اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،2184 پوائنٹس کااضافہ،ایک لاکھ 65ہزار پوائنٹس کی حدبحال
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔ مارکیٹ 2184 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 165,373 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
گزشتہ کاروباری روز بھی حصص مارکیٹ میں 1496 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 163,188 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج کے کاروباری سیشن میں 22 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ 84 ہزار 791 روپے مالیت کے 17 کروڑ 52 لاکھ 84 ہزار 603 شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اوپن مارکیٹ میں مستحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کرنسی مارکیٹ میں محدود اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280.56 روپے سے گھٹ کر 280.55 روپے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور ڈالر 281.60 روپے پر برقرار رہا۔