الموسوی نے جاپانی اخبار ’’آساہی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ آج مزاحمت کی تمام توانائیوں، خاص طور پر ہتھیاروں کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے ترجمان نے زور دیا ہے کہ مزاحمت اپنے ہتھیاروں کے ذریعے علاقائی معادلات میں شامل ہو چکی ہے اور اس طاقت کے عنصر کو محفوظ رکھے گی۔تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق، النجباء کے میڈیا ترجمان حسین الموسوی نے کہا کہ ’’طوفان الاقصی‘‘ کے تجربے نے اس یقین کو مزید مضبوط کیا کہ ہمیں خطے کی سیاسی و میدانی معادلات کی تشکیل میں مضبوط کردار ادا کرنا چاہیے۔   انہوں نے کہا کہ اس بنا پر کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنے ہتھیار رکھ کر دشمن کو، جو فریب کاری سے کام لیتا ہے، اپنے اہداف کے حصول کا موقع دیں۔ الموسوی نے جاپانی اخبار ’’آساہی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ آج مزاحمت کی تمام توانائیوں، خاص طور پر ہتھیاروں کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، کیونکہ یہی ہمارے وطن اور قوم کے دفاع کا ذریعہ ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

دھرمیندر کے انتقال کے بعد ہیما مالنی کا پہلا جذباتی ردعمل سامنے آگیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ہیما مالنی نے پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے ایک جذباتی پیغام کے ساتھ اپنی اور دھرمیندر کی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس پیغام میں ہیمامالنی نے نہ صرف اپنے ذاتی دکھ کا ذکر کیا بلکہ دھرمیندر کی شخصیت اور اُن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات کی۔

ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے دھرمیندر کو اپنے لیے ’’محبت کرنے والے شوہر، ہماری دونوں بیٹیوں کے مہربان باپ، دوست، فلسفی، رہنما اور وہ شخصیت جو ہمیشہ مشکل وقت میں سہارا بنی‘‘ کے طور پر یاد کیا۔

Dharam ji❤️
He was many things to me. Loving Husband, adoring Father of our two girls, Esha & Ahaana, Friend, Philosopher, Guide, Poet, my ‘go to’ person in all times of need - in fact, he was everything to me! And always has been through good times and bad. He endeared himself… pic.twitter.com/WVyncqlxK5

— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 27, 2025

انہوں نے لکھا کہ دھرمیندر کی زندگی کے ہر مرحلے میں ان کی موجودگی ان کے لیے حوصلے اور اعتماد کا ذریعہ رہی۔

اداکارہ نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دھرمیندر کی مقبولیت اور فلمی دنیا میں ان کے بے مثال مقام کے باوجود ان کی عاجزی ہی وہ خوبی تھی جو انہیں دوسرے فنکاروں سے ممتاز کرتی تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دھرمیندر کا کام، ان کی شہرت اور ان کا اثر ہمیشہ زندہ رہے گا، مگر ان کے لیے ذاتی طور پر پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔

Togetherness over the years - always there for us????❤️Some special moments.. pic.twitter.com/xM1ynk8eyl

— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 27, 2025

ہیما مالنی نے کہا کہ برسوں کی رفاقت نے انہیں بے شمار یادیں دی ہیں، اور دھرمیندر کے چلے جانے کے بعد یہی لمحے اب ان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔ اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے مختلف پرانی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں دونوں مختلف ادوار میں ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے تھے، جس کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر سے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دھرمیندر کے انتقال کے بعد ہیما مالنی کا پہلا جذباتی ردعمل سامنے آگیا
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے، فیلڈ مارشل
  • ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کس راستے سے آئے؟ ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان ایران کے ساتھ مسلسل اور مؤثر تعاون کا پابند ہے، شہباز شریف کی علی لاریجانی سے گفتگو
  • اے ٹی سی اسلام آباد نےشبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا
  • نہ لوڈ شیڈنگ نہ بِل، لیپ ٹاپ بیٹریوں سے اپنے گھر کو بجلی فراہم کرنے والا شخص
  • غزہ میں قتل عام جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید
  • حیدرآباد: عوامی تحریک کے مرکزی رہنما الطاف خاصخیلی ودیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے