مسلم لیگ ن کے ٹکت پر ہری پور سے ضمنی انتخاب میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے بابر نواز(فائل فوٹو)۔

ضمنی انتخابات میں عمر ایوب کی اہلیہ کو شکست دینے والے بابر نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے مجھے کیڑوں مکوڑوں سے تشبیہ دیتے اور میری جسامت پر بات کرتے تھے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بابر نواز نے کہا کہ عوام کیلئے دن رات محنت کروں گا، عوام کی سوچ کو لے کر آگے چلوں گا۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے علاقے کی تعمیر وترقی کیلیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔

بابر نواز خان نے کہا کہ میرے ہجرے کا دروازہ نہیں ہے، اس لیے کہ کسی کو کھٹکھٹانا نہیں  پڑے۔

حالیہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے بابر نواز سے ہری پور کے حلقہ این اے 18 سے ایک لاکھ 63 ہزار 817 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ 

آزاد امید وار شہرناز عمر ایوب نے ایک لاکھ 20 ہزار 395 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ نے7 ہزار 38 ووٹ حاصل کیے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بابر نواز

پڑھیں:

ضمنی انتخابات میں شادی والے دن ووٹ ڈالنے والے دُلہے کے ولیمے میں ن لیگی امیدوار پہنچ گئے

چیچہ وطنی:

سیاست اور شادی کی خوشیاں ایک منفرد انداز میں یکجا ہو گئیں جب این اے 143 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طفیل جٹ کی گزشتہ روز ایک خاص تقریب میں انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک دلہا گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں دُلہنیا لینے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

دلچسپ بات یہ کہ دُلہے نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طفیل جٹ کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔

چوہدری طفیل جٹ نے اس غیر معمولی واقعے کی قدر کرتے ہوئے دُلہا کے ولیمے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے نہ صرف شادی کی مبارکباد پیش کی بلکہ ووٹ ڈالنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ دینا ایک قومی فریضہ ہے اور میں دُلہے کا شکر گزار ہوں کہ اس نے اپنی شادی کا پروگرام موخر کرکے ووٹ ڈالنے آیا۔

تقریب میں موجود لوگوں نے بھی دُلہے کی حب الوطنی اور جمہوری شعور کی تعریف کی، جبکہ چوہدری طفیل جٹ کی آمد نے تقریب کی رونق اور بڑھا دی۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر پولیس کارروائی پر برہم، ہائیکورٹ جانے کا اعلان
  • نواز شریف کی اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب
  • پاکستان میں بے گھر لوگوں کے لیے cپروگرام کا آغاز
  • عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز
  • ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز
  • پنجاب کے عوام نے ضمنی الیکشن کو مسترد کیا، زین قریشی
  • عوام  نے تجزینی  سیاست  مسترد کرکے  خوشحالی  کو چن  لیا نواز  شریف  
  • ضمنی انتخابات میں شادی والے دن ووٹ ڈالنے والے دُلہے کے ولیمے میں ن لیگی امیدوار پہنچ گئے
  • ہری پور ن لیگ کا قلعہ ثابت ہوا،جھوٹے پروپیگنڈے کوبےنقاب کرنےکاوقت آ گیا،امیر مقام