وفاقی دارالحکومت میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی ہلاکت کے کیس میں متاثرہ فیملی نے ملزم کو معاف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو بچیوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت میں بڑی پیش رفت ہوئی۔

جج کے بیٹے اور متاثرہ فیملی کے درمیان صلح ہوگئی اور متاثرہ فیملیز نے جج کے بیٹے ابو ذر کو معاف کر دیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملی نے بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر کے اُسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایک متوفیہ لڑکی کا بھائی کورٹ میں بیان دینے آیا جبکہ والدہ نے آن لائن بیان ریکارڈ کراوایا جبکہ دوسری لڑکی کے والد نے عدالت میں جج کے سامنے بیان ریکارڈ کروایا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی اہم شاہراہ پی ٹی وی چوک پر پر تیز رفتار ڈرائیور نے اسکوٹی پر سوار دو خواتین کو زور دار ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسری اسپتال منتقلی کے بعد دم توڑ گئی تھی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا اور عدالت میں پیش کیا جس پر اُسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جج کے بیٹے

پڑھیں:

اسلام آباد میں ایک اور تیز رفتار لینڈ کروزرز کو ہولناک حادثہ، شہریوں میں خوف اور غم و غصہ بڑھ گیا

اسلام آباد کے حساس ترین مقام سیکریٹریٹ چوک میں تیز رفتار لینڈ کروزر کی ٹکر سے ایک اور ہولناک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے بعد شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق سفید رنگ کی لینڈ کروزر اچانک بے قابو ہوئی اور سامنے کھڑی گاڑی سے جا ٹکرائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مسلسل حادثات نے دارالحکومت کے شہریوں میں خوف اور غم و غصہ بڑھا دیا

گزشتہ چند روز سے لینڈ کروزرز کی تیز رفتاری اور قانون شکنی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد آصف کے 16 سالہ بیٹے کی مبینہ تیز رفتاری کے نتیجے میں ہونے والا حادثہ 2 نوجوان لڑکیوں کی جان لے گیا تھا۔ اس دلخراش واقعے نے پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔

اسی طرح ن لیگی سینیٹر ناصر بٹ کے ڈرائیور کی جانب سے تیز رفتار لینڈ کروزر سے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔ واقعے میں دونوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔

شہریوں کا ردعمل

مسلسل پیش آنے والے واقعات نے شہریوں کو سخت بے چین کردیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کی سڑکیں طاقتور طبقے کی تیز رفتاری کے باعث غیر محفوظ ہوچکی ہیں اور قانون کی گرفت کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

پولیس کی کارروائی

پولیس نے سیکریٹریٹ چوک میں ہونے والے تازہ حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ گاڑی اور ڈرائیور کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد ٹریفک حادثہ لینڈ کروزر

متعلقہ مضامین

  • جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
  • اسلام آباد: گاڑی سے کچل کر جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کر دیا
  • گاڑی کے نیچے 2 لڑکیوں کو کچلنے کا واقعہ، ہائیکورٹ جج کے بیٹے کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
  • جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی موت، فریقین میں صلح، ملزم ابوذر کی ضمانت منظور
  • سکوٹی حادثہ، جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
  • ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم
  • اسلام آباد حادثہ: ہائیکورٹ جج کی ماورائے عدالت تصفیے کی کوششیں، صحافی اسد ملک کا انکشاف
  • اسلام آباد میں ایک اور تیز رفتار لینڈ کروزرز کو ہولناک حادثہ، شہریوں میں خوف اور غم و غصہ بڑھ گیا
  • مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت کا معاملہ، ایس ایچ او گلشن اقبال کو نوٹس جاری