ڈاکٹروردہ قتل کیس میں مفرور ملزم شمریز پولیس مقابلے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقتولہ کے قتل میں ملوث مفرور ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزم ٹھنڈیانی کے جنگلات میں فرار ہوگیا تھا جب کہ دیگر 4 ملزمان پکڑے گئے تھے، ڈاکٹر وردہ کو 4 دسمبرکو بینظیر شہید اسپتال ایبٹ آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر وردہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال سے 4 دسمبر کو ان کی سہیلی ردا اپنے ساتھ لے گئی، جس کے 4 دن بعد ڈاکٹر وردہ کی لاش اسی ضلع کے نواحی علاقے سے برآمد ہونے کے بعد تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ ردا نے ڈاکٹر وردہ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور ان کی جانب سے امانتا رکھوایا سونا واپس نہ کرنے پر قتل کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر وردہ
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔