WE News:
2025-11-27@11:01:15 GMT

مسلسل اضافے کے بعد سونا کس قیمت پر فروخت ہو رہا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

مسلسل اضافے کے بعد سونا کس قیمت پر فروخت ہو رہا ہے؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 438,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 376,253  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 344,911  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 4165 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد  438,862 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے کے بعد 376,253  روپے کا ہو گیاتھا۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 23  ڈالر اضافے کے بعد 4165 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت مستحکم سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت مستحکم سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا اضافے کے بعد سونے کی قیمت روپے کا

پڑھیں:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت  آج قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 165ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 38ہزار 862 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 76ہزار 253روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

سونے کے نرخوں کے برعکس بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.60ڈالر کے اضافے سے 53.70ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 160روپے کے اضافے سے 5ہزار 642روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 138روپے کے اضافے سے 4ہزار 699روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت  آج قیمت کتنی ہوگئی؟
  • سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان، فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہوا؟
  • سونا مزید مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
  • سونا مزید مہنگا: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • سونا مزید مہنگا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک بڑھ گئیں