Jasarat News:
2025-11-25@18:26:29 GMT

مودی سرکارکی بنیادیں ہلادوں گی،ممتا بنرجی

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگال:بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بی جے پی کی بنیادیں ہلادوں گی۔

مغربی بنگال میں جاری ایس آئی آر پر ترنمول کانگریس کی حکومت نے سخت احتجاج کیا ہوا ہے۔ بنگال میں 3 بوٹھ لیول آفیسر BLO کی موت کے بعد سیاست مزید گرم ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے منگل 25 نومبر کو الیکشن کمیشن آف انڈیا اور بی جے پی پر براہِ راست حملہ کیا۔ بونگاﺅں میں منعقدہ ریلی میں انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن اب غیرجانبدار ادارہ نہیں رہا بلکہ بی جے پی کمیشن بن گیا ہے۔

 ساتھ ہی بی جے پی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بنگال میں انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ پورے ملک میں بی جے پی کی بنیاد ہلا دیں گی۔

ایس آئی آر کے تنازع پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

نریندر مودی بھی 2024 کی ووٹر لسٹ کی بنیاد پر ہی منتخب ہوئے تھے،اگر یہی لسٹ غلط ہے تو ان کی انتخابی حیثیت بھی غلط قرار دی جانی چاہیے۔

 انتخابات سے دو ماہ پہلے جان بوجھ کر یہ سب کیا جا رہا ہے۔ 2016 میں، 2021 میں اور 2024 میں بھی آپ نے کوشش کی، مگر ہر بار ناکام رہے۔

اگر کوئی کہہ دے کہ وہ بنگلہ دیش سے آیا ہے اور بھارت کا شہری بننا چاہتا ہے، تو یہ لوگ اسے غیر قانونی قرار دے دیں گے۔ وہ کوئی مدد نہیں کریں گے۔

میں ووٹ کی سیاست نہیں کرتی، اس لیے صاف کہہ رہی ہوں،ڈرئیے مت، جب تک میں ہوں کوئی آپ کو ووٹر لسٹ سے نہیں ہٹا سکتا۔

ایس آئی آر کے تنازع پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکز اور بی جے پی پر براہِ راست حملہ کیا۔

 انہوں نے کہابہار میں آپ کا کھیل پکڑا نہیں گیا، لیکن ہمیں بیوقوف بنانا آسان نہیں ہے۔

بنگال کو اتنا کنٹرول کرنے کی حسد کیوں ہے؟ آپ بنگال کو گجرات بنانا چاہتے ہیں لیکن یاد رکھیں،گجرات میں بھی بی جے پی ہارے گی، اسے میری پیشن گوئی سمجھ لیں۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ممتا بنرجی نے بی جے پی

پڑھیں:

چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر

چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر china russia WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز

بیجنگ : ساتواں چین روس انرجی بزنس فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا، جس میں انھوں نے نشاندہی کی کہ چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کا آغاز بہت پہلے ہو گیا تھا اور اس کی بنیادیں کافی مضبوط ہیں۔ یہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی ایک مثال ہے،

جس نے دونوں ممالک کی معاشی و سماجی ترقی اور عوام کی بہبود کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔شی جن پھنگ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ جامع توانائی شراکت داری کو مسلسل مضبوط کیا جا سکے،

عالمی توانائی کی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہمواری کو مشترکہ طور پر یقینی بنایا جا سکے، اور ایک زیادہ منصفانہ، متوازن اور جامع عالمی توانائی گورننس سسٹم کی تعمیر کو آگے بڑھایا جا سکے، جس سے عالمی توانائی کی سلامتی ، سبز اور کم کاربن منتقلی کو زیادہ استحکام فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔اسی دن، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی ساتویں چین-روس انرجی بزنس فورم کو ایک تہنیتی خط بھیجا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی اقتصادی گورننس میں مزید “جنوبی طاقت” کا اضافہ اگلی خبرپاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف متنازع ٹوئٹ کیس: ہادی علی چٹھہ اور پراسکیوٹر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا خیبرپختونخوا: بنوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • میں پورے ملک میں بی جے پی کی بنیاد ہلا کر رکھ دونگی، ممتا بنرجی
  • فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،قیاس آرئیاں نہیں ہونی چاہئیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • چین اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کی بنیادیں مضبوط ہیں، چینی صدر
  • مودی سرکار کے دور میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم
  • اسلام نے خاندانی نظام کو مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں، ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں
  • چند وکلاء دوست آئینی ترامیم پر اپنی سیاست کررہے ہیں، ایڈووکیٹ سرفراز میتلو
  • پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں، شیخ وقاص اکرم
  • حکومت کی 28 ویں آئینی ترمیم لانے کی تردید، ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں: وفاقی وزیر
  • کیا بھارت مارشل لا کی جانب بڑھ رہا ہے؟