Jasarat News:
2026-07-24@05:32:40 GMT

ٹھٹھہ: پولیس مقابلے میں ماسٹر مائنڈ ڈاکو،تین فرار

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-5-17

 

 

( نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ،  پولیس  مقابلے کے بعد بین الصوبائی گروھ سے تعلق رکھنے والے ماسٹر مائینڈ ڈاکوں ہلاک  تین ساتھی فرار،. ہلاک ہونیوالے ڈاکوں کے خلاف سندھ اور پنجاب میں سگین نوعیت کے مقدمہ درج ہیں ایس ایس پی ٹھٹھہ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب کو ٹھٹھہ کے قریب غلام اللہ روڈ ہر ڈاکوں کے موجودگی کے بعد.

ٹھٹھہ اور مکلی پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوں کا تعاقب کیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ  کے تبادلے کے بعد اجے کمار نامے ڈاکوں کو موقع پر ہلاک کردیا ہے مقابلے کے ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے ہیں ڈاکوں کی شناخت پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی ہوئی ہے پولیس نے ڈاکوں کے قبضے سے پسٹل بڑی تعداد میں گولیاں اور ایک کار بھی برآمد کرلی ہے ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق بجارانی نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاک ہونیوالے ڈاکوں کا اصل نام اجے کمار ہے تاہم ان کے قومی شناختء کارڈ میں عمران نام درج ہے جوکہ فرضی نام ہے ہلاک ہونیوالے ڈاکو  تین دن پہلے ٹھٹھہ کی ایک نجی بینک سے کیش کروانے والے جاتی کے ہندو تاجر پھلاج مل سے 40 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات  میں بھی ملوث ہے ملزم سندھ اور پنجاب میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سربراہ تھا اور پنجاب میں بینکوں کو لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ تھا جس کے خلاف پنجاب میں دس سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں کراچی میں بھی اس کے خلاف  بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے  مقدمات درج ہیں  اجے کمار کا ماما بھی کراچی میں بینک ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے می ہلاک ہواتھا اس کے بعد اجے کمار گینگ کا سربراہ بنا۔ اجے کمار ٹھٹھہ میں مختلف کاروایوں میں ملوث رہا ہے مقابلے کے بعد ہلاک ہونیوالے ڈاکوں کو سول اسپتال مکلی پوسٹ مارٹم کے بعد ایدھی کے رضاکاروں کے حوالے کردیا ہے۔

نمائندہ جسارت

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہلاک ہونیوالے کے بعد

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا