پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری کیلئے این او سی جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری کیلئے این او سی جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری اور مشاورتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے اعلامیے کے مطابق یہ این او سی اداروں کے ساتھ مشترکہ مشاورت اور باضابطہ جائزہ کارروائی کے بعد دیا گیا ہے، تاہم یہ مکمل آپریٹنگ لائسنس نہیں ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ این او سی فریم ورک مالی نظم اور ذمہ دارانہ جدت کے عزم کا ثبوت ہے جبکہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی دنیا کی پہلی اے آئی سے چلنے والی ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بن رہی ہے۔ اتھارٹی نے ایویلیوایشن سسٹم، ریکروٹمنٹ پورٹل اور اے آئی اسسٹڈ ٹول متعارف کرایا ہے، جس سے نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم سے بائنانس کی سینیئر قیادت کی ملاقات میں ادارے کی کارکردگی پر تبادلہ خیال ہوا اور کہا گیا کہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی ریگولیٹری فریم ورک کے آئندہ مراحل کیلئے مقامی و بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری رہے گی۔ چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا کہ این او سی کا اجرا مکمل لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ ماحول کی طرف پہلا قدم ہے، جس سے صارف کے تحفظ، مالی شفافیت اور ذمہ دارانہ جدت کو فروغ ملے گا۔پاکستان دنیا میں کرپٹو اپنانے کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے، یہاں 3 سے 4 کروڑ صارفین ہیں، اور سالانہ ڈیجیٹل ایسیٹ ٹریڈنگ کا حجم 300 ارب ڈالر سے زائد ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے،نواز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (امریکا ) کی حیثیت سے نامزد سفیر کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی کوششوں سے پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے درمیان تبادلے میں مزید استحکام آئے گا۔ نامزد سفیر لگن اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کیلئے خدمات جاری رکھیں گی۔