2025-06-02@15:13:13 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«جیولن تھرو»:
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر قوم سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے بھرپور دعائیں کیں۔ کامیابی پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ ارشد ندیم نے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی کے لیے محنت لازم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان محنت کریں، اللہ خود سپورٹ کرتا ہے۔ ارشد ندیم نے مزید کہا کہ کھیل کوئی بھی ہو، اس میں محنت اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ مزیدپڑھیں:جاوید اور مومل شیخ کی طلاق کے بعد اثرات پر لب کشائی
پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔ دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطان 70.53، 74.50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے...
جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ا رشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی لگا ئی، دوسری تھرو انہوں نے 76.80 میٹر پھینکی۔قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی تھرو 83.99 میٹر کی پھینکی۔ ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86.40 کی پھینکی۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کے محمد یاسرسلطان نے 70.53 میٹر کی پہلی تھرو کی، دوسری 75.39 میٹر جبکہ تیسری تھرو انہوں نے 74.50 میٹر...
بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 بار کے جیولن تھروور اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اتوار کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خبر شئیر کی۔ پوسٹ میں نیرج نے لکھا کہ میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) جوڑے نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ نیرج چوپڑا کی اہلیہ کون ہیں؟ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ہیمانی سابق ٹینس پلیئر ہیں اور اب وہ بطور اسپورٹس منیجر...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے جیولین تھرو کی ٹریننگ لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اگرچہ شاہد آفریدی کو کرکٹ کے میدان کو الوداع کہے ہوئے خاصہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کی شہرت میں کوئی فرق نہیں آیا، ان کے مداح آج بھی ان کے دیوانے ہیں۔دوسری جانب اگر بات کی جائے ارشد ندیم کی تو وہ پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپک گیمز کے انفرادی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا اور ایک مثال بن گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑہ کو...