نواز شریف ستر ہزار حرام ووٹ لیکر مسلط ہوئے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
انہوں نے کہا کہ چھبیس ویں اور ستائیس ویں آئینی ترمیم سے گلی سڑی عدلیہ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی ہی نظام کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کیلئے واحد آپشن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف ستر ہزار حرام کے ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہوئے ان کو لانے والوں کا چالان کون کرے گا۔ لاہور میں مینار پاکستان اجتماع عام کی کمیٹیوں کے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ن لیگ سترہ سیٹیں بھی جیت نہیں سکی، نظام کی تبدیلی کی تحریک نہ صرف حکمرانوں کا چالان کرے گی بلکہ ان کو فکس کرے گی۔ ملک میں تجربات ہوئے مارشل لاء ہو یا جمہوریت لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ چھبیس ویں اور ستائیس ویں آئینی ترمیم سے گلی سڑی عدلیہ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی ہی نظام کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کیلئے واحد آپشن ہے، بدل دو نظام نعرہ نہیں عوام کی خواہش ہے جو دبی ہوئی ہے، عوام پر شب خون مارا جاتا ہے جس کے خلاف ’بدل دو نظام‘ تحریک چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 21 دسمبر کو ڈویژن دفاتر میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف دھرنا دیں گے، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ لاتعلق ہونے یا ملک سے باہر جانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ملک سے مایوس ہوکر باہر نکلنا افسوسناک ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے پنجاب کے بلدیاتی قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی کالے قانون کے خلاف تحریک شروع کی جس کے بعد اب پورے پاکستان سے آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، یہ لولا لنگڑا اندھا گونگا بلدیاتی نظام بارہ کروڑ پر لاگو کرنا چاہتے ہیں، کیا پاکستان میں میراث کا نظام ہے جو غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانا چاہتے ہیں، غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن سے یہ اپنے ورکرز سے خوفزدہ ہیں، فارم سینتالیس اور پری پول انجینرنگ والا نظام نہیں ہونا چاہیئے بلکہ حقیقی معنوں میں الیکشن کرائے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں نہ کچرا اٹھانے اور نہ سیوریج کا نظام ہے، نوجوانوں کو بھاری ٹریفک چالان دیے گئے، سندھ کو دیکھ کر پنجاب نے بھی نظام اپنا لیا۔ ناانصافی کے نظام کے خلاف مل کر کھڑا ہونا ہوگا، بیوروکریسی کا نظام ایسا ہے جہاں ایک افسر معاشی ماہر، سیکرٹری خارجہ، داخلہ اور فنانس بھی ٹھیک کرنے لگ جاتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب ورلڈ آرڈر نہیں چل سکتا، گلوبل ویژن سے جماعت اسلامی نے تحریک شروع کردی ہے، اسرائیل کو نسل کشی کا لائسنس دیدیا گیا ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو ساتھ ملا رہے ہیں، اسلام کا نظام ہی دنیا کو عدل دے سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ کا نظام کے خلاف
پڑھیں:
ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔
رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔
خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔
اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔