ڈاکٹر وردہ قتل کیس، مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں قتل ہونے والے ڈاکٹر وردہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس مقابلے میں قاتل ہلاک ہوگیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم فرار تھا تاہم اس اہم کیس میں ٹیم نے دن رات کام کیا جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء و قتل کیس میں اہم پیش رفت
خیال رہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد کی ڈاکٹر وردہ مشتاق کو گزشتہ ہفتے اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون الرشید نے کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ڈاکٹر وردہ نے اپنی سہیلی ردا کے پاس دو سال قبل 67 تولہ سونا امانت رکھوایا تھا جبکہ اس کی واپسی کے مطالبے پر انہیں اغوا کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر وردہ کو اغوا کے روز ہی قتل کیا گیا تھا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور موت گلا دبانے اور سانس بند ہونے کی وجہ سے ہوئی اور جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔
بعد ازاں پولیس نے ملزمہ کے خاوند بلے دی ہٹی کے مالک وحید کو بھی ملزم نامزد کرکے گرفتار کرلیا تھا اور گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ ڈاکٹر وردہ ایبٹ آباد کیس میں قتل کیس
پڑھیں:
ٹھٹھہ: پولیس مقابلے میں ماسٹر مائنڈ ڈاکو،تین فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-5-17
( نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ، پولیس مقابلے کے بعد بین الصوبائی گروھ سے تعلق رکھنے والے ماسٹر مائینڈ ڈاکوں ہلاک تین ساتھی فرار،. ہلاک ہونیوالے ڈاکوں کے خلاف سندھ اور پنجاب میں سگین نوعیت کے مقدمہ درج ہیں ایس ایس پی ٹھٹھہ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب کو ٹھٹھہ کے قریب غلام اللہ روڈ ہر ڈاکوں کے موجودگی کے بعد. ٹھٹھہ اور مکلی پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوں کا تعاقب کیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد اجے کمار نامے ڈاکوں کو موقع پر ہلاک کردیا ہے مقابلے کے ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے ہیں ڈاکوں کی شناخت پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی ہوئی ہے پولیس نے ڈاکوں کے قبضے سے پسٹل بڑی تعداد میں گولیاں اور ایک کار بھی برآمد کرلی ہے ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق بجارانی نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاک ہونیوالے ڈاکوں کا اصل نام اجے کمار ہے تاہم ان کے قومی شناختء کارڈ میں عمران نام درج ہے جوکہ فرضی نام ہے ہلاک ہونیوالے ڈاکو تین دن پہلے ٹھٹھہ کی ایک نجی بینک سے کیش کروانے والے جاتی کے ہندو تاجر پھلاج مل سے 40 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں بھی ملوث ہے ملزم سندھ اور پنجاب میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سربراہ تھا اور پنجاب میں بینکوں کو لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ تھا جس کے خلاف پنجاب میں دس سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں کراچی میں بھی اس کے خلاف بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں اجے کمار کا ماما بھی کراچی میں بینک ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے می ہلاک ہواتھا اس کے بعد اجے کمار گینگ کا سربراہ بنا۔ اجے کمار ٹھٹھہ میں مختلف کاروایوں میں ملوث رہا ہے مقابلے کے بعد ہلاک ہونیوالے ڈاکوں کو سول اسپتال مکلی پوسٹ مارٹم کے بعد ایدھی کے رضاکاروں کے حوالے کردیا ہے۔