Daily Ausaf:
2025-09-18@13:20:02 GMT

شاہد آفریدی ارشد ندیم سے جیولن تھرو کی ٹریننگ لینے لگے

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے جیولین تھرو کی ٹریننگ لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اگرچہ شاہد آفریدی کو کرکٹ کے میدان کو الوداع کہے ہوئے خاصہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کی شہرت میں کوئی فرق نہیں آیا، ان کے مداح آج بھی ان کے دیوانے ہیں۔دوسری جانب اگر بات کی جائے ارشد ندیم کی تو وہ پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپک گیمز کے انفرادی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا اور ایک مثال بن گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 92.

97 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کو 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جتوایا تھا۔یہ اولمپک کی سب سے بہترین جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔اس کارنامے کے بعد ارشد کو ملکی سطح پر بڑے اعزازات سے نوازا گیا اور اب ان کا شمار پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔حال ہی میں شاہد آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اولمپیئن سے جیولین تھرو کی ٹریننگ لیتے نظر آئے۔

مذکورہ ویڈیو جدہ میں موجود پاکستانی اسکول کی اسپورٹس سے متعلق ایک تقریب کی معلوم ہوتی ہے جس میں ایتھلیٹس اور حاضرین بھی موجود ہیں۔اس موقع پر ارشد ندیم نہ صرف شاہد آفریدی کو جیولین پکڑنا سکھاتے ہیں بلکہ اسے دور تک پھینکنے کی تکنیک سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔شاہد آفریدی نے ارشد سے یہ بھی پوچھا کہ وہ انہیں اس طرح جیولین پکڑنا سکھائیں جیسے چیمپئنز پکڑتے ہیں، جس پر ارشد انہیں طریقہ بتاتے ہوئے نظر آئے۔ارشد کی دی ہوئی ٹپس پر عمل کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے گراؤنڈ میں نیزہ پھینکا اور ان اس کوشش کو وہاں موجود سبھی افراد نے خاصہ سراہا بھی۔

چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کردیا، 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے چوری کرلیے

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی تھرو کی

پڑھیں:

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے

ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم اپنی پہلی کوشش میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 76.99 میٹر کا تھرو کیا جو فائنل تک براہِ راست رسائی کے لیے مقررہ فاصلے 84.50 میٹر سے کم رہا۔

قواعد کے مطابق 84.50 میٹر یا اس سے زیادہ تھرو کرنے والے کھلاڑی براہِ راست فائنل میں جگہ بناتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی بھی فائنل کے لیے اہل قرار پائیں گے۔

چیمپیئن شپ کے شیڈول کے مطابق ارشد ندیم گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ بھارتی جیولن تھرو اسٹار نیرج چوپڑا گروپ اے میں حصہ لے رہے ہیں۔

ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے 2 کھلاڑی روہت یادو اور یاش ویر سنگھ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز، جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔

ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل شاندار کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
  • ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے آئوٹ ،دوسرے رائونڈ میں باہرہوگئے
  • ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل