بلدیہ عظمیٰ کاکونسل اجلاس‘12قراردادیں کثرت رائے سے منظور
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت جمعہ کے روز سٹی کونسل ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجموعی طور پر 20 قراردادیں منظور کی گئیں جن میں سے اپوزیشن اراکین نے 8 قراردادوں میں ووٹ نہیں دیا ہے جبکہ 12 قراردادیں کثرت رائے سے منظور ہوئیں ۔31 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں ایجنڈا 8 مد نمبر 3: گٹر باغیچہ (منگھوپیر) میں بس ڈپو کو نجی کمپنی “دی سلک روٹ ٹرانسپورٹ” کو 10 سالہ معاہدہ پر دینے کے حوالے سے اپوزیشن رکن نعمان الیاس نے میئر کراچی کی جانب سے کونسل بزنس رولز کی مسلسل خلاف ورزی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کو بطور ایڈمنسٹریٹر چلانے پر شدید احتجاج بھی کیا۔ ایجنڈا 8 مد نمبر 4: پلاٹ نمبر ST-13 سیکٹر 15،16 (گلستان منظور) بلدیہ ٹاؤن میں واقع 3,125 گز زمین ایک نجی فلاحی ادارے کو دینے کے حوالے سے بھی اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے اختلاف کیا اور کہا کہ اس طرح بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمینیں نجی اداروں کو دینے کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا ہے نیز انہوں نے اس حوالے سے کونسل اراکین کی supervising کمیٹی بنانے اور تعلیمی مقاصد کے لیے دی گئی زمینوں کے استعمال کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلدیہ عظمی حوالے سے
پڑھیں:
پانی کا مسئلہ نیشنل کاز ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں ،صدر ایف پی سی سی
پانی کا مسئلہ نیشنل کاز ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں ،صدر ایف پی سی سی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ نے وزارت آبی وسائل میں منعقدہ نیشنل واٹر سیکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کی ۔
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری مہر علی شاہ نے کی ،سینئر نائب صدر فیڈریشن ثاقب فیاض مگوں بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
اجلاس میں فیڈریشن کی طرف سے واٹر سیکیورٹی کے حوالے سے تیار کی گئی تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،
اس موقع پر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ نیشنل کاز کی حیثیت رکھتا ہے ،جس کیلئے باہمی، مربوط تعاون کی ضرورت ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو اب ہر سال سیلابوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو معیشت کےلئے تباہ کن ہے، پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر پانی کے مسائل کے حل کیلے حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنے کو تیار ہے،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا بڑا حصہ ایگرو بیس ہے،قومی سطح پر اختلافات بھلا کر اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ،
پانی کے حوالے سے ایمرجنسی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آئندہ سالوں میں پاکستان کو سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا،
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایمان مزاری کے شوہر ہادی چٹھہ احاطہ عدالت سے گرفتار پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخی کمی پاکستان کے معاشی استحکام کا انقلابی سفر، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف سعودی عرب کا پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ شرح سود کو ایک بار پھر برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، عاطف اکرام شیخ اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم