھی کیا گیا —ایک خطاب جو اس کے حادثات کے سبب اس کے ریکارڈ سے جڑا ہے۔ بھارتی میڈیا ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے مورخ اور ماہر انچت گپتا نے مگ-21 کے کردار، کامیابیوں، چیلنجز اور اس کی بدنامی کی وجوہات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ ان کے مطابق، مگ-21 کو...
    سعودی عرب نے اروق بنی معارض ریزرو میں عربی ہرن (Arabian Oryx) کے ایک نئے بچے کی پیدائش کا شاندار انداز میں خیرمقدم کیا ہے، جو مملکت کے جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں میں ایک خوش کن اور اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ رصد المركز ولادة مها عربي في محمية عروق بني معارض خلال فصل الصيف، ما يعد مؤشر نجاح جديد لبرامج الحماية للنظم البيئية في المحمية جعل كفاءتها الرعوية ملائمة للتكاثر حتى في أشد مواسم الجفاف.#بحياتها_نحيا NCW has documented the birth of an Arabian oryx in the Uruq Bani Ma’arid… pic.twitter.com/lUAUEfvHsA — المركز الوطني لتنمية الحياة الفطرية (@NCW_center) July 26, 2025 نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کے مطابق یہ کامیابی سخت گرمی اور...
    عمان(نیوز ڈیسک) عمان میں موجود غیر ملکیوں بشمول پاکستانیوں کیلیے اہم خبر یہ ہے کہ وہ جلد از جلد ویزا تجدید کروائیں یا ملک چھوڑ دیں ورنہ مقررہ مدت کے بعد بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔ عمان کی وزارت لیبر نے حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں، آجروں اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ 31 جولائی 2025 تک رعایتی مدت ختم ہونے سے پہلے ویزا تجدید کروا لیں۔ اے آر وائی نیوز انگلش کی رپورٹ کے مطابق وزارت لیبر نے نوٹس میں کہا کہ 31 جولائی 2025 کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، تمام درخواستیں سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور منظور شدہ سروس سینٹرز کے ذریعے کریں۔ واضح رہے کہ یہ...
    عمان میں موجود پاکستانیوں کیلیے اہم خبر، 31 جولائی تک یہ کام ضرور کر لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز عمان میں موجود غیر ملکیوں بشمول پاکستانیوں کےلئے اہم خبر یہ ہے کہ وہ جلد از جلد ویزا تجدید کروائیں یا ملک چھوڑ دیں ورنہ مقررہ مدت کے بعد بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق عمان کی وزارت لیبر نے حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں، آجروں اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ 31 جولائی 2025 تک رعایتی مدت ختم ہونے سے پہلے ویزا تجدید کروا لیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت لیبر نے نوٹس میں کہا کہ 31 جولائی 2025 کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، تمام درخواستیں...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحالی کے پہلے دن مجموعی طور پر 480 سے زائد گاڑیوں اور 2200 سے زائد مسافروں نے بلا خوف و خطر سفر کیا۔  اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد ٹل سے پارا چنار کی مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کیلیے ایک طویل عرصہ بعد کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی اتنظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے ٹل سے پارا چنار مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کیلیے کھول دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحالی کے پہلے دن مجموعی طور پر 480 سے زائد گاڑیوں اور 2200 سے زائد مسافروں نے بلا خوف و خطر سفر کیا۔ سیکیورٹی اور سہولت کے پیش نظر 79...
    تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جاری سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کے لیے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، تھائی حکومت کی طرف سے یہ بیان قائم مقام وزیرِاعظم پھمتھم وچھایا چھائی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے تھائی لینڈ، کمبوڈیا لڑائی نے پاک بھارت تنازع کی یاد دلا دی، جنگ بندی کا خواہاں ہوں، ٹرمپ پھمتھم وچھایا چھائی نے کہا کہ  ’اگر دوسرا فریق سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور جنگ بندی کے لیے حقیقی نیت رکھتا ہو تو ہم بھی مکمل طور پر تیار ہیں۔‘ امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی کوشش اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا...
    ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ پارلیمانی امور سے واقف کسی بھی شخص کو اس میں کوئی شک نہیں کہ جگدیپ دھنکھڑ کا ارادہ اس روز تحریک کو ایوان کی ملکیت بنانے کا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس یشونت ورما کے متعلق راجیہ سبھا میں مواخذے کی تحریک مسترد کئے جانے کے بیان پر کانگریس نے مودی حکومت پر جم کر تنقید کی ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ابھیشیک منو سنگھوی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 جولائی 2025ء کو کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے جسٹس ورما کے ذریعہ کی گئیں مختلف بے ضابطگیاں، خاص طور سے قانون کے مطابق ایک قانونی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے لئے راجیہ سبھا میں ایک فیصلہ کن آئینی...
    لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز جاری ہیں، جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات میں اضافہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں تاکہ ممکنہ خطرات سے نمٹا جا سکے۔...
    لاہور‘ اسلام آباد‘ملتان ‘کراچی(نیوز رپورٹر + میگزین رپورٹ+سپیشل رپورٹر+سٹاف رپورٹر) آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی گزشتہ روز نوائے وقت ہیڈ آفس لاہور سمیت کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور کوئٹہ سمیت دیگر دفاتر میں نہایت عقیدت سے منائی گئی۔ جہاں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئیں۔ لاہور میں قائم میانی صاحب قبرستان میں مجید نظامی کی قبر پر چیف آپریٹنگ آفیسر نوائے وقت گروپ لیفٹینینٹ کرنل ریٹائرڈ سید احمد ندیم قادری نے حاضری دی اور پھولوں کی چادر اور گلدستہ رکھا۔ اس موقع پر امام مسجد الریحان قاری سید امام شاہ نے خصوصی دعا کروائی جبکہ ایڈیٹوریل انچارج سعید آسی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، ایڈیٹر فیملی میگزین و سنڈے میگزین...
    خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد ٹل سے پارا چنار کی مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کیلیے کھول دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی اتنظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے ٹل سے پارا چنار مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کیلیے کھول دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحالی کے پہلے دن مجموعی طور پر 480 سے زائد گاڑیوں اور 2200 سے زائد  دونوں برادریوں کے مسافروں نے بلا خوف و خطر سفر کیا۔  سیکیورٹی اور سہولت کے پیش نظر 79 ایمبولینسز و ایمرجنسی گاڑیوں میں 850 افراد نے سفر کیا جب کہ 117 گاڈیوں کے زیعے 468 مسافر منزل تک پہنچے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان...
    لغات عرب میں لفظ ’’جن‘‘ کے معنی پوشیدہ اوجھل بتائے گئے ہیں لیکن اس میں بالکل ’’نہ دکھائی‘‘ دینے سے زیادہ کم کم اورکبھی کبھی دکھائی دینے کے ہیں چنانچہ سانپ کو بھی ’’جان‘‘ کہا گیا ہے حالانکہ سانپ کا اپنا اصلی نوعی نام ’’حثہ‘‘ ہے لیکن کم کم دکھائی دینے کی وجہ سے ’’جان‘‘ کہا گیا ہے۔ لفظ’’جن‘‘ صرف عربی لفظ نہیں بلکہ آریائی زبانوں میں بھی تقریباً انھی معنی میں ہے، اس سے بے شمار الفاظ بنتے ہیں جیسے جان (روح) جون، جیونی ، جیون، جنم جنماتر، جانی وغیرہ… چنانچہ لفظ جنگل بھی اسی سے ہے۔ جنگل خودرو، بے ترتیب اور ہر قسم کے پیڑ پودوں پر مشتمل ہوتا ہے اور باغ باترتیب پھل دار اور زیادہ تر...
    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل 27 جولائی بروز اتوار کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ رہے گا، کرفیو کا نفاذ صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کیلئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں اتوار کو کرفیو کے نفاذ میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل 27 جولائی بروز اتوار کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ رہے گا، کرفیو کا نفاذ صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کیلئے ہے۔ انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں مزید  کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر...
    بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں فرمایا تھا’’ اقلیتیں جہاں بھی ہوں، ان کے تحفظ کا انتظام کیا جائے گا، میں نے ہمیشہ یقین کیا اور میرا یقین غلط نہیں ہے۔ کوئی حکومت اور کوئی مملکت اپنی اقلیتوں کو اعتماد اور تحفظ کا یقین دلائے بغیرکامیابی کے ساتھ ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتی، کوئی حکومت ناانصافی اور جانبداری کی بنیادوں پرکھڑی نہیں رہ سکتی، اقلیت کے ساتھ ظلم و تشدد اس کی بقا کا ضامن نہیں ہو سکتا۔ اقلیتوں میں انصاف و آزادی، امن و مساوات کا احساس پیدا کرنا ہر انتخابی طرز حکومت کی بہترین آزمائش ہے، ہم دنیا کے کسی متمدن ملک سے پیچھے نہیں رہ سکتے، مجھے یقین ہے جب وقت...
    پہلے دنیا ہر دس برس بعد اپنا رنگ ڈھنگ تبدیل کرتی تھی مگر اب بدلاؤ کا عمل بہت تیزی اختیارکرچکا ہے، ہر شے ہی ٹھہراؤ کے معنی سے انجان ہوتی جا رہی ہے، جدیدیت کی جدت بھی مانند پڑنے لگی ہے، نئے اطوار پرانے اور پرانے اطوار فرسودہ بہت کم وقت میں ہوتے جا رہے ہیں۔ کسی بھی طرح کی تبدیلی جب اپنے روایتی طریقہ کار کے تحت رونما ہوتی ہے تو وہ معاشرے اور اُس کے افراد کو خوشگواری کی نوید سناتی ہے۔ مگر مسلسل آنے والی غیر معمولی تبدیلیاں معاشرے کو صرف اور صرف بربادی کی جانب دھکیلنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ قدرت نے اس دنیا میں ہونے والے ہر کام کا ایک مخصوص عمل موجود...
    اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔ شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔ تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور سوشل میڈیا...
    ‎لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیاپر اسحاق ڈار کےخاندان کے حوالے سےکرپٹوکرنسی میں 100ملین ڈالر کے نقصان کی خبروں  پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا کہ یہ سارامعاملہ اس وقت شروع ہواجب  طارق فضل چوہدری نےمفتاح اسماعیل پر بہت تابڑ توڑ حملے کیے،طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نشو و  نما پروگرام  کے تحت مفتاح اسماعیل کی انڈسٹری کواربو ں روپے دئیے گئے۔تو شام کومفتاح اسماعیل نےشرارت کرکے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کیا کرپٹو کرنسی میں  100ملین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لڑائی مزید بڑھی تو مزید کئی پول کھل سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی...
    برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا وزیراعظم اسٹارمر کو خط، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 221 ارکان پارلیمنٹ نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے، جس میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کانفرنس کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹیرینز کی جانب 25 جولائی کو وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم آپ کو 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ...
    پاکستان میں رواں سال مون سون کے سیزن میں کلاؤڈ برسٹ یا آسمان پھٹنے کے کئی واقعات رونما ہوئے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب کے علاقے چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں سب سے زیادہ 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اس کے علاوہ جڑواں شہروں میں بھی کلاؤڈ برس کے باعث ندی، نالے اور شہری علاقے زیر آب آگئے تھے۔ سندھ کے علاقے حیدرآباد میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے باعث تقریبا 70 فیصد شہر کی گلیاں کئی کئی فٹ پانی سے بھر گئیں تھیں اس کے علاوہ گلگت کے علاقے چلاس میں شاہراہ بابو سر پر کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں سیاحوں کی 5 گاڑیاں...
    برطانیہ کے فوجی منصوبہ سازوں اور لاجسٹک ماہرین کی ایک چھوٹی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے، جو اردن کے ہمراہ متاثرہ علاقے میں امداد پہنچانے میں مدد فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم سر کیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ اردن کے ساتھ مل کر غزہ میں فضا سے امداد بھیجنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے لیے ایک تہائی سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ نے ایک خط پر دستخط بھی کیے۔ برطانیہ کے فوجی منصوبہ سازوں اور لاجسٹک ماہرین کی ایک چھوٹی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے، جو اردن کے ہمراہ متاثرہ علاقے میں...
    بھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازع قانون پر شدید احتجاج، کانگریس کا انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست بہار میں متنازع قانون اسپیشل انٹینسیو ریویژن کے تحت ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے معاملے نے ملک کی سیاست میں زبردست ہلچل پیدا کردی ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں اس قانون کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے، جب کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد نے انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔ مودی حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے الیکشن کمیشن جیسے اہم ادارے کو غیر جانبدار ادارے کے بجائے سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا ہے۔ اپوزیشن کا دعوی ہے کہ بہار انتخابات سے...
    بیجنگ : چینی  وزارت خارجہ کے ایشیائی محکمہ کے ڈائریکٹر لیو جن سونگ نے چین میں جاپانی سفارت خانے کے چیف منسٹر  اکیرا یوکوجی کو  ہنگامی طور پر  طلب کیا اور  تائیوان  انتظامیہ کے خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ  لین جیالونگ کے دورہ جاپان کے خلاف پرزور احتجاج کیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔لیو  جن سونگ نے کہا کہ تائیوان کا  معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے جو چین جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد اور دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اعتماد سے متعلق ہے۔ جاپانی فریق نے لین جیا لونگ  کو  دورہ جاپان کی اجازت دی تاکہ انہیں چین مخالف علیحدگی پسند سیاسی سرگرمیوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے  ،...
    بیجنگ : ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ مخالف عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے پر ہانگ کانگ پولیس کے قانون نافذ کرنےکے اقدامات کی بے بنیاد بدنامی پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔ترجمان نے کہا کہ یوآن گونگ ای سمیت چین  اور ہانگ کانگ مخالف 19 مطلوب افراد نے ریاستی طاقت کو ختم کرنے...
    برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں (ہاؤس آف کامنز) کے ایک تہائی ارکان نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں۔ ایسے وقت میں جب غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فرانس کا فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ، اسرائیل کو تشویش لاحق روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسرائیل اور امریکا نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) پاکستان نے وقتاً فوقتاً کئی بڑے اور بین الاقوامی منصوبوں پر دستخط کیے لیکن ان کا مستقبل تاحال غیر یقینی ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبے مکمل ہو جائیں تو نہ صرف پاکستان کی معیشت کو استحکام مل سکتا ہے بلکہ عالمی سطح پر رابطوں میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔ تاہم گیس پائپ لائنوں، بجلی کی ترسیل اور ریلوے لائنوں جیسے یہ بڑے منصوبے مختلف وجوہات کی بنا پر التوا کا شکار ہیں۔ ان میں سے چند اہم منصوبوں کا جائزہ درج ذیل ہے۔ ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریل منصوبہ سن 2023 میں طے پانے والے اس منصوبے کا مقصد وسطی ایشیا کو پاکستان کے ذریعے یورپ سے جوڑنا ہے۔...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالثی کے کردار پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔  نجی ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر اعزاز سید کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، واشنگٹن میں پاکستانی وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، انسداد دہشت گردی، اور تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے امریکا کا پاکستان سے معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور اعلامیے کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث...
    امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا بتانا ہے...
    امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کے لیے کردار ادا کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا بتانا ہے...
    ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ انہیں گزشتہ دو جمعے مسلسل گھر میں نظربند رکھنے کے بعد آج مسجد جانے کی اجازت دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے انتظامیہ کی طرف سے اپنی بار بار نظر بندی اور نماز جمعہ سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    مان لیجیے جو ہم نے عنوان میں کہا کہ مرد و عورت کی جنگ نہیں، سمجھ لیں کہ جنسی تلذذ کی بھی بات نہیں نہ ہی خود ساختہ عزت وغیرت کا قصہ ہے۔۔۔ یہ بھی سمجھ لیں کہ انا کو ٹھیس، غصہ، مایوسی وغیرہ وغیرہ بھی ایک ایسا پردہ ہے جس کی آڑ میں اصل بات کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پھر اصل بات کیا ہے؟ جناب عالی، اصل کہانی یہ ہے کہ یہ سب طاقت اور کمزور کا کھیل ہے، زندگی کی بساط پہ کمزور مہرہ محکوم ہے اور اس کی کیا مجال کہ وہ طاقتور کو ٹیڑھی نظر سے دیکھے ۔ پچھلے 50 برس میں یہ پیغام معاشرے کے ہر طبقے اور سطح پر پہنچا...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے، جہاں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کی گہرائی پر اطمینان کا اظہار اور پاک-چین سٹرٹیجک شراکت داری مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے نائب صدر  ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی  سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی اور سٹرٹیجک شراکت داری کی ازسرِ نو توثیق کی گئی۔ ملاقاتوں میں خطے اور دنیا کی بدلتی سیاسی...
    وزیرِ اعظم کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ، قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں کمیٹی تشکیل، ہمشیرہ سے درکار ممکنہ معاونت کیلئے رابطے میں رہے گی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں اب بھی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید برآں، اس ضمن میں وزیرِ اعظم نہ صرف پہلے ہی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ...
    اسلام ٹائمز: مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم حکومتِ ہند، عالمی رہنماؤں اور دنیا بھر کے باضمیر انسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی بھارت کی بڑی اور نمایاں مسلم تنظیموں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے قضیہ فلسطین پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں بھارتی حکومت اور عالمی طاقتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کریں۔ انہوں نے کہا "ہم بھارت کی مسلم تنظیموں کے رہنماء، مذہبی علماء اور ملک کے امن پسند شہری، غزہ میں جاری نسل...
    کاغان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2025ء) خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، خیبرپختونخواہ انتظامیہ کا بروقت آپریشن، جھیل سیف الملوک میں کلاوڈ برسٹ اور تودہ گرنے کے بعد 500 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے...
    دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی منشیات کا دھندا زوروں پر ہے، کوکین، ہیروئن، آئس اور ویڈ سمیت بھانت بھانت کی یہ منشیات کہاں اور کن راستوں سے کراچی آتی ہے؟ ’جیو نیوز‘ کی تحقیق بتاتی ہے کہ اس کا ایک مرکز تو دنیا کو سب سے زیادہ منشیات اسمگل کرنے والا ملک افغانستان ہے، جبکہ ڈرگ ڈیلر کالے دھن سے جُڑے اس دھندے کے لیے ایران، کیوبا، کولمبیا اور امریکا کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔کراچی میں منشیات کی سپلائی ملک کے کون سے شہروں سے ہورہی ہے؟ اور اس میں کون کون سے ڈرگ ڈیلرز ملوث ہیں؟ یہ تفصیلات اس رپورٹ میں پیش ہیں۔ منشیات، آپ کی دہلیز پرکراچی میں منشیات کی خرید و...
    فرانس کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر جہاں اسرائیل اور امریکا نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے وہیں اکثر ممالک نے اس فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے فرانسیسی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے اسی طرح کے "مثبت اقدامات" اٹھائیں۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا یہ قدم امن کے لیے حمایت اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی تائید ہے۔ اسپین، جو پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکا ہے، نے بھی فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے فلسطین کو...
      پرانے اور ناکارہ سرکاری پاور پلانٹس کے ملبے کو 46.73 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا۔ پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق 61 یونٹس کے ملبےکی فروخت کیلیے ریزرو پرائس45.817  ارب روپے رکھی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ریزرو پرائس اسٹیٹ بینک کے ماہرین نے مقرر کی تھی۔  پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس میں جامشورو بلاک ون ٹو، گدو ٹو، سکھر کے پلانٹس شامل ہیں۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس میں کوئٹہ، مظفر گڑھ بلاک ون اور بلاک ٹو فیصل آباد شامل ہیں۔  یہ بھی پڑھیے حکومت کو تین غیر فعال پاور پلانٹس کیلئے مایوس کن ردعمل کا سامنا حکومت نے 450 میگا واٹ کا روش پاور پلانٹ حاصل کرلیا اعلامیہ کے مطابق سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کے...
    ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.07فیصد ہو گئی ، 14اشیائے ضروریہ مزید مہنگی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر4.07 فیصد ہو گئی، جس کی بنیادی وجہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.22 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق 24 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے میں 12 اشیا سستی اور 25 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے لیے گیس چارجز میں 590...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی ۔ اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت اپنے ہم وطن کی رہائی کے لیے ہر ممکن قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں حکومت کسی طور غافل نہیں ہے اور اس سلسلے میں ہمیشہ فعال رہی ہے۔(جاری ہے) وزیرِ اعظم کی ہدایت پر حکومت نے اس معاملے میں پہلے بھی سفارتی اور قانونی سطح پر مدد فراہم کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ اس مسئلے پر مزید پیش رفت کے لیے وفاقی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کیا۔ پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔ پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔  سب جیل پنڈی بھٹیاں کا افتتاح  مزید :
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ہرممکن قانونی و سفارتی مدد کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ’قبرستان جیسی خاموشی‘ ہے، مشتاق احمد جمعے کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں اور حکومت کی جانب سے پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی و قانونی مدد فراہم...
    پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں  پھنسے سیاحوں اور مقامی افراد کی محفوظ مقام پر باحفاظت منتقلی کے لیے کیا جانے والا ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔گلگت بلتستان میں شدید موسمی حالات کے باعث سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد مشکل حالات سے دوچار تھی جس پر پاک فضائیہ کے C-130 طیارے نے 25 جولائی کو گلگت بلتستان میں پھنسے سیاحوں اور مقامی افراد کو خصوصی پرواز سے ریسکیو کیا.C-130  طیارہ صبح   7 بج کر 55 منٹ  پر نور خان ایئر بیس سے قادری پہنچا. جس کے ذریعے 125 مسافروں کو منتقل کیا گیا، ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، 25 پاک فوج کے اہلکار اور 18 پاک فضائیہ کے اہلکار شامل تھے۔پاک فضائیہ کا...
    تصویر بشکریہ سرکاری میڈیا  پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں ہر ممکن حکومتی قانونی و سفارتی تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں غافل نہیں ہے۔وزیراعظم پاکستان نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاریاسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹیو پاور کو جوڈیشل پاور کے لیے استعمال...
    فوٹو بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو برطانیہ میں داخلے سے قبل فاؤنڈیشن کورس کرنا پڑتا ہے، امید ہے گریڈ 12 جَلد برطانیہ کے لیول 3 کے برابر تسلیم کیا جائے گا۔انٹربورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے وفد کی انگلینڈ میں برطانوی ای سی سی ٹِس حکام سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستانی تعلیمی اسناد کو عالمی سطح پر تسلیم کروانے پر بات چیت کی گئی۔پاکستان کے گریڈ 12 کو برطانیہ کے یونیورسٹی انٹری فریم ورک سے ہم آہنگ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں گریڈ 12 کو یوکے کے لیول 3 کے مساوی قرار دینے کی کوشش کے تحت آئی بی سی سی وفد کی جانب سے ای سی سی ٹِس کو جامع دستاویزات...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں۔ وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں اب بھی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ قانونی و سفارتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مزید برآں، اس ضمن میں وزیرِ اعظم نہ صرف پہلے ہی سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ چکے ہیں جبکہ وزیرِ اعظم نے اس معاملے میں مزید پیش رفت کے لیے وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر کسی طور پر غافل نہیں، حکومت پہلے بھی قانونی و سفارتی مدد فراہم کرتی رہی ہے۔وزیراعظم نے فوزیہ صدیقی کو ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی  کرائی۔ وزیراعظم سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو فوزیہ صدیقی کیس پر خط بھی لکھ چکے ہیں،عافیہ صدیقی کیس پر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم  کردی گئی،کمیٹی فورزیہ صدیقی سے رابطے سمیت ہر ممکن معاونت کیلئے کام کرے گی۔ صحافی وسعت اللہ خان کے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ...
    اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر، میئر ایریک ایڈمز اور شہر کے کئی دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔  انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گلیوں میں گشت اور کمیونٹی میں گھناونے جرائم کی اجازت دیتا ہے۔    اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیویارک شہر اپنے شہریوں کے...
    ہندوستانی فضائیہ کے سابق افسر ہرجیت سنگھ نے ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کے بارے میں تشویشناک حقیقتوں کا انکشاف کیا ہے، جس سے اندرونی افراتفری، نفسیاتی دباؤ اور پرانے فوجی انفراسٹرکچر کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ نے بتایا کہ انڈین ایئر ڈیفنس میں بہت سے افسران ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے پورے فضائی دفاعی نظام کو ایک “افسوسناک کہانی اور ایک برا مذاق” کے طور پر بیان کیا، تجویز کیا کہ فضائی دفاع میں شمولیت کو اکثر پرسکون، آسان زندگی کے راستے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی فوج کے اندر، ہر افسر ایک جنرل بننے کی...
    بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر ہرجیت سنگھ نے  بھارتی فوج کے اندر پھیلی افراتفری، ذہنی عدم توازن اور فیصلہ سازی کی ناکامی کو بے نقاب کردیا ہے۔ دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے حامل بہت سےافسران  ہیں۔ بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام دراصل ایک افسوسناک  کہانی اور کھلا مذاق ہے۔ ایئر ڈیفنس جوائن کرلو، پرسکون زندگی گزارو۔ ہرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج میں ہر افسر جنرل کے منصب کے لیے کوشاں ہوتا ہے۔ یہی دباؤ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کو جنم دیتا ہے۔  میں نے خود ایئر ڈیفنس آرٹلری میں کئی نفسیاتی مسائل کے حامل افسران...
    پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں  اور انتظامات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے میں قومی فضائی کمپنی کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پہلی پرواز کے برطانیہ میں انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز 14 اگست سے چلانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پی...
    داریہ آپاخونچچ ایک روسی فنکار اور سماجی کارکن ہیں جنہیں 2020 میں روسی حکومت نے ’غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دیا۔ اس درجہ بندی کے تحت انہیں ہر سہ ماہی اپنی مالی اور سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروانا ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس میں مسافر طیارے گر کر تباہ، بچوں سمیت 49 ہلاک تاہم آپاخونچچ نے ان رسمی اور سخت نوعیت کی رپورٹوں کو ایک منفرد رنگ دیا۔ انہوں نے انہیں احتجاجی فن (protest art) کی شکل دی، جہاں لپ اسٹک کے نشان، جنگ مخالف خاکے، اور ذاتی تاثرات سرکاری زبان پر طنز بن کر ابھرے۔ ان کی رپورٹس بیوروکریسی کے روبوٹک عمل کو بے نقاب کرتی ہیں اور اس کے پس پردہ موجود سفاکیت، جبر اور...
    بنوں: پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بنوں(آئی پی ایس) بنوں پولیس نے رات گئے بسیہ خیل پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، پولیس کی بروقت اور دلیرانہ جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے اسنائپرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بسیہ خیل کو نشانہ بنایا۔پولیس کے جوانوں کی فوری جوابی کارروائی کے پیش نظر دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ جنگ بندی...
    فائل فوٹو دریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث موضع ساہمل میں دریائی کٹاؤ میں شدت آچکی ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گامون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ...
    ویب ڈیسک : دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ تشویشناک صورت حال اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں موضع ساہمل کے علاقے میں شدید دریائی کٹاؤ جاری ہے۔ اس قدرتی آفت نے مقامی آبادی کو خطرے میں ڈال دیا ہےحکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے.  سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔ ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار انتظامیہ...
    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ کی وجہ سے شدید ماحولیاتی تباہی، جنگ کے مضر اثرات نسلوں تک پھیلنے کا خدشہ صدر میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: ’مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے فرانس کی تاریخی وابستگی کے تحت، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا‘۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب یورپ اور دنیا بھر میں اسرائیل کے غزہ پر حملے، انسانی بحران اور بھوک کی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول سٹاف‘ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ، پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن ونگ (PDW) نے مقامی طور پر ڈیزائن کی ہے اور کراچی شپ یارڈ میں زیرتعمیر ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے میری ٹائم مشنز میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم...
    —جنگ فوٹو برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں واقع بنگلا دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ڈھاکا میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں 31 قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے اس افسوس ناک سانحے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس المناک سانحے کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بھائی چارے اور خیرسگالی کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور بنگلا دیشی عوام سے یکجہتی کا...
    آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انعقاد ہوا۔ اس موقع پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW)...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کئی بار اعلیٰ ترین فورمز پر اہم ترین اجلاسوں میں بیٹھ کر تو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ریاست کی پالیسیوں کی حمایت کی آج اچانک  ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف لڑائی  کی مخالفت کیوں کرنے لگے اور عموماً خاموش رہنے والے وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج علی امین کو خود جواب دینا پرا، یہ سوالات آج شب پاکستان کے نیوز چینلز پر کئی اہم اینکرز کے شوز میں تجزیہ کاروں کی ڈیبیٹ کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔   میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا سینئیر اینکر اور جرنلسٹ عبدالمالک نے اپنے شو میں  کہا،  اچانک "آل پارٹیز کانفرنس" بلائی...
    پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی، جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن ذوالقرنین مہدی بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے میں قومی فضائی کمپنی کا 2 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد پہلی پرواز کے برطانیہ میں انتظامات کا جائزہ لینے مانچسٹر پہنچ گیا۔ پی آئی اے کی ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانوی شہر مانچسٹر پہنچی، جہاں سی ای او پی آئی اے کے جی ایم کوآرڈینیشن...
    برطانیہ اور بھارت نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کردیئے، جس کے تحت ٹیکسٹائل سے لے گاڑیوں تک کی اشیا پر محصولات کم کیے جائیں گے اور کاروباری اداروں کو زیادہ مارکیٹ رسائی حاصل ہوگی۔ دونوں ممالک نے مئی میں اس تجارتی معاہدے پر بات چیت مکمل کی تھی، یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات عائد کرنے نے عالمی تجارت کو متاثر کر رکھا ہے۔ دنیا کی پانچویں اور چھٹی بڑی معیشتوں کے درمیان طے پانے وال یہ معاہدہ 2040 تک دوطرفہ تجارت میں مزید 25.5 ارب پاؤنڈ (34 ارب ڈالر) کے اضافے کا ہدف رکھتا ہے۔ یہ برطانیہ کا...
    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-175 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔ یہ نشست سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ انتخاب میں دلچسپی رکھنے والے نمایاں امیدواروں میں حکیم شہزاد احمد بھی شامل ہیں جو معروف سوشل میڈیا شخصیت اور مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد کے ہمراہ دفتر ریٹرننگ آفیسر پہنچیں، ان کی آمد نے تمام لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ ان کے ساتھ حکیم شہزاد کی 2 دوسری بیویاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر متعدد ٹک ٹاکرز اور ان کے حامی بھی موجود تھے۔ یہ...
    این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ(سب نیوز) این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، حکیم شہزاد دانیہ شاہ سمیت اپنی 2 بیویوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے۔مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے بھی این اے 175 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔این اے 175 کی نشست جمشید دستی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی، این اے 175 میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو...
    فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم اور سپاہی نظم حسین نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر زید سلیم اپنی ٹیم کی فرنٹ سے قیادت کر رہے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کےلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، گن بوٹ بحری سیکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور وزارتِ دفاعی پیداوار کے حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں کراچی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے پر مذاکرات تین سال کے تعطل کے بعد مئی میں مکمل کیے تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے سائے میں ان دونوں ملکوں نے باہمی معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں تیز کر دی تھیں۔ بھارتی برآمدات 900 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ترقی کرتا ایشیا، لیکن پھر مشکلات کیا ہیں؟ دنیا کی پانچویں اور چھٹی بڑی معیشتوں کے درمیان اس معاہدے کا مقصد 2040ء تک باہمی تجارت میں مزید 25.5 بلین پاؤنڈ (34 بلین ڈالر) کا اضافہ کرنا ہے۔ بریگزٹ کے بعد برطانیہ کا سب سے بڑا تجاری معاہدہ 2020ء میں یورپی یونین چھوڑنے کے بعد سے...
    سٹی 42 : پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انعقاد ہوا۔  وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔  میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی۔ یہ جدید ترین گن بوٹ مختلف بحری سیکیورٹی آپریشنز  سرانجام دینے کی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں انقعاد ہوا۔وائس چیف آف دی نیول سٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ(PDW) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا14  اگست یوم آزادی پر ای بائیک سکیم کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار کردہ گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے...
      پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین گن بوٹ “پی این ایس ساہیوال” کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے دفاعی خود کفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ پی این ایس ساہیوال میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے مختلف بحری سیکیورٹی آپریشنز کی انجام دہی کے قابل بناتی ہیں۔ یہ گن بوٹ جدید ٹیکنالوجی سے لیس...
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کے ایک سروے میں 10 یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار 895 جواب دہندگان  چین-یورپ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور امکانات کے بارے میں پرامید ہیں، اور یورپی ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسٹریٹجک خودمختاری کی پاسداری کریں اور دنیا میں ملٹی پولرائزیشن کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ ہاتھ ملائیں۔سروے میں شامل 10 یورپی ممالک میں سے 7 ممالک 50 فیصد سے زیادہ چین کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں اور 25 سے 34 سال کی عمر کے 1۔76 فیصد  جواب دہندگان  نے چین بارے پسندیدگی کا اظہار کیا۔یورپی ممالک  اور چین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے 2۔44 فیصد نے چین...
    بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ریشابھ پنت انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف جاری چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ریشابھ پنت چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز کرس ووکس کی گیند کو ریورس سویپ کھیلنے کے کوشش کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ انگلش فاسٹ بولر کی گیند بھارتی بیٹر کے دائیں پاؤں پر لگی تھی جس کے سبب انہیں اپنی بقیہ اننگز چھوڑ کر میدان سے باہر جانا پڑا۔ کرس ووکس کی گیند ریشابھ پنت کے پیر پر لگی تو امپائر سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی تاہم انہیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا، لیکن زخمی ہونے کے باعث پنت کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ وکٹ کیپر بیٹر 48 گیندوں کا سامنا کرکے 37 رنز بنا چکے تھے۔...
    امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی۔رپورٹس کے مطابق ڈیل کے تحت کولمبیا یونیورسٹی تین سال کے دوران وفاقی حکومت کو 20 کروڑ ڈالر ادا کیےجائیں گے، گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی کے جوڈیشل بورڈ نے فلسطین حامی مظاہروں میں شرکت کرنے والے طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے طلبا کی ڈگری منسوخ کرنے کا کہا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کو اپنی کمیونٹی کے لیے تعلیمی مشن کی فراہمی پر توجہ دینی چاہئے اور ایسا ماحول...
    ٹرمپ انتظامیہ کاامریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز اضافی رقم عائد کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد ) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا کا سفر کرنے والے ہر فرد پر 250 ڈالرز اضافی رقم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا داخل ہونے والے ہر شخص کو ویزا فیس کے علاوہ اب انٹیگریٹی فیس ادا کرنی ہوگی، سیر و سیاحت، اسٹوڈنٹس، کاروبار اور ملازمت کے لیے آنے والوں کو 250 ڈالر اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈھائی سو ڈالرز انٹگریٹی فی صدر ٹرمپ کے بگ بیوٹی فل بل کا حصہ ہے، تمام نان امیگرنٹ ویزا حاصل کرنے والوں کو ڈھائی سو ڈالرز اضافی ادا...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے ایک معاہدے کے تحت 200 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ تصفیہ اس الزام کے بعد کیا گیا کہ یونیورسٹی نے اپنے یہودی طلبہ کو درپیش خطرات کے خلاف مناسب اقدامات نہیں کیے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق یہ رقم تین سال کی مدت میں امریکی وفاقی حکومت کو ادا کی جائے گی۔ اس معاہدے کے بدلے حکومت نے مارچ میں منجمد کیے گئے 400 ملین ڈالر کے وفاقی گرانٹس میں سے کچھ کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ احتجاج اور الزامات کا پس منظر یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کولمبیا یونیورسٹی کو گزشتہ سال اسرائیل اور...