پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز ہو گیا، پنجاب کے تمام تعلیمی سسٹم اینالسٹس کو اہم بریفنگ کے لیے طلب کر لیا گیا۔
پنجاب میں امتحانی نظام کو جدید بنانے امتحان میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے ایکشن شروع کر دیا۔
لاہور تعلیمی بورڈ میں 13 دسمبر 2025 کو خصوصی تربیتی اور بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فیڈرل بورڈ طرز پر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال بورڈز کے نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔
بریفنگ سیشن کا مقصد ڈیجیٹل تشخیص اور پرچہ سازی کے عمل کو خودکار بنانا ہے، اہم ڈیجیٹل اقدامات جنہیں نافذ کیا جارہا ہے اس میں آن سکرین مارکنگ (ای مارکنگ) ہے جس سے نتائج کی درستگی اور تیزی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈیجیٹل اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم (DAMS) کے ذریعے امتحانی مراکز میں حاضری کے عمل کو مؤثر بنایا جائے گا، سوالیہ آئٹم بینک (QIB) سے معیاری اور محفوظ پرچہ جات کی تیاری کروائی جائے گی۔
جوابی سکرپٹس (ای شیٹس) کی اپنی مرضی کے مطابق پرنٹنگ ، منفرد سکیورٹی کوڈز، QR کوڈز اور واٹر مارکس کے ذریعے نقل اور جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔
اس سلسلے میں، تمام متعلقہ BISEs کے سسٹم اینالسٹس اور کمپیوٹر پروگرامرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر BISE لاہور میں منعقد ہونے والے اس اہم ٹریننگ / بریفنگ سیشن میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
ترجمان لاہور بورڈ طاہر جاوید کے مطابق یہ اقدام پنجاب کے امتحانی نظام میں ایک نئے اور شفاف ڈیجیٹل دور کا آغاز کرے گا، جس سے طلبہ اور ان کے والدین کو زیادہ اعتماد حاصل ہو گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے، سربراہ جامعۃ الرشید اللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے، سربراہ جامعۃ الرشید عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا آغاز
پڑھیں:
پنجاب سمبلی میں 6 بلز منظور کرلیے گئے
پنجاب اسمبلی میں چھ بل منظور کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دی منہاج یونیورسٹی لاہور ترمیمی بل، دی کراونرج یونیورسٹی بل، دی ٹائمز یونیورسٹی ملتان ترمیمی بل، علی ابن عثمان انسٹی ٹیوٹ ملتان بل، دی سپیرئیر یونیورسٹی لاہور ترمیمی بل اور دی اخوت انسٹی ٹیوٹ قصور بل 2025 منظور کیے گئے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے واپس بھیجے گئے گنج شکر یونیورسٹی کے بل 2025 کی ایک بار پھر متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔
چیرمین سمیع اللہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ علاوہ ازیں دو پنجاب یونیورسٹی بل، دی پریمیر یونیورسٹی لاہور بل، دی پروٹیکشن اگیںنسٹ ہراسمنٹ اف وویمن ایٹ ورج پلیس ایمنڈ منٹ بل، دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ایمنڈمنٹ بل اور دی نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ ایمنڈمنٹ بل 2025 پیش کیے گئے۔
بعد ازاں پانچوں بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔