سندھی کلچرل ڈے کے واقعے پر پولیس نے بروقت کارروائی کی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھی کلچرل ڈے کے دوران پیش آنے والے واقعے پر پولیس نے مناسب کارروائی کی۔
میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی کسی صوبے کی علیحدگی یا نیا خطہ بنانے کی حمایت نہیں کرتی بلکہ وہ آئین کی بالادستی اور قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔
میئر نے مزید کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی کچھ فلمیں سازشی نوعیت کی ہیں، اور وہ ایسے بیانیے کی حمایت نہیں کرتے جو ملک میں انتشار پھیلا سکتا ہو۔
مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر نریندر مودی کی حکومت کے رویے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موقف سے مودی سرکار کو تکلیف ہوئی ہے، اور گجرات کے قصائی کا لقب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
این اے 251 ری پولنگ، اے این پی کا پشتونخوا نیپ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
صوبائی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اے این پی کی قیادت نے این اے 251 میں ہونیوالے ری پولنگ میں پشتونخوا نیپ کے امیدوار خوشحال کاکڑ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 251 کے 21 پولنگ اسٹینشدز میں ہونے والی ری پولنگ میں عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی چیئرمین اصغر خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے سیکرٹری مابت کاکا، اراکین انجینئر زمرک خان اچکزئی اور خان زمان کاکڑ نے شرکت کی، جبکہ پارلیمانی بورڈ کے رکن نواب ارباب سنیٹر عمر فاروق کاسی آن لائن شریک رہے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے حلقہ این اے 251 قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی پر پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ بورڈ نے پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ 18 دسمبر کو منعقدہ ری پولنگ میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں شروع کر دیں۔