سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-11
کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک) سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے تاہم ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موسم سرما کی
پڑھیں:
کراچی میں موسم سرما کا گرم ترین دن ریکارڈ، آنے والے دنوں میں سردی بڑھنے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں گزشتہ روز موسم سرما کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر کا درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو موسم سرما کے اوسط سے کافی زیادہ ہے۔
آج شہر کا موسم دن بھر خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد اور شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے دسمبر کے وسط سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔