وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتاسلامی دی جاتی ہے،مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
کوٹلی ستیاں(نوائے وقت رپورٹ)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے دور حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا۔ وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے سلامی دی جاتی ہے۔ کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دنیا آج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، پی ٹی آئی والوں نے اپنے دور حکومت میں لوگوں کی عزتیں اچھالنے کے سوا عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا،گالم گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا، آج پنجاب کے گلی محلے صاف ستھرے دکھائی دے رہے ہیں۔ پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، پنجاب میں مزید 10 ہزار سڑکیں بنائی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔