کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر آئندہ تین روز بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو رات اور صبح کے دوران بوندا باندی جبکہ دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ‏صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 اور شام کو 65 فیصد تک ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کی توقع ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج ٹنڈواللہ یار، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، تھرپارکر، مٹھی، ٹھٹھہ اور بدین کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث گڈو اور سکھر بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کا امکان ہے

پڑھیں:

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی

 صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی مگر حبس کا زور ٹوٹ نہ سکا، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی۔مون سون کا پانچواں سپیل ملک میں داخل ہو گیا جس کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ایبٹ روڈ، مال روڈ، جیل روڈ اور ڈیوس روڈ کے اطراف میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، اس کے علاوہ کینال روڈ، ہربنس پورہ، رنگ روڈ اور ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی تیز بارش نے رنگ جما دیا جبکہ سول سیکرٹریٹ، چوبرجی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق آج شام سے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں بادل برسیں گے۔اس کے علاوہ فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بھی بارشوں کا امکان ہے، مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں کے باعث حادثات میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے، مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 279 ہوگئی جبکہ 676 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
  • کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، چند علاقوں میں بوندا باندی کا امکان
  • مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع
  • کراچی: مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کی تباہی، کچے کے مکین بے گھر، کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور
  • کراچی پر آج اور کل بادل چھائے رہیں گے، پیر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • مون سون کی ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں، مزید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی