حکومت کو آئینہ دکھانے پر تاجر کو زدوکوب کرنا شرمناک ہے، طاہر مجید
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے رہنما¶ں نے حیدرآباد کے معروف تاجر رہنما اور معزز شہری محمود راجپوت سے سرکٹ ہا¶س کھلی کچہری میں ہونے والے ناروا سلوک اور ان پر حملے کی کوشش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ضلعی وفد نے حیدرآباد کے معروف تاجر رہنما اور معزز شہری محمود راجپوت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر نائب امیر عبدالقیوم شیخ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان ناصر اور یوسی124کے چیئرمین آفاق نصر بھی موجود تھے۔حافظ طاہر مجید نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سرکٹ ہا¶س میں کھلی
کچہری میں ہونے والے ناروا سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ کا آئینہ دکھانے پر تاجر رہنما معزز شہری محمود راجپوت کو زدوکوب کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے جماعت اسلامی اس رویے کی مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں سوال کرنے کی اجازت نہیں، لیکن اپنے من پسند لوگوں کو بولنے کی اجازت تھی، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں جب محمود راجپوت نے شہر کے مسائل، عوامی مشکلات اور انتظامی غفلت کی نشاندہی کی تو وہاں موجود عملے اور متعلقہ افراد کی جانب سے ان کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک اختیار کیا گیا اور انہیں مارنے کی کوشش کی گئی اگر پولیس بر وقت مداخلت نہ کرتی تو صورتحال بگڑ سکتی تھی اور ممکنہ تشدد کا خطرہ تھا جماعت اسلامی اس افسوسناک رویے کی سخت مذمت کرتی ہے۔وفد نے محمود راجپوت کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اس افسوسناک واقعے پر مکمل یکجہتی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھلی کچہری میں محمود راجپوت جماعت اسلامی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔