عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے انجام کو پہنچ چکے ہیں: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈیولپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے، شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک فرنچائز بن چکی ہے جس کی 24 نومبر کو بولی لگنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے اپنے دورِ حکومت میں عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں اور آج پنجاب کے گلی محلے صاف ستھرے دکھائی دے رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی چیئر لفٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی اور پنجاب میں مزید 10 ہزار سڑکیں بنائی جائیں گی، پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا جس کے ثمرات واضح ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔