2025-09-18@03:52:50 GMT
تلاش کی گنتی: 219

«کہ کراچی کے»:

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ، ابتدائی تحقیقات میں پولیس دونوں واقعات کو خودکشی بتا رہی ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ حیدر علی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں بلڈر ایک کے رائیڈر سے موٹر سائیکل سوار ملزمان 46 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ 19 لاکھ 80 ہزار لٹنے سے بچ گئے. بلڈر کے سیلز مینجر نے رائیڈر اور ڈرائیور پر شک کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جبکہ انھیں اور گاڑی کو پولیس کے حوالے بھی کر دیا گیا۔  مدعی مقدمہ سیلز مینجر عبدالباسط نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ رائیڈر کے پاس مجموعی طور پر 65 لاکھ 30 ہزار روپے کی رقم موجود تھی جبکہ لوٹ مار کی واردات پیر کی شام 4 بجے گلستان جوہر بلاک ون واٹر بورڈ دفتر کے قریب پیش آئی تھی۔  مدعی کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ چھوٹا گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ متوفین کی لاشیں رات گئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئیں، ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی اور ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ جبکہ متوفین کی شناخت کے حوالے سے بھی پولیس کوششیں کر رہی ہے ۔
    کراچی: شہر قائد میں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔  پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت جمال کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، نقدی اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
     کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں عمارت کی بالکونی گرنے کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں رہائشی عمارت کی بالکونی گرنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ متوفیہ کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 17 سالہ مریم دختر ندیم کے نام سے کی گئی جبکہ متوفیہ کی والدہ 43 سمیرا کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں رہائش پذیر مسلم لیگ ن کی رہنما شہناز اختر نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن گلی نمبر 6 میں قائم رہائش 5 منزلہ...
    گلستان جوہر کے علاقے بلاک 17 نعمان گرین سٹی اپارٹمنٹ میں کام کے دوران ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ عاصم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ اے سی کے کام کے دوران کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے بعدازاں متوفی کی لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فائیو ڈی شادی ہال کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ رجب زخمی ہوگیا، سرجانی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی عبداللہ موڑ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس واقعات کی مزید تحقیقات کر...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کٹی پہاڑی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او پیر آباد نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کو عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سر پر گولی لگی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد حاصل کرے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مرتضیٰ چوک گلشن لطیف کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ عوامی کالونی پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 36 سالہ معشوق علی کے نام سے کی جبکہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا لیاری کے علاقے بغدادی حاجی پیر محمد روڈ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ چھیپا کے حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 23 سالہ سفیان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے گولی کندھے پر لگنے...
    کورنگی نورانی بستی کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ سالے کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈیڑھ نمبر سیکٹر 48 اے سلور ٹاؤن میں گھر کے اندر سے تیز دھار آلے کے وار سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش اور زخمی شخص کو جناح اسپتال پہنچایا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ خورشیدہ کے نام سے کی گئی جبکہ...
    کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی جہانگیر روڈ حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ گرومندر سے شروع ہو کر تین ہٹی پل تک جانے والی یہ شاہراہ دو اضلاع شرقی کو وسطی سے ملاتی ہے۔ شاہراہ کے اطراف وفاقی سرکاری کالونیاں بھی واقع ہیں، جبکہ دن رات سیکڑوں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہری اسے کراچی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں نے اس شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ٹریکس پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کراچی میں بارش کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے، 23 اگست تک بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز رہے گا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے اکثر مقامات پر درمیانی اور کہیں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، بارشوں کا یہ اچھا سسٹم لگ رہا ہے۔ شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں: ماہرینِ موسمیاتماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران کشتی میں سوار افراد اور تیراک فوری کنارے پر آئیں محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی اوڑیسہ کے پاس ایک سسٹم ڈپریشن کی...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اس حوالے سے اعدادوشمار بھی جاری کر دیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی جہاں 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ، گلشنِ معمار میں 33 ملی میٹر، ناظم آباد میں 26، سرجانی ٹاؤن میں 12، مسروس بیس پر 11، کورنگی میں 5، یونیورسٹی روڈ پر 4 اور گلشنِ حدید و ڈی ایچ اے میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کی...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3روز کے دوران درمیانی و موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں طاقتور مون سون ہوائیں اثر انداز ہو رہی ہیں جس کے تحت منگل سے جمعرات کے درمیان کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر درمیانی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آج سے 22 اگست تک جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، نوشہرو فیروز، دادو، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، سجاول، ندین، مٹیاری اور تھرپارکر کے اضلاع...
    کراچی سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی خاور حسین سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاور حسین کے سر پر گولی لگنے کا زخم ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک پستول اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے جن کو فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پستول لائسنس یافتہ ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، واقعے کی تحقیقات ہر ممکنہ خودکشی سمیت تمام پہلوؤں سے کررہے ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاور...
    فوٹو: فیس بک خاور حسین  سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ  کا کہنا ہے کہ کراچی کے صحافی خاور حسین نے مبینہ طور پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، صحافی خاور حسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے۔متوفی کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی خاور حسین کی غیر طبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے  آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسر کو تفتیش سونپنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر سیکٹر 41 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 25 سالہ دلدار کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے قائم قام ایس ایچ او زمان ٹاؤن عدیل افضال نے بتایا کہ واقعہ دو برادریوں کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے ۔ مقتول کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ مقتول کورنگی میں قائم آنکھوں کے اسپتال میں کینٹن چلاتا تھا۔ پولیس نے...
    نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت 16 سالہ الویرا دختر جنید کے نام سے کی گئی جسے ناک کے اوپر گولی لگی تھی جبکہ ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر والد کے اسلحے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔
    کراچی: جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے اسٹیٹ آفس کراچی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس اسلام آباد نیاز علی لاکھو، چیف انسپکٹر اسلام آباد زوہیب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کراچی زوہیب علی اڈھو، ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی سمیت وفاقی محکموں کے مختلف افسران شریک ہوئے جہاں پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قیام پاکستان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق نے آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں اور اس عزم کا...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز...
    کراچی: کراچی کی 3 کروڑ آبادی والے شہر کے لیے سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث ہزاروں مریض اسپتال کے باہر راہداریوں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ صاحب استطاعت مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور غریب مریضوں کی اکثریت اسپتالوں میں اپنے آپریشن کے لیے کئی کئی ماہ کا انتظار کرتے ہیں۔ اندرون سندھ اور بلوچستان سے آنے والے مریضوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کے باہر فٹ پاتھوں پر رہنے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنے قیام کے لیے ہوٹل کرائے پر لے لیں، اس وقت کراچی کے 9 سرکاری اسپتالوں میں مجموعی طور پر بستروں کی تعداد ساڑھے...
     ویب ڈیسک : کراچی میں جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کیا گیا، جو مختلف شہروں میں جاکر تقاریب اور ثقافتی نمائشوں کا حصہ بنے گی۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے فیتہ کاٹ کر خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کیا ، صوبائی وزیر نے کینٹ اسٹیشن پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈیزرٹ ٹرین پہلے سے چل رہی ہے ، خصوصی آزادی ٹرین مفت چلائی جا رہی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی کامیابی کو جوش...
    شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔Vمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔شہرقائد میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 17 اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے، جبکہ مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی...
    ---فائل فوٹو  قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔کراچی ایئرپورٹ کی...
     ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔  قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔  ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واٹس ایپ صارفین کے لئے اسٹیٹس لگانے کا نیا فیچر، ویڈیو دیکھیں  اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں...
    کراچی: کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔ رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔ لیاقت محسود نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے ہماری گاڑیاں جلائیں، اب ہم تمام پوائنٹس بند کر رہے ہیں اور سڑکیں بلاک کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر  اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ...
    کراچی: کورنگی سو کوارٹر پاسبان چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 38 سالہ یاسین ولد معین کے نام سے کی گئی جس کہ گھر کے باہر گلی میں بیٹھا ہوا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کا کرمنل ریکارڈ بھی بتایا جا رہا ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ پولیس موقع پر موجود عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات...
    کراچی: شہر قائد میں بن قاسم کے علاقے پیپری میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔  ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ عزیز ولد امان اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ مبینہ طور پر گھریلو تنازعے کے باعث خود کو سینے پر گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔  ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق کے مطابق کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 8 میں شہریوں نے 3 ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے کے الزام میں پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سلیمان کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی دونوں ڈاکوؤں کے نام اسد اور عدنان معلوم ہوئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں واقعہ شہری سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے شہری کو سر پر پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا جو کہ اورنگی ٹاؤن...
    فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد  علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے  پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک...
    کراچی: 3روزکے دوران شہرمیں ہلکی بارش،پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق تین روز کے دوران شہرمیں ہلکی بارش کاامکان ہے جبکہ مطلع زیادہ ترمرطوب اورابرآلود رہ سکتا ہے،شہرکا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 31تا33ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق3روزکے دوران سمندری ہوائیں مکمل فعال رہنے کی توقع ہے،نمی کا تناسب صبح کےوقت 65 اورشام کے وقت 80فیصد رہنےکا امکان ہے، صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ پیرکوشہرکا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 32.4ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 62فیصد ریکارڈ ہوا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، بدین، ٹھٹھ، سجاول میں ہلکی بارش کا امکان رہےگا۔ ملک کےبالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈوبیراج...
     شہر قائد میں آج مطلع ابر آلود ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ آج شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال ہو چکی ہیں۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اعر دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں جنوب مغرب سمت...
    گلشن معمار سوسائٹی میں فائرنگ سے جاں بحق 8 سالہ محمد رضا کے والد کا بیان سامنے آگیا۔مقتول بچے کے والد اللّٰہ بچایا نے بتایا کہ اس کی خاندان میں دشمنی چل رہی ہے، مخالفین نےاس کی بیوی اور ایک بچے کو پہلے ہی سے اغواء کیا ہوا ہے۔اللّٰہ بچایا کا کہنا ہے کہ میرے مخالفین چاہتے ہیں کہ میں ان سےصلح کرلوں۔اس سے قبل پولیس کا اپنی تفتش میں کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، بچے کو 4 ملزمان نے ذاتی رنجش پر اغوا کرنےکی کوشش کی، بچے کے چیخنے چلانے پر ملزمان نے سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ملزمان میں وسیم، بشیر، محسن، اقبال شامل ہیں جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
    کراچی: شہر قائد میں جوہر آباد کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کریم پلازہ فیز تھری فلیٹ سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جو کہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے بتایا کہ واقعہے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفیہ 37 سالہ سائرہ سحر کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوا ہے جبکہ متوفیہ 11 سال کے بیٹے اور 9 سال کی بیٹی کی ماں تھی جبکہ شوہر نجی ٹیکسٹائل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جسے فون کر کے واقعے...
    کراچی کی ایک خاتون  نے 20 سالہ جوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے، جاں بحق بیٹے کی میت خود ایمبولینس میں رکھ کر اسپتال پہنچیں۔کراچی کی باہمت خاتون پروفیسر ماں نے تاریخی اقدام کیا، روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے 20 سالہ نوجوان بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پروفیسر خود ایس آئی یو ٹی اسپتال میں گردوں کی ماہر ہیں، خاتون پروفیسر خود ایمبولنس میں لاش لیکر اسپتال پہنچیں۔با ہمت خاتون نے پیغام دیا کہ میرا بیٹا تو نہیں رہا لیکن اس کے گردے کسی اور انسان کی زندگی بچا سکتے ہیں، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹرز نے اچھا اقدام اٹھایا ہے۔
    شہرجائز حق اورمیئر سے محروم ، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں جماعت اسلامی شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی،امیر جماعت کاتقریب سے خطاب امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میٔر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں۔امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کیا جائے۔ تعلیم کے لیے 631 ارب روپے کا بجٹ ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی، ان بچوں کو بہترین تعلیم دینی ہے، ان کو منشیات کا عادی نہیں بلکہ بہترین انسان بنانا ہے، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کو سنواریں گے، ہر ٹاؤن میں انتظامیہ نے 5 اسکولوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میئر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے...
    مبینہ ٹاؤن پولیس نے گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او چوہدری نواز نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی شناخت امین اور نسیم کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول، موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
    مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جبکہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں سمندر کے قریب سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جبکہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقتول نوجوان کو ساجد مسیح، جبکہ مقتولہ کو ثناء آصف کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، دونوں کا تعلق گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق...
    کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر آئندہ تین روز بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو رات اور صبح کے دوران بوندا باندی جبکہ دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ‏صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 اور شام کو 65 فیصد تک ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج ٹنڈواللہ یار، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، تھرپارکر، مٹھی،...
    کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے بن قاسم کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بن قاسم تھانے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے شرپسند ملزم عطاء اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لایا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان...
    — فائل فوٹو کراچی میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں گزشتہ 20 دن سے زیرِ علاج تھی۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد سے خاتون کی آنتوں کو نقصان پہنچا تھا اور پھیپھڑوں میں بھی پانی بھر گیا تھا۔اسپتال حکام کے مطابق خاتون کو 4 جولائی کو اسپتال لایا گیا تھا، حالت شروع سے تشویشناک تھی۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کر لیا گیا۔
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ بڑے میدان میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بڑے میدان میں استعمال شدہ اشیاء کے مختلف گودام ہیں، گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک اور دیگر اشیاء رکھی جاتی ہیں۔گودام مالکان نے الزام لگایا ہے کہ 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ بھجانے کے لیے ان سے ٹینکر خریدنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 چار فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
    —فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی غلطی کے باعث مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹ ایوی ایشن (پی اے اے) حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کا مسافر غلطی سے غیر ملکی ایئر لائن کے کاؤنٹر پر چلا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن نے مسافر کا ٹکٹ دیکھے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کر دیا۔ لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر کا نجی ایئر لائن انتظامیہ کو لیگل نوٹسلاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ دو ایک جیسے نام کے مسافروں کی وجہ سے ایئر لائن...
    کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آکر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آر نکالا گیا جس کے بعد پولیس کا متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ ہوا تاہم حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کردیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا، ایس ایس پی نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کرلاش وصول کریں لیکن انہوں نے...
    کراچی: جناح اسپتال سے متصل دکانوں کی بجلی منقطع کیے جانے پر دکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل دکانداروں نے اسپتال کے مرکزی راستے پر رات گئے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کر دی، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے ان کی دکانوں کی بجلی بند ہے، جس کے باعث کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے۔ دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر دکانوں کی بجلی بحال کی جائے تاکہ وہ اپنا روزگار دوبارہ شروع کر سکیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ 588 عمارتیں مخدوش اور 51 عمارتیں زیادہ حساس ہیں، عمارتیں بنانے کی اجازت کون دیتا ہے؟ ناظم آباد، پی ای سی ایچ سوسائٹی میں پورشن مافیا کا راج ہے، متبادل جگہ فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، سندھ میں سسٹم کی حکومت قائم ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ماتحت ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ 588 عمارتیں مخدوش اور 51 عمارتیں زیادہ حساس ہیں، عمارتیں...
    کراچی: شہر قائد میں آج صبح سے بادلوں کے ڈیرے ہیں جس کے سبب مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے موسم قدرے خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود اور ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 انبالہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن میں ڈاکو لوٹ مار کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ڈاکو اپنے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے، زخمی ڈاکو سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو پر پہلے بھی 8 مقدمات درج ہیں، گرفتار زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
      کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں دو روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں مزید ایک شخص کی موجودگی کی اطلاع ہے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام 95 فیصد مکمل کرلیا ہے۔ریسکیو افسر کے مطابق عمارت کے نیچے رکشے پارک کیے جاتے تھے، تقریباً 50 رکشے بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 بار بھاری رقوم ملی تھیں جو ذمے داروں کے حوالے کردی ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی/ لاہور/ اسلام آباد/ کوئٹہ/ پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) کربلا میں نواسۂ رسول حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں شبیہ علم اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے منزل پر بخیریت پہنچ کر ختم ہوگئے، جبکہ اس دوران سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔ کراچی میں جلوس کے راستوں اور پشاور میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس متاثر...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تین افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ نواب کالونی روٹ 20 نمبر اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 21 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ کریم آباد نجی بینک کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔ عزیز آباد پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت 24 سالہ نصیب زادہ کے نام...
    بلدیہ ہزاہ کالونی میں گھر سے دو بیٹیوں کے باپ کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن راؤ شبیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ صادق کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس کی دو بیٹیاں گارڈن میں چچا کے پاس رہتی ہیں اور متوفی کرایے کے گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا جو...
    کراچی میں ہونے والی بارش میں 2 دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ منظور کالونی گلی نمبر 1 میں گھر کی چھت گرنے سے 1 بچہ جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 جے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں دکان میں کرنٹ سے 22 سالہ میر جان جاں بحق ہوا۔ سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ کامران...
    فوٹو: جنگ  کراچی کے علاقے لیاری کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان آکر شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کی وطن واپسی کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات لی ہیں، تیونس کی خاتون سفارتکار نے ایس ایچ او وومن کو کال کرکے لڑکی سے تفصیلی بات چیت کی۔ تیونس کی لڑکی کے شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آ گیارابطہ کرنے پر عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ ٹیونس سے پاکستان آنے سے وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح...
    کراچی: کراچی میں امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی نوجوان کے فریب کا شکار ہوگئی ۔ فیس بک پر دوستی کے بعد کراچی پہنچنے والی 19 سالہ سندا ایاری کو شادی کے چند ماہ بعد شوہر نے طلاق دے دی۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیا آباد کے رہائشی 19 سالہ محمد عامر کی فیس بک پر تیونس کی سندا ایاری سے دوستی ہوئی، جس کے بعد لڑکی 28 نومبر کو کراچی پہنچی۔ اگلے ہی روز 29 نومبر کو دونوں نے شادی کرلی۔ نکاح کا اندراج 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں کرایا گیا۔ تاہم شادی کے صرف سات ماہ بعد محمد عامر نے سندا ایاری کو طلاق دے دی۔ بے یار...
    سوشل میڈیا پر شہر قائد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ گرومندر کے قریب سڑک کی کارپیٹنگ کا کام جاری تھا کہ اسی دوران بارش ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے انتظامیہ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ تھا کراچی میں جمعرات سے اتوار تک بارشیں ہوں گی کیا حکومت کو نہیں پتا تھا جو اس دِن ہی سڑک بنانی تھی۔ عادل خان کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی کے مہینے میں روڈ کارپیٹنگ کا کام ہوتا ہی نہیں ہے یہ جماعت اسلامی کے کارنامے ہیں، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ...
    فائل فوٹو کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ٹیمیں اور مشینری مختلف علاقوں میں تعینات کردیں۔ ڈی ایچ اے کا 80 کلومیٹر پر محیط برساتی نالا پانی کی نکاسی میں استعمال ہوگا۔ کراچی: کچھ علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکانشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ برساتی نالا بارش کے پانی کو بحیرہ عرب میں ملائے گا۔ ترجمان کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ کے مطابق مون سون پلان کے تحت 150 سے زائد واٹر پمپس اہم مقامات پر نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ 1،300 افراد پر...
    نارتھ کراچی میں پانچ ماہ قبل ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی پانی کی ٹینکی سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کے معاملے میں اب تک کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی، کئی ماہ گزر جانے کے باوجود مقتول کے ورثاء اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد اغواء برائے قتل (اے وی سی سی) پولیس نے واقعے کی تفتیش ایک بار پھر سے شروع کر دی ہے۔ تازہ پیش رفت کے طور پر پولیس نے مزید چار مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے ہیں۔ تفتیشی ٹیم ڈی این اے رپورٹس کے موصول ہونے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ قاتل یا اس سے جُڑے شواہد کو بے نقاب کیا جا سکے۔ یہ...
    کراچی: بلوچستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی مفتی ہدایت الرحمان کا کمسن بیٹا عبدالباسط کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالباسط ملیر کے علاقے سعود آباد میں واقع جامعہ مجید انفیہ نامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالباسط آج شام پانچ بجے مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا تاہم وہ تاحال واپس نہیں پہنچا۔ رشتے داروں کے مطابق انہیں شک ہے کہ بچہ ممکنہ طور پر راستہ بھٹک گیا ہے، اسی لیے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش جاری ہے اور فی الحال پولیس میں باقاعدہ گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ ایس ایس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں صبح سویرے ایک بار  پھر معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد یکم جون سے وقفے وقفے سے آنے والے زلزلوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح پھر شہر قائد  کےعلاقے ملیر، قائد آباد اور اس کے اطراف میں معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے علی الصبح دو مختلف اوقات میں ریکارڈ کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کا دائرہ کار بھینس کالونی اور ملحقہ علاقوں تک وسیع ہوگیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 3 بجکر 14 منٹ پر ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 3 اور  زیر زمین گہرائی...
    علامتی فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں والد نے بچے کو مبینہ طور پر چولہے پر پھینک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ  بیوی سے جھگڑے میں شوہر نے 10 ماہ کے بچے کو جلتے چولہے پر پھینکا، آگ کے باعث بچہ جھلس گیا، جسے این آئی سی ایچ منتقل کردیا گیا، جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، خاتون شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھیں۔
    اسلام آباد (صغیر چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مشترکہ تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور سم کے غیر قانونی اجرا کے خلاف اقدامات کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔ پی ٹی اے زونل آفس کراچی نے NCCIA حیدرآباد کے ساتھ مل کر لطیف آباد یونٹ 8، چراغ کمپلیکس، حیدرآباد میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا مخصوص سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا۔ واقعے میں ملوث دو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبہ سندھ کے375 کالجزمیں داخلوں کا آغازہوگیا.کراچی کے 154 بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز نوید رب نے کہاہے کہ  کراچی میں ابتک 18756، حیدرآباد میں 883، میر پورخاص میں 456، نوابشاہ میں 320،لاڑکانہ میں 345 جبکہ سکھر میں 364 داخلوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ڈی جی کالجز کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سب سے زیادہ داخلوں کے لئے درخواستیں کراچی میں موصول ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کےکالجز میں طلبہ،والدین کی آسانی کے لئے29سہولیاتی مراکزقائم کئےہیں،اس بار ایڈمیشن کو مزید آسان کردیا گیا ہے۔نوید رب نے بتایا کہ آٹھویں،پانچویں جماعت کارزلٹ ایڈمیشن کےلئےضروری نہیں۔ جبکہ داخلہ فارم میں بچے کی جگہ والد کا ڈومیسائل، شناختی کارڈ، موبائل نمبرمانگاگیا۔ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ 15 جون...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیشگوئی کر دی اور اس دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے جبکہ نم ہوائیں صوبے کے مشرقی علاقوں میں بھی داخل ہو رہی ہیں۔ سسٹم کے زیر اثر کراچی میں پیر اور منگل کو مضافاتی علاقوں سمیت چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ منگل کو مضافاتی علاقوں میں بارش کے دوران آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔ اندرون سندھ میں گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، خیرپور، دادو، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر اور عمر کوٹ سمیت مختلف...
    گلستان جوہر کے علاقے بلاک 12 میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 52 سالہ عابد عباس کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے شارع فیصل پولیس کے ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ متوفی ذہنی مسائل کا شکار تھا جو گھر کے زیر زمین ٹینک میں گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہوا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
    کراچی: عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قیوم آباد بی ایریا میں ہوٹل کے اندر کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 12 سالہ ظہور کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ہوٹل میں بجلی کے بورڈ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا گلشن معمار کے علاقے احسن آباد میں کمپنی میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے...
    کراچی میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینے گئے جانور برآمد کرلیے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاک کالونی میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان سے چھینے گئے جانور برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں گاڑی کی انٹری فری کردی گئی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس بار کراچی والوں نے جانور نہیں خریدا، جتنا خرچہ ہوا ہے وہ بھی پورا نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات جوہر آباد سے شہریوں سے جانور چھینے گئے تھے، کچھ دن قبل عائشہ منزل سے ملزمان نے رکشہ اور دنبہ چھینا تھا، جوہر آباد سے ملزمان نے گاڑی سمیت دو جانور چھینے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ...
    کراچی: شہر قائد میں مائی کلاچی بحریہ کمپلیکس کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےسول اسپتال لیجائی گئی ، چھیپا حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا ہے۔ تینوں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار بتائے جاتے ہیں جبکہ متوفی کی شناخت 23 سالہ اشفاق کے نام سے کی گئی جبکہ 20 سالہ احمد اور 30 سالہ عبدالباسط کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پولیس حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آنے والی اس زلزلے کی شدت 2.1 اور گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آنے والی اس زلزلے کی شدت 2.1 اور گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا جھٹکا 2 بج کر 23 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
    شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن مبینہ طور پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا، ملزم نے خود بھی خودکشی کی اور اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی یوسف گوٹھ میں گھر سے ماں اور بیٹے کی لاشیں ملیں جس میں خاتون کا گلا کٹا ہوا تھا جبکہ بیٹا مردہ حالت میں پایا گیا جس کی موت کو تعین نہیں ہوسکا۔ گھر سے مقتولہ کا شوہر شدید زخمی حالت میں ملا جس کا گلا کٹا ہوا تھا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر چچا کے حوالے کر دیا۔  پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والا...
    کراچی: شہر قائد کے شدید گرمی میں پریشان باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کراچی کے افق پر سمندری بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہر کے بعض علاقوں میں آج رات اور کل صبح ہلکی بوندا باندی کی توقع کی جا رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں جن کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کا موسم آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور مرطوب ہواؤں کے ساتھ سمندر سے آنے والے بادل فضا کو نم کر...
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی مانسہرہ کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی. اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی شناخت 11 سالہ شام ولد ویرمال کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت و لاپروائی کے باعث پیش آیا تھا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے...
    اسلام ٹائمز: شرکائے کنونشن سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عزاداری کے مسائل کا حل حکومت و ریاست کا کام ہے لہٰذا ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں یہی چاہتے کہ عزاداران سید الشہداء کو عزاداری کی راہ میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے، عزاداری سے متعلق تمام تنظیمیں، ادارے اور جماعتیں، پرمٹ ہولڈرز، ٹرسٹیز سب کی ہم آہنگی ضروری ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے سادات امروہہ گراؤنڈ کراچی میں عزاداری کنونشن سرپرستِ اعلی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ سید...
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ سندھ انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندگان کی کرپشن اور بدعنوانی نے شہر کو کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کے نام پر شہر کو کھود کر اپنی کرپشن کو قانونی انداز میں تکمیل تک پہنچانے کا محفوظ راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر زونل کمیٹیوں کے ذمہ داران سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکی ہے، کارکنان بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ مل کر اپنے شہر اور علاقوں کی صفائی ستھرائی کے کاموں کویقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہر...
    کراچی: شہر قائد میں حسین آباد کے علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں نوجوان حارث ولد عبدالعزیز جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کل جمعہ کی صبح پیش آیا تھا، جب مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عزیزآباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم دلاور نے ازخود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، جبکہ اس کا وڈیو بیان بھی منظرعام پر آ چکا ہے۔ بیان میں دلاور نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول حارث اس کا بچپن کا دوست تھا اور وہ میرے باڑے میں آیا تھا، جہاں میرا لوڈ پستول رکھا ہوا تھا۔ دلاور کا...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے حارث کے قتل کیس میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، حارث کو گزشتہ روز حسین آباد میں قتل کیا گیا تھا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کا کہنا ہے کہ جرم چھپانے اور قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی مدد سے مرکزی ملزم دلاور کی تلاش شروع کردی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی اور 2 نے اندھی گولی کا واقعہ بتایا تھا، حارث...
    آزاد نہڑیو: ملائیشیا کی کم ترین کرایوں والی معروف ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کراچی پہنچی، جس کا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور دیگر حکام نے والہانہ استقبال کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر پرواز کی آمد پر روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا جبکہ ڈیپارچر لانچ میں کیک کاٹا گیا۔ کوالالمپور سے آنے والی پرواز میں 298 مسافر کراچی پہنچے جبکہ واپسی پر 315 مسافر سوار ہوئے۔ ملائیشیا کے قونصل جنرل نے مسافروں کا خود استقبال اور الوداع کیا۔ٹی سی بی پاکستان میں ایئر ایشیا کا جنرل سیلز ایجنٹ ہے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید  سی ای او علی خواجہ علی مجید کا کہنا تھا کہ ایئر...
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ذہنی اذیت دے کر مارنا چاہتی ہے، ہم سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کو متنبہ کردیں کہ ہم احتجاج کی کال دینے جارہے ہیں عوام کو ریلیف نا ملا تو کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کے خلاف نا صرف احتجاج ہوگا یہ احتجاج انقلاب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے کراچی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اندھیرے میں، حکمران خواب خرگوش میں کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت ناقابلِ برداشت ہے، کراچی جو ملک کی معیشت کی...
    کراچی کے ساحلی مسائل پر حکومت سندھ اور وفاق کا مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)کراچی کے ساحلی مسائل اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت اور وفاقی وزارت بحری امور نے مشترکہ منصوبوں پر تعاون کا اعلان کیا ہے جن میں سیوریج ٹریٹمنٹ سے لے کر ساحلی ترقی تک کئی اہم اقدامات شامل ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر بحری امور جنید انور کی ملاقات جمعرات کو وزیراعلی ہاوس میں ہوئی جو کراچی کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور ساحلی وسائل کے تحفظ کے لیے ایک نئے دور کے آغاز کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔اس اعلی سطح کے اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل...
    نیپرا ترجمان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے کیونکہ متبادل توانائی کے ذرائع سے شہر کے پاور گرڈ پر دباؤ کم ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کی شدت اور دورانیے میں نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے دو بڑے سولر توانائی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن کا مقصد شہر میں بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت توانائی سندھ  کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے مجموعی طور پر 270 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔...
    — اسکرین گریب کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔شارع فیصل تھانے میں منصور عظیم کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 560 درج کرلیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ 3 خواتین نےاہلِ خانہ کو بیروز گاری کا بتا کر گھر میں صفائی کا کام مانگا تھا۔ اہل خانہ نے ترس کھا کر گھر کی صفائی کا ایک دن کا کام خواتین کو دیا۔ تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھر میں صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں۔ کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیاکچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا....
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 اے دربار ہوٹل کے قریب گلی میں فائرنگ سے نوعمر لڑکی زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروبہ کی شناخت 12 سالہ بسمہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے باہر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے مضروبہ کا والد بلال گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک شخص کو دیکھ کر وہ گھر...
    —فائل فوٹو کراچی  کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں 17 مئی کو بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی۔دونوں میں جھگڑا ہوا ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جا رہی ہے۔
    کراچی میں کئی دہائیوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ساتھ ہی بجلی کی عدم دستیابی بھی معمول ہے ایسے میں عوام نہ صرف سستی بجلی کا مطالبہ بلکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے احتجاج بھی کرتے نظر آتے ہیں، لیکن گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں بل ادا نہیں کیے جاتے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بل نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردینے چاہییں نہ کہ اس کا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر اذیت کی صورت میں لاد دیا جائے۔...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں رکشہ ڈرائیور کی نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں نجی رہائشی سوسائٹی کے سامنے چلتے رکشے سے گر کر نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی، لڑکی کے والد نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ رکشا ڈرائیور ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا۔ والد کے مطابق اغوا کی کوشش پر بیٹی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کے رکشے سے گرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جو کہ رواں ماہ 16...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 گوداموں کا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر ہائی وے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گوداموں میں آگ لگی، 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے 5 گھنٹے بعد آگ بجھادی گئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ کراچی، کورنگی ڈیڑھ نمبر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئیگودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ ایک گودام کے مالک صدیق اللّٰہ نے بتایا کہ گراؤنڈ میں 200 کے قریب گودام ہیں، آگ کے باعث 10گوداموں کا مال جل گیا۔انہوں نے کہا کہ گودام میں پرانے کپڑے...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس میں کے الیکٹرک کو ایلنڈر روڈ ریلوے کواٹر میں واقع زمین 2 لاکھ75 ہزار روپے فی گز میں فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر گاڑیاں دھونے اور لائنوں کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کردی گئی۔کونسل اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، اب ہم کے الیکٹرک کا بل دینے کی پوزیشن میں آجائیں گے، یہ پیسا شہر کی امانت ہے جو کے الیکٹرک کو دینا چاہیے تھا۔...