اسپیکر کی مذاکرات کی پیشکش، تحریک تحفظ آئین نے نکات پیش کردیے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-01-4
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) ا سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے معاملے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بنیادی نکات پیش کر دیے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اپنے نکات میں لکھا کہ چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قراردیا جائے، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے، 1973 کا آئین اپنی اصل صورت میں بحال کیا جائے۔ اسی طرح پارلیمان کی مکمل بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے، داخلی اور خارجی پالیسیاں پارلیمان تشکیل دے،ملک میں انسانی بنیادی حقوق کو بحال کیا جائے۔نکات میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ میڈیا کی آزادی اور پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ کیا جائے، آزاد خود مختار الیکشن کمیشن کے تحت شفاف الیکشن کرائے جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میئر بتائے معصوم بچے کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے‘ سنی تحریک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ مایوسیوں اور نفرتوں کو ختم کرنے کیلیے بلاتفریق بے روزگاروں کو نوکریاں دی جائیں۔ معاشی عدم استحکام اور مایوس کن معاشی پالیسیوں نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ نیپا چورنگی پر کھلے مین ہول میںگرنے سے بچے کے جاں بحق ہونے پر کراچی کے عوام میں گہری تشویش اور دکھ پایا جارہا ہے۔ میئر کراچی اور حکومت سندھ بتائے معصوم بچے کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے۔ کھلے مین ہول کی وجہ سے ایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں۔ گٹروں کے مین ہول نہ ہونا نااہلی ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو کراچی میں پائیدار امن اور روزگار کے نئے ذرائع پیدا کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔