ایشیا کپ جیتنے کیلیے کون سی ٹیم فیورٹ، پاکستانی اور بھارتی کپتانوں نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ایشیا کپ 2025 جیتنے کے لیے کون سی ٹیم فیورٹ ہے، پاکستانی اور بھارتی کپتانوں نے بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق تمام کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادیو سے سوال کیا گیا کہ آپ کی نظر میں کون سی ٹیم فیورٹ ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ اس فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہوتی کیوںکہ ایک سے دو اوور میں پورا گیم تبدیل ہوسکتا ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار نے الٹا صحافی سے ہی سوال پوچھ لیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ بھارت کی ٹیم فیورٹ ہے؟ میں نے تو نہیں سنا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیم فیورٹ
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان
کراچی:ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے مطالبے پر درمیانی راستہ نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی خط پر آج رسپانس متوقع ہے، پاکستان نے میچ ریفری پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز میں ذمہ داری نہ دینے کا آپشن موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے موقف ہر ڈٹ گیا ہے کہ پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا تو میچز نہیں کھیلیں گے تاہم پاکستانی خط کے جواب میں آئی سی سی تاحال خاموش ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانہ ہوسکتا ہے۔