سندھی کلچر ڈے پر ریاست کے اندرریاست قائم کی گئی‘ فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-08-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے مرکزی رہنما علی خورشیدی اور دیگر کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج کی پریس کانفرنس جس کا بنیادی مقصد 7 دسمبر سندھی کلچر ڈے کے موقع پر کراچی کی شاہراہوں اور سڑکوں پر مسلح جتھوں کے ذریعے “ریاست کے اندر ریاست” قائم کرنے کی سازش کو بے نقاب کرنا ہے! اس افسوسناک اور شرمناک عمل کے دوران نہ صرف ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات ہوئے بلکہ سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایمبولینسوں کو نذرآتش کیا گیا اور ریلی کے شرکاء نے کھلے عام اسلحہ لہرا کر پاکستان مخالف اور نفرت انگیز نعرے لگائے، جس پر ایم کیو ایم پاکستان شدید مذمت کرتی ہے! انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ترجمان کے بیانات کا انتظار کرتے رہے مگر ان کی پراسرار خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ ملک دشمنی کا ایک ایجنڈا اور سوچی سمجھی سازش ہے، جس کے بعد اس قانون شکنی پر جب پولیس نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا تو آدھے سے زیادہ ملزمان کو تھانے سے فرار کرا دیا گیا اور سب سے خوفناک و خطرناک عمل اعلیٰ عدلیہ کا رویہ ہے جس نے ملزمان کو “معصوم” قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے والوں کو “جاہل” کہہ کر خود وکیلِ صفائی کا کردار ادا کرنا شروع کر دیا، یہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن کر کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کا عندیہ دیا جارہا ہے۔ علی خورشیدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی باشعور عوام اس طرح کی غیر آئینی اور ملک دشمن حرکات و سکنات کا مزید متحمل نہیں ہو سکتی اور یہ امر باعثِ تشویش ہے کہ دس روپے کے بارہ ترجمانوں کی جانب سے اس انتہائی اہم قومی معاملے پر کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی، ہمارا موقف آج بھی واضح ہے کہ ہم آئین اور ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر رکن مرکزی کمیٹی کامران فاروق، اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔