WE News:
2025-11-25@14:40:30 GMT

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے بعد اب اس میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 7700 روپے اضافے کے بعد 436,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6601 روپے اضافے کے بعد 374,281  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 343,103  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 77 ڈالر اضافے کے بعد 4142 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت روپے کا کے بعد

پڑھیں:

18ویں صدی میں غرق جہاز میں 20 ارب ڈالر کا سونا موجود، پہلی قسط نکال لی گئی

اٹھارویں صدی کے ایک ہسپانی جنگی جہاز ’سان جوز‘ کے سمندر کی تہہ میں موجود ملبے سے خزانے کی پہلی قسط نکال لی گئی۔ ملبے میں 20 ارب ڈالر مالیت کے 1 کروڑ 10 لاکھ سونے اور چاندی کے سکے موجود ہیں۔

64 توپوں کا حامل ہسپانوی نیوی کے جہاز کو 1708 میں برطانویوں نے کولمبیا کے ساحل کے قریب ڈبو دیا تھا۔

اب اس ملبے کو بازیاب کرنے کے لیے کام کرنے والے کولمبین مشن نے اس کے خزانے سے ابتدائی نوادرات نکال لیں ہیں۔ ان نوادرات میں ایک توپ، تین سکے اور کچھ پورسلین شامل ہیں۔

سان جوز بحیرہ کریبیئن میں 600 میٹر کی گہرائی میں موجود ہے لیکن اس کی حتمی لوکیشن ایک ریاستی راز ہے اور اس کی ملکیت پر شدید تنازع چل رہا ہے۔

اس غرقاب خزانے کی ملکیت پر امریکا، کولمبیا اور اسپین کے درمیان قانونی جنگ چل رہی ہے۔

امریکی سرمایہ داروں کے ایک گروپ ’سی سرچ آرماڈا‘ کا یہ دعویٰ ہے اس نے یہ جہاز 1982 دریافت کیا تھا اور یہ گروپ اپنے حصے کے 10 ارب ڈالر کا مطالبہ کر رہا ہے جو کہ اندازاً مجموعی مالیت کا نصف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
  • سونا مزید مہنگا: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • سونا مزید مہنگا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک بڑھ گئیں
  • سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • اوگرانے  گیس  کی قیمت  میں  7.14فیصد  تک  اضافے  کی منظوری  دیدی  
  • 18ویں صدی میں غرق جہاز میں 20 ارب ڈالر کا سونا موجود، پہلی قسط نکال لی گئی
  • سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمت کتنی ہوگئی؟
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟