رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع 6نومبر کو ہوگا،تیاریاں آخری مراحل میں
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رائے ونڈ:۔ رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع جمعرات 6نومبر کو ہوگا، تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، حکومت کا شرکاءاجتماع کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان، شرکاءاجتماع کے لیے الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی، اجتماع میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے، امسال اجتماع دو حصوں میں ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعداز نمازِ عصر رائے ونڈ سندر روڈ پر وسیع و عریض میدان میں شروع ہوگا، اور9 نومبر بروز اتوار دعا پر اختتام پذیرہوگا،
پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، بونیر، چترال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی صوبہ سندھ کے تمام اضلاع (علاوہ کراچی) راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، کشمیر کے تمام اضلاع ، لیہ، مظفر گڑھ، بھکر، کرک کے اضلاع کے کارکنان شرکت کریں گے۔
جبکہ دوسرا مرحلہ 13 نومبر بروز جمعرات کو شروع ہوگا اور 16 نومبر بروز اتواردعا پر اختتام پذیر ہوگا، دسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد گلگت بلتستان کے مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں، کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم ،مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد اجتماع میں شرکت کریں گے، اجتماع گاہ کی تیاری کا عمل اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔
امسال اجتماع میں 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات ہوں گے دنیا بھر سے لاکھوں افراد دس روزہ اجتماع میں شرکت کریں گے، پاکستان ریلوے اس موقع پر خصوصی ٹرینیں چلائے گا، اجتماع میں تمام نان اسٹاپ ٹرینیں رائے ونڈ جنکشن پر رکیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے شرکاء اجتماع کےلئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے پنڈال میں خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے، واپڈا کی جانب سے اجتماع گاہ کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے تین فیڈرز اور خصوصی جنریٹر کا بھی اہتمام ہوگا، شرکاءاجتماع کو پنڈال میں داخل ہونے سے پہلے واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا، مشتبہ افراد کی نگرانی کےلئے پنڈال سمیت اہم مقامات پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شرکت کریں گے
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔