بلوچستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کا اے آئی حاضری نظام کا پہلا مرحلہ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
بلوچستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کا اے آئی حاضری نظام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطا بق تمام اضلاع کے ڈی ایچ کیوز اور میڈیکل کالجز کے ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی۔
حکام کے مطابق تمام طبی مراکز کے ملازمین، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اے آئی سسٹم میں شامل کرلیا۔
محکمہ صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے 36 ہزار میں سے 13 ہزار ملازمین کی رجسٹریشن مکمل ہوگی۔
محکمہ صحت کے مطا بق اس نظام سے اسپتالوں اور صحت مراکز میں حاضری کا نظم بہتر ہوا ہے، غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
محکمہ صحت کے مطا بق محکمہ صحت کے 23 ہزار ملازمین کی رجسٹریشن جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ملازمین کی رجسٹریشن 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملازمین کی رجسٹریشن محکمہ صحت کے کے ملازمین
پڑھیں:
2025 میں بلوچستان میں 78 ہزار آپریشنز میں 707 دہشتگرد ہلاک ہوئے، حمزہ شفقات
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سال 2025 میں بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف 78 ہزار آپریشنز میں 707 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2025 میں صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف 78ہزار آپریشنز کیے گئے، جن میں پولیس، پاک فوج اور باقی قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ان آپریشنز میں 707 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ان کارروائیوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 202 اہلکار شہید ہوئے، اس دوران دہشتگردی کے واقعات میں 280 سویلینز بھی شہید ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں