مبینہ زیادتی کے ملزم پولیس سپاہی کے حق میں فیصلہ آنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
پنجاب کے ضلع قصور میں ایک خاتون نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں نواحی گاؤں بگے کے رہائشی جاوید اقبال نے اپنی 25 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے ملزم رفیق کو گنہگار قرار دے کر نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی: باپ کی بچوں کے ہمراہ خود کشی، وجہ سامنے آگئی
آج عدالت نے ڈی این اے میچ نہ ہونے پر کانسٹیبل رفیق کو مقدمے میں بری کرنے کا حکم دیا، جس پر متاثرہ خاتون نے اپیل میں جانے کے بجائے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو زخمی حالت میں علاج کے لیے جناح اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔
قصور میں خاتون نے زیادتی کے ملزم پولیس اہلکار کو بری کرنے پر خود کو آگ لگا لی۔ ملزم رفیق نے 2022 میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا pic.
— Muhammad Umair (@MohUmair87) December 6, 2025
ڈی پی او محمد عیسیٰ نے ایس پی انویسٹی گیشن کو معاملے کی فوری انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ناقص تفتیش یا تفتیشی آفیسر کی کسی بھی مقام پر ملی بھگت پائی گئی تو محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مذکورہ خاتون کے شوہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہلیہ نے پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، انصاف نہ ملنے پر خود کو آگ لگائی۔
دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2022 میں پولیس کانسٹیبل رفیق کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر محکمے نے ملزم رفیق کو نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق عدالت نے آج ڈی این اے میچ نہ ہونے پر ملزم کانسٹیبل رفیق کو مقدمے سے بری کردیا، جس پر متاثرہ خاتون نے اپیل میں جانے کی بجائے خود پر پیٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں: ’خود کشی کے خیال آتے تھے‘ طلاق کے بعد اے آر رحمان پہلی بار منظرِ عام پر
پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، اگر واقعے میں تفتیشی افسر کی ملی بھگت پائی گئی تو محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آگ لگا دی پولیس سپاہی پیٹرول خودکشی کی کوشش زیادتی کیس عدالتی فیصلہ قصور وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا گ لگا دی پولیس سپاہی پیٹرول خودکشی کی کوشش زیادتی کیس عدالتی فیصلہ وی نیوز خاتون نے رفیق کو ا گ لگا خود کو
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔