کراچی میں سب سے مہنگے دام آٹے کی فروخت ، ادارہ شماریات رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
20 کلو آٹے پر سکھر سے440 روپے زائد،اسلام آباد ودیگر علاقوں سے 200 روپے اضافی
لاہور سے 420 روپے زیادہ قیمت پر آٹے کی فروخت ،کراچی میں 20کلو آٹا 1800 روپے
کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹاخریدنے پرمجبور ہوگئے، شہرقائد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1800 روپے تک میں فروخت ہونے لگا ۔ادارہ شماریات پاکستان کی دستاویز کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہور کے مقابلے میں 420 روپیتک مہنگا ہے جبکہ پشاور کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہے۔دستاویز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کے مقابلے کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہے جبکہ سکھر کے مقابلے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 440 روپے تک مہنگا ہے۔دستاویز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1600 روپے تک ہے، لاہور 1380،فیصل آباد، گوجرانوالہ میں 1400روپے، سیالکوٹ 1427 جبکہ سرگودھا،ملتان اور بہاولپور میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1467روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔دستاویز کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا حیدر آباد میں 1680، سکھر میں 1360روپے، لاڑکانہ اور پشاور 1500روپے، بنوں1400 جبکہ کوئٹہ اورخضدار میں آٹیکا 20کلوکاتھیلا 1600روپے میں دستیاب ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: دستاویز کے مطابق میں ا ٹے کا 20 کلو تک مہنگا ہے کراچی میں کے مقابلے روپے تک
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مہنگا ہوگیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے اگلے 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگیا۔