شہدادپور: حضرت ابوبکرصدیقؓ کے یوم وفات پر ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-5-10
شہدادپور (نامہ نگار) شہدادپور میں سنی رابطہ کونسل نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات کے موقع پر ریلی نکالی، سرکاری سطح پر عام تعطیل کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق خلیفہ اول امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وفات کے موقع پر سنی رابطہ کونسل شہدادپور کی جانب سے مفتی محمد فاروق، ممتاز عثمان اور مولانا عثمان کی قیادت میں صدیق اکبر چوک سے اسٹیشن چوک تک ریلی نکالی گئی۔ جہاں ریلی کے شرکاء نے حضرت ابوبکرصدیق کی عظیم دینی و اسلامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پریس کلب شہدادپور پہنچنے کے بعد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مفتی عبدالعزیز، رانا ممتاز معاویہ، مولانا محمد عثمان، مولانا غلام مرتضیٰ، مولانا رحمت اللہ، مولانا اویس، حافظ فرمان اور حافظ محمد توصیر حسینی نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی ہستیوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں اسلام کو استحکام ملا اور امت مسلمہ نے اتحاد، صبر اور قربانی کا عملی سبق سیکھا۔ مقررین نے مزید کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی سچائی، وفاداری، عدل، انصاف اور اخلاقی اقدار کا بہترین نمونہ ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے سے نفرتوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
پڑھیں:
قلعہ سیف اللہ جے یو آئی کا قلعہ ہے، نئی جماعت ہمیں کمزور نہیں کر سکتے، مولانا واسع
مجلس عاملہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا واسع نے کہا کہ جے یو آئی کا اس سرزمین سے نظریاتی، عوامی اور تاریخی تعلق کسی نوزائیدہ جماعت کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ جیسے جے یو آئی کے مضبوط قلعے کو کمزور کرنے کے لیے مختلف دعوے اور پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں، مگر جے یو آئی کا اس سرزمین سے نظریاتی، عوامی اور تاریخی تعلق کسی نوزائیدہ جماعت کے شور و شرابے سے متاثر نہیں ہوسکتا۔ قلعہ سیف اللہ میں ضلعی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں چند سو ووٹ لینے والوں کا قومی اسمبلی کے وسیع حلقے میں جے یو آئی کو شکست دینے کا دعویٰ نہ صرف مضحکہ خیز ہے، بلکہ سیاسی بلوغت سے محرومی کی واضح مثال ہے۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مولانا سمیع الدین آج الیکشن کے میدان میں پوری ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ انتخاب صرف ایک سیاسی مقابلہ نہیں، بلکہ نظریے اور اصول کی عملی تکمیل ہے۔
مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ مولانا سید شمس الدین نے دین، ملت، تحفظ ختم نبوت اور جمعیت کے مشن کے لیے جو خدمات انجام دیں، وہ تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کے افکار و نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے ان کا وارث آج میدان میں موجود ہے۔ اسی دوران انہوں نے ایک اہم پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد جمہوری اور حقیقی سیاسی جماعتیں بھی جے یو آئی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے، اٹھارہ دسمبر کے ری پول میں جے یو آئی کی باضابطہ حمایت کا اعلان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ دسمبر کو قلعہ سیف اللہ ثابت کرے گا کہ جے یو آئی کا یہ قلعہ ناقابل تسخیر ہے۔ یہاں جن کی نظریں بدنیتی سے اٹھتی ہیں، وہ ہمیشہ جھکی رہتی ہیں، اور عوام اپنے ووٹ سے ایک بار پھر نظریے اور شہداء کے وارثین کو سرخرو کریں گے۔