کوئی فوج کے خلاف آواز اٹھائے گا تو ہم مزاحمت کریں گے، حاظ طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
کوئی فوج کے خلاف آواز اٹھائے گا تو ہم مزاحمت کریں گے، حاظ طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)چیئر مین پاکستان علما کو نسل حاظ محمد طا ہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اگر کو ئی فوج کے خلاف آواز اٹھا ئے گا تو ہم مزاحمت کریں گے۔انہوں نے پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا کہ جہاد کے میدان میں اگر ضرورت پڑی تو دفاع وطن، سلامتی و استحکام کیلئے مدارس ،محراب و منبر سمیت ہم حاضر ہیں۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ افغانستان کے علما کی جانب سے اعلامیہ کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، اب افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اعلامیہ پر عمل درآمد کرے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،ہم چاہتے ہیں کہ خطہ میں امن آئے۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملکی سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں اور ملک کو دفاع، معاشی و داخلی طوپر مضبوط بنانے کے لئے آپس میں بات چیت کریں۔انہوں نے کہا کہ گالی گلوچ دینے والا فتنہ نہیں چاہتا کہ ملک میں امن آئے ۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے مشائخ نے قرار دیا ہے کہ پر تشدد رویے قبول نہیں ، ہمارا مسئلہ ملک کو نظام مصطفی کی منزل تک پہنچانا ہے۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد جو لوگ ان پر حملہ آور ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مز ید کہا کہ ملک میں نظام خلافت راشدہ سیمینارز کا انعقاد کیاجائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان،ایک سال میں707دہشت گرد ہلاک، 202اہلکار شہید ہوئے، حمزہ شفقات بلوچستان،ایک سال میں707دہشت گرد ہلاک، 202اہلکار شہید ہوئے، حمزہ شفقات سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں، بیرسٹرعقیل ملک پاکستان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہ راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان ایک اور سگنل فری کوریڈور بنانے کا فیصلہ پاکستان دنیا کے پہلے 3کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، بلال بن ثاقب ڈی ایس پی عثمان حیدر ہی اپنی بیوی اور بیٹی کا قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :