Islam Times:
2025-11-27@17:39:57 GMT

صیہونی قبضے تک ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب‌ الله

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

صیہونی قبضے تک ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حزب‌ الله

اپنے ایک بیان میں حزب‌ الله کے پارلیمانی رکن کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک بالخصوص امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواری اپنی سازشوں و چالوں کے باوجود، مزاحمت کی شمع نہیں بجھا سکتے۔ اسلام تائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں "حزب‌ الله" كے سیاسی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ" كے پارلیمانی ركن "علی عمار" نے کہا کہ جب تک ہماری سرزمین پر اسرائیلی قبضہ باقی ہے اور ہمارے مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری ہے، اُس وقت تک مقاومت، کبھی بھی غیر مسلح نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل، بین الاقوامی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل نہیں کرتا، تمام مقبوضہ مقامات سے پیچھے نہیں ہٹتا، قیدیوں کو رہا نہیں کرتا اور زمینی، بحری و فضائی جارحیت کی تمام شکلوں کا خاتمہ نہیں کرتا، اُس وقت تک ہم ہتھیار اٹھائے رکھیں گے۔ علی عمار نے یہ بھی کہا کہ مختلف ممالک بالخصوص امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواری اپنی سازشوں و چالوں کے باوجود، مزاحمت کی شمع نہیں بجھا سکتے۔

علی عمار نے لبنان کی کچھ داخلی جماعتوں پر مزاحمت کے خلاف تحریک چلانے کا الزام لگایا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک ملک اور ایک چھت کے نیچے رہتے ہیں۔ ہمارا ان جماعتوں کے ساتھ ماضی میں دشمنی کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں، لیکن انہوں نے ہم سے دشمنی میں پہل کی۔ آخر میں انہوں نے لبنانی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کس مذاکرات کی بات کر رہے ہیں؟! حالانکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل، مسلسل جنگ بندی کے معاہدے سے فرار کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل کی تاریخ جرائم سے بھری ہوئی ہے۔ وہ اب بھی ہماری زمینوں پر قابض ہے۔ واضح رہے کہ اس خبر کی اشاعت کے 1 گھنٹے بعد ہی صیہونی افواج نے جنوبی لبنان بالخصوص "المحمودیه" اور "الجبور" پر حملہ كر دیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے اس تازہ ترین اسرائیلی جارحیت کی تصاویر بھی جاری کیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

جنوبی کوریا کے ایک دفاعی تجزیہ کار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا آئندہ برسوں میں جوہری صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے 2040 تک اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 400 سے زیادہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس، چین اور شمالی کوریا کی مذمت پر مشتمل جی 7 اجلاس کا اعلامیہ جاری

کوریئن انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفینس اینالسز (KIDA) کے نیوکلیئر سیکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے سربراہ لی سانگ کیو کے مطابق فی الحال شمالی کوریا کے پاس 150 تک جوہری ہتھیار موجود ہیں، جن میں 115 سے 131 یورینیم پر مبنی وارہیڈز اور 15 سے 19 پلوٹونیم بم شامل ہیں۔

 یہ تعداد غیر ملکی اداروں کے اندازوں سے دو سے تین گنا زیادہ ہے، جو شمالی کوریا کے جوہری ذخائر کو تقریباً 50 کے قریب بتاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لی سانگ کیو نے کہا کہ یورینیم افزودگی کی بہتر ہوتی ہوئی صلاحیت کے باعث 2030 تک یہ تعداد بڑھ کر 243 اور 2040 تک 429 سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کی خواتین فٹبال ٹیم نے چوتھی بار ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کردی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے 2022 کے آخر میں ایک اعلیٰ سطحی پارٹی اجلاس میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں ’اضافی‘ اضافے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں کم جونگ اُن نے اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دشمن کی ممکنہ دھمکیوں کو روکنے کے لیے جوہری صلاحیت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

دوسری جانب KIDA کے تجزیہ کار نے دعویٰ کیا کہ روس کی جانب سے شمالی کوریا کو 5 ہزار سے 6 ہزار ٹن وزنی آبدوز کی تیاری میں تکنیکی مدد یا پرزے فراہم کیے جانے کا امکان موجود ہے۔ تاہم ان کے مطابق چھوٹے ری ایکٹر کی تیاری میں ابھی کم سے کم دس سال درکار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا نیا میزائل تجربہ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

مارچ میں کم جونگ اُن نے ایک شپ یارڈ کا دورہ کرتے ہوئے جوہری آبدوز کی تیاری کے منصوبے کا معائنہ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا سمندری دفاعی صلاحیت کو کسی بھی مطلوبہ پانیوں میں پوری قوت سے استعمال کرے گا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ پیونگ یانگ نے ایسی آبدوز کی تعمیر کا باقاعدہ انکشاف کیا۔

جوہری آبدوز کے علاوہ کم جونگ اُن جاسوسی سیٹلائٹس اور سالڈ فیول آئی سی بی ایمز کو بھی اپنی جدید عسکری ترجیحات میں شامل کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایٹمی ہتھیار شمالی کوریا

متعلقہ مضامین

  • امریکہ اور نواف سلام نے حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنیکی ڈیڈ لائن مقرر کر دی
  • امیگریشن پالیسی سخت کرنے کیلئے سفارتکار حکومتی سطح پر دباؤ ڈالیں، امریکی وزیر خارجہ
  • صیہونی رژیم کا ریڈ لائن سے عبور
  • اے وی سی سی کارروائی، ڈاکوؤں کے قبضے سےمغوی بازیاب
  • 2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی
  • ایک بڑی کارروائی اور حزب اللہ کا فیصلہ!
  • کراچی میں رینجرز اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • اسرائیلی خلاف ورزیوں پر مانیٹرنگ اداروں نے آنکھیں بند کرلیں ہیں، نبیہ بیری
  • حزب الله کے سینئر کمانڈر شہید ھیثم علی طباطبائی کون ہیں؟