فوج کیخلاف آواز پر مزاحمت کریں گے، دفاعِ وطن کے لیے تیار ہیں، حافظ طاہراشرفی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی نے فوج کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعِ وطن، سلامتی اور استحکام کے لیے علماء، مدارس، محراب و منبر ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر جہاد کے میدان میں ضرورت پیش آئی تو علماء صفِ اول میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے افغانستان کے علماء کی جانب سے جاری اعلامیے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب افغان حکومت کی ذمے داری ہے کہ اس پر عملی طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، جبکہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور یہی اس کی ترجیح ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے ملکی سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ آپس میں بیٹھ کر بات چیت کریں اور ملک کو دفاعی، معاشی اور داخلی طور پر مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گالی گلوچ اور نفرت آمیز رویے رکھنے والے عناصر ملک میں امن نہیں چاہتے۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ **تمام مکاتب فکر کے مشائخ متفق ہیں کہ پرتشدد رویے ناقابلِ قبول ہیں اور علماء کا اصل ہدف ملک کو نظامِ مصطفیٰ ﷺ کی منزل تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد ان پر تنقید اور حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک بھر میں نظامِ خلافتِ راشدہ سے متعلق سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
علماء مشائخ فیڈریشن کا خصوصی اجلاس اختر رسول مرکزی صدر نامزد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-2-5
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماو مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے خصوصی اجلاس منعقدہ زیر صدارت ملک بھر کے علماو مشائخ کی نمائندہ تنظیم علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا مرکزی سیکریٹریٹ گلشن ظہور کراچی میں آئندہ 3سال کیلئے متفقہ طور پر پیر طریقت رہبر شریعت پیراختر رسول قادری کو مرکزی صدر،صوفی ملک فقیرشکیل قاسمی کومرکزی سیکرٹری جنرل جبکہ پروفیسر ڈاکٹر مہربان نقشبندی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کو مشیر قانونی منتخب کیا گیا ہے،ملک بھر کے علماو مشائخ جن میں سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا،پیر زادہ ایم امین، پیر زادہ محمداکرم رضابغدادی، سید سعادت علی شاہ گیلانی پیر غلام غوث محی الدین جانی شاہ،پیر سید حسنین فاروق شاہ نقشبندی مجددی، پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی، ایس اے حکیم القادری،پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی، چودھری اسد محمود، سجادہ نشین حضرت سخی سلطان باہوؒ پیر خالد سلطان سروری قادری، پیر سید محفوظ الحسنین شیرازی علی پورسیداں شریف،سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی ودیگر نے مبارکباد پیش کی ۔