وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا۔لاہور میں خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہمارے ہیروزہیں، اللہ تعالیٰ نے خصوصی بچوں کو بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، وعدہ کیا تھا ہر ڈسٹرکٹ میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنائیں گے، ثانیہ عاشق نے قلیل مدت میں میرے خواب کو سچ کر دکھایا، خوش ہوں، اللہ نے میرا کیا ہوا وعدہ بہت قلیل عرصے میں پورا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 28 ڈسٹرکٹس میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس مکمل کر لیا گیا ہے، ہمارے پاس خصوصی بچوں کیلئے پورے پنجاب میں 303 ادارے ہیں، ہم تمام 303 اداروں کی تعمیر نو کرنے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خصوصی بچوں کی مائیں شکریہ نہ بولیں، یہ بطور وزیراعلیٰ میرا فرض ہے، خصوصی بچے کی وجہ سے گھر میں رحمت اور برکت ہوتی ہے، جن والدین کے خصوصی بچے ہیں سب کی ہمت کو داد دیتی ہوں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست کو اپنے شہریوں کی ہر ضرورت کی فکر ہے، سڑکیں، صفائی، علاج، تعلیم، صحت، کھیتی باڑی، روٹی اور سبزیوں کی کیا قیمت ہے، ان تمام چیزوں کی فکر ہے، لوگ وزیراعلیٰ کے عہدے کو تفریح کا عہدہ سمجھتے ہیں، دیکھا جائے تو وزیراعلیٰ کے عہدے سے بڑی ذمہ داری کوئی نہیں، بڑا عہدہ خدمت کے بغیر ایک بوجھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سکول میل پروگرام شروع کیا ہے، چاہتی ہوں پنجاب کے ہر گھر کے دروازے پر دستک دے کر پوچھا جائے کہ اگر کوئی سپیشل بچہ ہے تو حکومت کے ادارے میں داخل کرائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر سکول کو سی سی ٹی وی مانیٹر بسیں دیں گے، 60 بسیں آچکی ہیں، خصوصی بچوں کو جب بہترین ماحول ملتا ہے تو ماں باپ پر بوجھ نہیں بنتے، ہم 70 سے 75 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دے رہے ہیں، ان ہزاروں خصوصی بچوں کو بھی ہمت کارڈ دیں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی نے طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کیا، پروگرام کا آغاز خصوصی بچوں کیلئے گھنٹی بجا کر کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خصوصی بچوں کیلئے کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کی پروگرام کا ا مریم نواز

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟