عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
برسلز ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے ۔ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب اسمبلی پارلیمینٹری رپورٹر پریس گیلری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
برسلز: محسن نقوی کی یورپی کمشنر برائے داخلہ سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن پر گفتگو
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور و مائیگریشن سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفت گو ہوئی۔
انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت بھی ہوئی۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں 1 ہزار 770 انسانی اسمگلرز اور ان کے ایجنٹس گرفتار ہوئے۔
ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنائے جانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسمگلرز، ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ملک کے لیے سنگین چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون ناگزیر ہے۔