Jang News:
2025-12-08@04:30:06 GMT

سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر وزیر اعظم کی مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر وزیر اعظم کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کی چالیسویں سالگرہ پر تمام رکن ممالک کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چالیس برس قبل سارک کی بنیاد رکھی گئی، مقصد مکالمے کا فروغ تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے علاقائی، سیاسی عوامل کے باعث یہ مقاصد حاصل نہیں ہوسکے۔

انہوں نے پُرامن، مستحکم اورخوشحال جنوبی ایشیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیرِاعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے ہرممکن مدد کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہیم سے حالیہ سمندری طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب پر اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق مون سون بارشوں کے ساتھ دو ٹراپیکل طوفانی سسٹمز کے باعث گزشتہ ہفتے سری لنکا، انڈونیشیا کے صوبہ سماٹرا، جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملائیشیا میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں۔اس دوران ان ممالک اور خاص طور پر ملائیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ تمام علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے، حالیہ طوفان سے ہونے والی بارشوں، سیلاب اور بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کے نقصانات پر ملائیشیائی وزیرِاعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے داتو سری انور ابراہیم سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی یا بے گھر ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی اور بحالی کے لیے دعا کی۔انہوں نے ملائیشیائی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔وزیراعظم نے اپنے ملائیشیائی ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کے لیے ملائیشیائی حکومت کو جو بھی مدد درکار ہوگی، فراہم کرے گا۔پی ٹی وی نیوز کے مطابق ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں اُن کا رابطہ کرنا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کی بھی مدد کی ہے، جو سمندری طوفان ‘دِتوَاہ’ سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور جہاں 450 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بدھ کے روز پاکستان نے امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے ایک اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ہوائی راستے سے سری لنکا بھیجی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف  سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سندھ کلچرل ڈے؛ دنیا کی متاثر کن تہذیبوں میں سے ایک کا جشن منا رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • سندھ کلچر ڈے نے ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا: وزیرِ اعظم
  • بائنانس کے گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات
  • نواز شریف کی تعمیراتی سیاست نے نعرے بازی اور سیاسی شعبدے بازی کو دفن کردیا: شہباز شریف
  • سینٹ اجلاس: جمہوریت ڈیڈ لاک نہیں، ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی ہے: رانا ثناء
  • نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی سعودی وزیرِ خارجہ سے ٹیلفونک گفتگو؛خطے کی صورتحال اور غزہ پرتبادلہ خیال
  • ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اپنے بیٹے کے ہمراہ داتا دربار حاضری
  • وزیرِاعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے ہرممکن مدد کی پیشکش