وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے کا کہنا ہے کہ پاکستان انویشن سے بھاگ نہیں رہا بلکہ اسے خوش آمدید کہتا ہے اور اس کے لیے واضح قوانین اور ریگولیشنز فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یوتھ مستقبل کے منتظر نہ رہیں بلکہ اسے خود تخلیق کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بلال بن ثاقب اور بو ہائنس کی ملاقات، پاک امریکا ڈیجیٹل شراکت داری کی نئی راہ ہموار

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی  بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نے 2 ایکسچینجز کو این او سی جاری کر کے ایک بنیاد قائم کی ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل ایسٹس کے لیے مضبوط اور محفوظ نظام کی علامت ہے۔ یہ این او سی ملک کا آخری ہدف نہیں بلکہ ان عمارتوں کی بنیاد ہے جو انویشن کے حامل افراد خود تعمیر کریں گے۔

معاون خصوصی نے زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل امپورٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملک میں ڈیجیٹل ایسٹس کی تیاری اور ترقی پاکستانی ہاتھوں سے ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ایسٹس میں ایک گلوبل کیس اسٹڈی بنے گا تاکہ ایمرجنگ مارکیٹس اور دیگر ممالک یہ دیکھ سکیں کہ پاکستان نے اپنے قوانین کے مطابق ڈیجیٹل ایسٹس کو کس طرح ریگولیٹ کیا ہے۔

انہوں نے عالمی کمیونٹی کے لیے بھی پیغام دیا کہ جو لوگ پاکستان کے اصولوں کی پیروی کریں، وہ یہاں خوش آمدید ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی یوتھ سے کہا کہ وہ مستقبل کے لیے تیار رہیں اور اسے تخلیق کریں، انتظار نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل ایسٹس بلال بن ثاقب کہ پاکستان انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات میں 16ویں سربنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 12 تا 14 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔ یہ دعوت یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی طرف سے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سر بنی یاس فورم ایک اعلیٰ سطحی سالانہ اجلاس ہے، جس میں سینیئر سیاستدان، پالیسی ساز اور عالمی ماہرین اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، بشمول امن، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

فورم کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بین الاقوامی رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ علاقائی استحکام، پائیدار ترقی اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا

اس موقع پر وہ پاکستان کے نقطہ نظر کو پیش کریں گے اور خطے کے چیلنجز کے حل، بات چیت کے فروغ اور اقتصادی تعاون کے مواقع بڑھانے پر زور دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسحاق ڈار پاکستان سربنی یاس فورم متحدہ عرب امارات نائب وزیراعظم وزیرخارجہ یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، بلال بن ثاقب
  • پاکستان ڈیجیٹل ایسٹس میں عالمی مثال بنے گا:بلال بن ثاقب
  • ’پاکستان دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہوگیا‘
  • پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے: بلال بن ثاقب
  • پاکستان کرپٹو اپنانے والے پہلے 3 ممالک میں ہے، بلال بن ثاقب
  • پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثے بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے: بلال بن ثاقب
  • پاکستان نے کرپٹو کرنسی کی تیاری کیلیے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو اجازت نامہ جاری کردیا
  • متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے
  • دہشتگردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سر اٹھا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ترکمانستان میں عالمی فورم سے خطاب