ٹریفک قوانین میں سختی، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اچانک کریش کرگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سسٹم میں خرابی کے بعد نہ تو نئے لائسنس کے لئے درخواست دی جا سکی اور نہ ہی موجودہ لائسنس کی تجدید ممکن رہی، جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔
ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) اچانک بند ہونے سے پورا پورٹل غیر فعال ہوگیا۔ صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئیں کہ نہ تو ای-لائسنس ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے اور نہ ہی آن لائن اپلیکیشن ٹریکنگ کی سہولت دستیاب ہے۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
پورٹل کی جانب سے سسٹم کریش کی کوئی واضح وجہ یا سرکاری وضاحت بھی فراہم نہیں کی گئی، جس سے بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
اس تعطل نے خاص طور پر ان صارفین کو سب سے زیادہ متاثر کیا جنہیں فوری بنیادوں پر لائسنس درکار تھا، نئے ڈرائیور جو ٹیسٹ کی تیاری کر رہے تھے اور وہ شہری جن کے لائسنس کی میعاد ختم ہونے والی تھی۔
شہریوں نے شکایت کی کہ ڈیجیٹل سہولت کو آسانی اور شفافیت کیلئے متعارف کرایا گیا تھا لیکن اچانک بندش نے الٹا مزید مشکلات پیدا کر دیں۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری
واضح رہے کہ DLIMS کو جدید طرزِ حکمرانی کا حصہ قرار دیا گیا تھا جس کا مقصد کاغذی کارروائی کم کرنا، لائنوں میں کمی لانا اور تیز رفتار منظوری کو یقینی بنانا تھا، تاہم حالیہ خرابی نے نظام کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
تاہم چند گھنٹوں کی بندش کے بعد سسٹم دوبارہ بحال کردیا گیا اور صارفین کو تمام خدمات تک رسائی پھر سے مل گئی، جس سے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب: ایک روز میں 64 ہزار چالان
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایک روز میں 64 ہزار چالان کر دیئے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےچالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپےکے جرمانے عائد ہوئے۔
ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں، پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کےخلاف مقدمات درج ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔