پنجاب سمبلی میں 6 بلز منظور کرلیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں چھ بل منظور کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دی منہاج یونیورسٹی لاہور ترمیمی بل، دی کراونرج یونیورسٹی بل، دی ٹائمز یونیورسٹی ملتان ترمیمی بل، علی ابن عثمان انسٹی ٹیوٹ ملتان بل، دی سپیرئیر یونیورسٹی لاہور ترمیمی بل اور دی اخوت انسٹی ٹیوٹ قصور بل 2025 منظور کیے گئے۔
گورنر پنجاب کی جانب سے واپس بھیجے گئے گنج شکر یونیورسٹی کے بل 2025 کی ایک بار پھر متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔
چیرمین سمیع اللہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ علاوہ ازیں دو پنجاب یونیورسٹی بل، دی پریمیر یونیورسٹی لاہور بل، دی پروٹیکشن اگیںنسٹ ہراسمنٹ اف وویمن ایٹ ورج پلیس ایمنڈ منٹ بل، دی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ایمنڈمنٹ بل اور دی نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ ایمنڈمنٹ بل 2025 پیش کیے گئے۔
بعد ازاں پانچوں بلز متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر اظہر مغل نے مسلم لیگ نے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر بار کا کہنا تھا کہ وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے جو سرد مہری کا مظاہرہ کیا اس پر میں بڑا مایوس ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن سے میری 30سالہ رفاقت رہی ہے اور انتہائی برے وقت میں ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے وکیل ہوں اور جنہوں نے مجھے منتخب کیا ہے ان کے لئے میری جان بھی حاضر ہے، وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلہ میں حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب نے جو سرد مہری کا مظاہرہ کیا اس پر میں بڑا مایوس ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن سے میری 30سالہ رفاقت رہی ہے اور انتہائی برے وقت میں ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، مرکز اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہونے کے باوجود جب میرے شہید وکیل بھائی کو انصاف نہ مل سکا اور اس کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا کیونکہ ذیشان شبیر ڈھڈی کے قاتلوں کو مریم نواز پروٹیکشن دے رہی ہیں، میں آج وزیراعلی پنجاب کی تمام پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے مذید کہا کہ میرا اوڑنا بچھونا وکالت ہے اور وکلا برادری ہی میری برادری ہے، مقتول کے قاتلوں کی گرفتاری انہیں سزائیں دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، احتجاج کا جو بھی لائحہ عمل دیا گیا ہے اس پر مکمل عمل کروں گا۔