ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 54 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی۔

ان 54 کروڑ ڈالرز میں سے 40 کروڑ ڈالرز ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات کے لیے اور 14 کروڑ ڈالرز سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبہ مکمل کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

اے ڈی بی کی طرف سے فراہم کردہ رقم سے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور گورننس بہتر بنائی جا سکے گی، قرض منصوبے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی تنظیمِ نو کرنا بھی شامل ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں ایس او ای اصلاحات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، اس منصوبے میں 7 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

اے ڈی بی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اصلاحات سے ادارہ جاتی صلاحیت، ڈیجیٹلائزیشن، مالی پائیداری میں بہتری ہو گی، سندھ میں منصوبے سے 5 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق اس منصوبے سے 1 اعشاریہ 5 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین محفوظ بنائی جائے گی اور 22 ہزار ہیکٹر جنگلات کی بحالی، ماحولیاتی تحفظ اور خوراک کے تحفظ میں بہتری آئے گی۔

اے ڈی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرین کلائمیٹ فنڈ سے 40 ملین ڈالرز کا اضافی تعاون بھی شامل ہے، سیلاب، پانی کے خطرات اور پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے اقدامات ہوں گے، منصوبے میں خواتین کی قیادت میں 25 فی صد فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں شروع کیے جانے والے منصوبوں میں ڈرینیج، فلڈ پروٹیکشن، مینگرووز کی بحالی اور ماڈلنگ سسٹمز کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے، منصوبے سے سندھ کے پسماندہ ساحلی اضلاع کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کروڑ ڈالرز اے ڈی بی کے لیے

پڑھیں:

ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم پانی، صفائی اور بنیادی حفظانِ صحت کے منصوبوں کے لیے استعمال ہوگی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کے لیے خرچ ہوگی۔پی آئی سی پی پروگرام پنجاب کے سولہ شہروں میں شروع کیا جائےگا۔ پروگرام سیوریج سسٹمز،پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بہتری اور بحالی میں مدد کرے گا۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ شہروں کو سیلاب و خشک سالی کے مقابلے کیلئے زیادہ مضبوط بنائے گا، شہروں کی پائیدار ترقی اور ماحول دوستی کے اہداف میں بھی معاون ثابت ہوگا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں خواتین کیلئے نئی بھرتیاں اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کیلئے سکل ڈویلپمنٹ اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک قائم کئے جائیں گے، گھریلو سطح پر بہتر صفائی و صحت کے لیے آگاہی مہمات منصوبہ کا حصہ ہے۔عالمی بینک کے مطابق نجی شعبے کی سرمایہ کاری پانی و صفائی کے شعبے میں متحرک کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کی معاونت کرے گا، صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی
  • ریکوڈک منصوبہ: امریکی بینک کی 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری
  • امریکی بینک کی پاکستان میں کان کنی کیلئے 1.25 ارب ڈالرز فنانسنگ کی منظوری
  • اے ڈی بی، پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری، شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی