پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری اور سرگرمیوں کیلیے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کا اجازت نامہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے) کی جانب سے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا گیا۔

این او سی کا اجرا ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرزکیلئے باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک  کی کوششوں کا حصہ ہے اور اسے سرکاری اداروں کیساتھ  مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد جاری کیا گیا۔

این او سی میں کہا گیا ہے کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی کی ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں کی اجازت ہوگی۔ ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا مقصد جدت کافروغ، مارکیٹ کی شفافیت اور صارفین کا تحفظ ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ این او سی فریم ورک کا آغاز پاکستان کے مالی نظم اور ذمہ دارانہ جدت کے عزم کا ثبوت ہے، ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی دنیا کی پہلی  اے آئی  سے چلنے والی ریگولیٹری اتھارٹی بن رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اتھارٹی نے اے آئی سے چلنے والا ایویلیوایشن سسٹم، دستاویزات کا جائزہ اور ریکروٹمنٹ پورٹل متعارف کرا دیا ہے، اے آئی  سے نگرانی کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے اور پاکستان عالمی ریگولیٹری معیار سے ہم آہنگ ہوا ہے۔

چیئرمین پاکستان  ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے ڈیجیٹل ایسٹ ایکو سسٹم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، این او سی کا اجرا مکمل لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ ماحول کی طرف پہلا قدم ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ صرف بہتر گورننس اور مکمل طور پر مطابقت یافتہ عالمی پلیٹ فارمز ہی لائسنسنگ کے اگلے مراحل تک پہنچ سکیں گے، یہ  بہترین فریم ورک پاکستان کی فیٹف کے معیار سے ہم آہنگی کو مضبوط بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی  مارکیٹ میں داخلے کیلئے ہر کمپنی کو شفافیت، گورننس اور رسک مینجمنٹ کے اعلیٰ معیار پر پورا اترنا ہوگا، پاکستان3 سے 4 کروڑ صارفین  کے ساتھ دنیا میں کرپٹو صارفین کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں سالانہ ڈیجیٹل ایسٹ ٹریڈنگ کا حجم 300 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بائنانس اور ایچ ٹی ایکس

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار