ویب ڈیسک : میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےلیاری کے حوالے سے بننے والی  فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان کردیا۔
میئرکراچی مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ گجرات کا قصاب چیئرمین پیپلز پارٹی کےخلاف سازش کررہا ہے،لیاری پرجوچیزکی ہے وہ سازش ہے، ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
 مرتضیٰ وہاب نےامیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم پرتنقید کرتےہوئےکہا اگرتم کام نہیں کرسکتے تھے تو اقتدارنہیں لیناچاہیےتھا،کیاصرف پریس کانفرنس اوردھرنوں کےلیےہوآپ لوگ؟بارہ لاکھ لینے کے باوجود ڈھکن نہیں لگاسکتے تویہ شرمندگی کی بات ہے۔

سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز

انہوں نے مزیدکہا کہ یہ علاقہ حافظ نعیم الرحمن کاہےلیکن کام یہاں ہم کررہےہیں،اگلے ہفتےانہیں ایکسپوزکروں گا،تسبیح ہمارےہاتھ میں بھی ہےداڑھی ہمارے والوں کی بھی ہے،یہاں وہ لوگ قابض ہیں جوکہتےتھےہم نجات دہندہ بنیں گے،کراچی کے کھمبےجماعت اسلامی کے جھنڈوں کے لیے بنےہیں اس پرپہلےسے پابندی ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں: حافظ نعیم

لاہور، وزیر آباد (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے،  پاکستان سیاستدانوں، جرنیلوں، طاقتوروں کا نہیں عوام کا ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت عوام میں چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری ، صدر الخدمت پنجاب اکرام الحق سبحانی، نائب صدر الخدمت پاکستان ابرار احمد مگوں اور امیر ضلع ناصر محمود کلیر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ نے قرضے لے کر معاف کرائے ، انہوں نے تعلیم ، صحت  اور تھانہ کچہری کا نظام برباد  کر دیا ۔ اختیار چند خاندانوں تک محدود ہے، نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ، نئی نسل میں جان بوجھ کر مایوسی پھیلائی جارہی ہے،  حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات مان کر زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، چھوٹے کسان پریشان ہیں۔ حکمران عوام کے فائدے کے لیے چند اقدامات محض نمائشی مقاصد کے لیے کرتے ہیں۔انہیں عوام یا نوجوانوں کی مجموعی بہتری سے کوئی سروکار نہیں، عوام کو بے اختیار کردیا گیا۔ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام آئین و جمہوریت کے منافی ہے، موجودہ حالات سے نوجوان طبقہ مایوس نہ ہو بلکہ جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کرے،  امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظلم کے خلاف جدوجہد تیز ہوگی اور قوم کے تعاون سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی لائیں گے، عوام کا استحصال قبول نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں تختیاں نہیں، ترقی بول رہی ہے، عملی کام ہماری پہچان ہے، مرتضیٰ وہاب
  • نواز شریف ستر ہزار حرام ووٹ لیکر مسلط ہوئے، انکو لانے والوں کا چالان کون کریگا، حافظ نعیم
  • نواز شریف ستر ہزار حرام ووٹ لیکر مسلط ہوئے، ان کو لانے والوں کا چالان کون کریگا؟، حافظ نعیم
  • دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، نوجوان مایوس نہ ہوں: حافظ نعیم
  • اسلام آباد کے ہریوسی اورہروارڈ پر الیکشن لڑیں گے‘ حافظ نعیم الرحمن کا اعلان
  • سندھی کلچرل ڈے کے واقعے پر پولیس نے بروقت کارروائی کی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • سندھی کلچرل ڈے پر جو ہوا اُس پر پولیس نے ایکشن لیا: مرتضیٰ وہاب
  • صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • ڈپٹی کشنرز ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بننے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی موثر بنائیں، کمشنر کراچی