Jasarat News:
2025-10-29@00:36:20 GMT

ملک وقوم کی فلاح کیلیے اسلامی نظام ناگزیرہے‘عرفان احمد

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے امیر عرفان احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا مینار پاکستان کے سائے تلے سالانہ اجتماع عام *بدل دو نظام* فرسودہ غلامانہ نظام کی تبدیلی کی تحریک اور جدوجہد میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا یہ اجتماع عوام کی فلاح و بہبود معاشرے اور حکومت کے بگاڑ کی اصلاح کی امنگوں کا ترجمان ہے۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کا مینار پاکستان کے سائے تلے سالانہ اجتماع عام *بدل دو نظام* غلامانہ فرسودہ نظام کی تبدیلی کی تحریک اور جدوجہد میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا یہ اجتماع عوام کی فلاح و بہبود معاشرے اور حکومت کے بگاڑ کی اصلاح کی امنگوں کا ترجمان ہے۔ پارٹیوں اور چہروں کے ردو بدل سے تبدیلی ممکن نہیں ہے ملک و قوم کی فلاح وبہبود کے لیے ، رسول کریم ﷺ کے نافذ و پیش کردہ قرآن،حدیث و سنت کا مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کی ضرورت ہے۔یورپ و امریکا کی ذہنی و معاشی غلامی سے نکل کر اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت کی میں ہی تمام تر نظام ہائے زندگی کی اصلاح اور تبدیلی کا حل موجود ہے اب وقت آگیا ہے اٹھو جہاں بدل دو۔ بدل دو نظام عوام دشمن فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے متحد اور منظم ہوکر جدوجہد تیز کرنی ہے۔ اجتماع عام کی عوامی مقبولیت اور عوام کے تعاون کے لیے رابطہ عوام ملاقاتوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھی مدد لیں۔ نظام کی تبدیلی تک ہمارا نعرہ ہے بدل دو نظام۔ یہی ملک و قوم کی بقا اور ترقی کی امید ہے۔ یہ بات انہوں نے جامع مسجد ابو مسجد و حذیفہ گلشن معمار میں منعقد ہر سطح کے اجتماع ناظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجتماع ناظمین سے ضلعی نائب امراء طارق رحمٰن،خالد صدیقی اور جنرل سیکریٹری ابوالخیر ملک نے بھی خطاب کیا۔ پورے ضلعے سے ہر سطح کے ناظمین اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شریک تھے

 

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی فلاح

پڑھیں:

لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام ، ممتاز حسین سہتو کی ہندوبرادری سے ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے تحت مینار پاکستان لاہور میں 21-22-23نومبر کو ہونے والے اجتماع عام کے حوالے سے ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان ممتاز حسین سہتونے ہندو برادری کے ڈاکٹر راجیش ،جے کمار تہرانی بھوانی شنگر ، جے کمارسے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات جبکہ عیسائی رہنما فادر جمیل البرٹ سے لطیف آباد نمبر6چرچ میں ملاقات کی اور اجتماع عام میں شرکت کے لیے دعوت نامے دیے ۔جس پر تمام رہنما ئوں نے انہیں اجتماع عام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی حیدرآباد کے جنرل سیکریٹر ی محمد حنیف شیخ، ڈپٹی جنر ل سیکریٹری عبدالباسط خان اور حافظ سفیان ناصر بھی موجود تھے ۔ ممتاز حسین سہتو نے اس موقع پر کہا کہ تاریخی اجتماع بدل دو نظام لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے 21سے23 نومبر کو ہوگا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ظلم کا نظام اب نہیں چلے گا، جاگیرداری نظام کا خاتمہ کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
  • قرآن و سنت کے نظام ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں
  • ملک بدترین سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہے‘ کاشف شیخ
  • ’’بدل دو نظام‘‘ اجتماع عام ، خواتین میں بھی زبردست جوش و خروش
  • جماعت اسلامی ایک حقیقت، اہل کراچی کے حقوق کیلیے پُرامن جدوجہد جاری رہیگی، منعم ظفر خان
  • لاہور میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام ، ممتاز حسین سہتو کی ہندوبرادری سے ملاقات
  • اصلاح معاشرہ اور نظام کی تبدیلی کی جدوجہد میں سب کو ملکر بھرپور کردار ادا کرنا ہے ٗمنعم ظفر خان
  • فرسودہ نظام حکومت کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے‘فرحانہ شہاب
  • سب کو مل کر اصلاح معاشرہ اور نظام زندگی کی تبدیلی کی جدوجہد کرنا ہوگی: منعم ظفر خان