کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران 707 دہشتگرد ہلاک، جبکہ 200 اہلکار اور 200 عام شہری جانبحق ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں خفیہ اطلاعات پر 78 ہزار آپریشن کئے گئے ہیں اور ان آپریشنز کے دوران 707 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے مطابق اس عرصے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 200 سے زیادہ اہلکار جانبحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کولیٹرل ڈیمیج میں 200 عام شہری بھی جانبحق ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون سمیت پورے صوبے میں کمیٹی کی رپورٹس وفاق سے شیئر کی جاتی ہیں۔ حمزہ شفقات نے کہا کہ خاران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور جکبہ خاران میں ایس ایچ او سٹی کو "فتنہ الہندوستان" کے لوگوں نے جانبحق کیا، جن میں سے 3 کو پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت قیام امن کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حمزہ شفقات

پڑھیں:

حکومت بلوچستان کا عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی

بلوچستان حکومت نے انٹرنیٹ بند کرنیکی بجائے اسے ناقابل استعمال حد تک فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسکے بعد شہریوں کیجانب سے تنقید کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے انٹرنیٹ سروسز بند کرنے پر شدید تنقید کے بعد نئی حکمت عملی تشکیل دے دی ہے، جس کے تحت انٹرنیٹ سروسز شدید سست روی کے ساتھ مہیا کیا جائے گا۔ شہر میں انٹرنیٹ اس قدر سست وری کے ساتھ مہیا کیا جائے گا کہ شہری اسے استعمال نہ کر سکیں، تاہم اسے انٹرنیٹ بند ہونے کا نام نہیں دیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی محکمہ داخلہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ عوام الناس نے حکومت کی نئی حکمت عملی کو صوبائی حکومت اور سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کی نااہلی قرار دی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف سرفراز بگٹی بلوچستان کو ٹیکنالوجی میں آگے لے جانے کے دعوے کرتے ہیں، تو دوسری جانب عوام الناس کو بنیادی انٹرنیٹ سے ہی محروم کیا جا رہا ہے۔ بعض شہری ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کو مرید الزام ٹھہراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب سے انہوں نے محکمہ داخلہ کو سنبھالا ہے، انٹرنیٹ ہر چند روز بعد بند کر دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت ہر بار انٹرنیٹ بند کرتے ہوئے کہتی ہے کہ صوبے کی سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خاران میں آج کامیاب آپریشن میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، حمزہ شفقات
  • بلوچستان،ایک سال میں707دہشت گرد ہلاک، 202اہلکار شہید ہوئے، حمزہ شفقات
  • 2025 میں بلوچستان میں 78 ہزار آپریشنز میں 707 دہشتگرد ہلاک ہوئے، حمزہ شفقات
  • حکومت بلوچستان کی عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی
  • حکومت بلوچستان کا عوام کو سست انٹرنیٹ فراہم کرنیکی نئی حکمت عملی
  •  عراق جانے والے زائرین کا قیام مقررہ مدت سے زائد نہیں ہوگا، محسن نقوی
  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی
  • عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی