بھارتی خاتون کرکٹر سمریتی مندھنا نے اپنے منگیتر پلاش موچل سے شادی پہلے موخر کی لیکن اب شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کی پروپوزل ویڈیو سمیت وہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں جن میں ان کے منگیتر نظر آ رہے تھے۔

بھارتی کرکٹر سمریتی مندھنا اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کی شادی 24 نومبر 2025 کو ہونا تھی، تاہم شادی سے چند گھنٹے قبل ہی سمریتی کے والد کی طبیعت بگڑنے اور اسپتال منتقل ہونے کے باعث تقریب ملتوی کر دی گئی۔

اگلے روز پلاش موچل بھی سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال پہنچ گئے۔

چند روز تک اس بات کی شدید بحث جاری رہی کہ شادی ہو گی یا نہیں، لیکن اتوار کے روز دونوں نے اپنے بیانات کے ذریعے واضح کر دیا کہ اب شادی منسوخ کر دی گئی ہے۔

منگیتر نے پروپوزل ویڈیو اور ورلڈ کپ جیت کی کلپ بھی ڈیلیٹ کر دی

شادی منسوخی کے اعلان کے بعد دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر ان فالو کیا۔
سمریتی مندھنا نے اپنے اکاؤنٹس سے شادی اور پری ویڈنگ تقریبات سے متعلق تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دیں۔

اب پلاش موچل نے بھی وہ تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنا شروع کر دی ہیں جن میں وہ سمریتی کے ساتھ نظر آتے ہیں، جن میں پروپوزل ویڈیو اور ویمنز  کرکٹ ورلڈ کپ جیت کے جشن کا  کلپ بھی شامل ہے۔ تاہم ان کے اکاؤنٹس پر کچھ ایسی پوسٹس اب بھی موجود ہیں جن پر عوام کی جانب سے شدید تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

پلاش موچل کا مؤقف

پلاش موچل نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے ذاتی تعلقات سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بہت تکلیف دہ رہا کہ لوگ بغیر کسی بنیاد کے افواہوں پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ یہ میری زندگی کا مشکل ترین دور ہے، لیکن میں اسے وقار کے ساتھ قبول کروں گا۔ امید ہے کہ بطور معاشرہ ہم غیر مصدقہ خبروں پر فیصلہ صادر کرنے سے پہلے رُکنا سیکھیں گے۔

سمریتی مندھنا کا بیان

دوسری طرف سمریتی مندھنا نے بھی اپنے بیان میں شادی منسوخ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں میری زندگی سے متعلق بہت سی قیاس آرائیاں ہوئیں، اور اب ضروری ہے کہ میں واضح کروں کہ شادی منسوخ کر دی گئی ہے۔
میں ایک پرائیویٹ زندگی گزارنے والی انسان ہوں اور چاہتی ہوں کہ اس معاملے کو یہیں ختم کر دیا جائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور ہمیں اپنے طور پر آگے بڑھنے دیں۔

اپنے کیریئر کے حوالے سے سمریتی نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد ہمیشہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا رہا ہے۔ میں بھارت کے لیے کھیلتی رہوں اور مزید ٹرافیاں جیتوں۔ یہی میرا فوکس ہے۔
آپ سب کی محبت اور حمایت کا شکریہ۔ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی خاتون کرکٹر سمریتی مندھنا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی خاتون کرکٹر سمریتی مندھنا سمریتی مندھنا ڈیلیٹ کر

پڑھیں:

ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا،بلوم برگ کا دعویٰ

ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا،بلوم برگ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

استنبول (سب نیوز)امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
امریکی خبر رساں ادارے نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا ترکیہ اس منصوبے کے تحت اپنے اسٹیلتھ اور طویل پرواز کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرونز پاکستان میں اسمبل کرے گا۔ جس سے پاکستان کو اعلی درجے کی دفاعی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ ترکیہ کو اپنے ہتھیاروں کی عالمی منڈی میں اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع ملے گا۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائے گا۔
بلوم برگ کا کہناہے کہ ترکیے مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کیلئے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکیے نے رواں سال کئی ممالک سے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا ہے، جن میں انڈونیشیا کی جانب سے لڑاکا طیاروں کا آرڈر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ ترکیے کے سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کے منصوبے بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر مضبوط کرنا صدر رجب طیب ایردوان کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے اور اسی حکمتِ عملی کے تحت ترکیہ نے رواں سال انڈونیشیا کو لڑاکا طیاروں کا آرڈر دیا جبکہ سعودی عرب اور شام کو مزید اسلحہ فروخت کرنے کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائیگا، محمود خان اچکزئی کا اعلان گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائیگا، محمود خان اچکزئی کا اعلان حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ،ہمیں کوے سے نہیں لڑنا اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، 3ملین امریکی ڈالر مالیت کی 1500کلو حشیش برآمد،آئی ایس پی آر ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارتی موسیقار اور ویمن کرکٹر کی شادی منسوخ کے جواب پر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں
  • ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا،بلوم برگ کا دعویٰ
  • سمریتی مندھانا اور پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی، دونوں نے خاموشی توڑ دی
  • شادی کی منسوخی، بے وفائی کے الزامات پر سمرتی اور پالاش نے خاموشی توڑ دی
  • مشہور ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
  • بھارتی شہری کی پاکستانی بیوی سے بے وفائی، متاثرہ خاتون کی ویڈیو اپیل وائرل
  • بھارتی شہری کی پاکستانی بیوی سے بے وفائی، متاثرہ خاتون کی ویڈیو اپیل وائرل
  • مبینہ زیادتی کے ملزم پولیس سپاہی کے حق میں فیصلہ آنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا دی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟